Paaakoooz retweetledi

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کا الزام چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قائدین اور کارکنان کے سر دھرنے کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا :
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف ریاستی سازشوں کے سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے،
ناقابلِ تردید مروضی شواہد سے واضح ہے کہ نو مئی کے واقعات کا تحریک انصاف خصوصاً چیئرمین عمران خان سے کوئی تعلق نہیں،
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی من گھڑت رپورٹ ۹ مئی کے واقعات کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی شرمناک کوشش ہے،
چیئرمین تحریک انصاف نے گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں کھڑے ہوکر ۹ مئی کے واقعات کی مذمت کی جسے عدالت نے اپنے فیصلے کا حصہ بنایا،
نو مئی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ نے مکمل غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیکر رہائی چیئرمین عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا،
اپنی رہائی کے بعد قوم سے اپنے خطبات میں چیئرمین عمران خان نے تسلسل اور اصرار سے ۹ مئی کے واقعات کی اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا،
چیئرمین عمران خان کے مطالبے کی روشنی میں جب تک ۹ مئی کے واقعات کی آزادانہ انداز میں اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات نہیں کی جاتیں، ایسی جعلی جے آئی ٹیز اور ان کی رپورٹوں کی کوئی حیثیت نہیں،
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی من گھڑت رپورٹ کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کریں گے اور ۹ مئی کے واقعات کے حقیقی ذمہ داروں کے تعیّن کیلئے ہر ممکن قانونی، آئینی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے- ترجمان تحریک انصاف
اردو











