Prime Minister's Office
22.6K posts

Prime Minister's Office
@PakPMO
Prime Minister's Office, Government of Pakistan
Islamabad, Pakistan Katılım Eylül 2018
10 Takip Edilen3.8M Takipçiler

لاہور: 3 مئی 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان سپر لیگ کے فائینل میچ کے موقع پر قزافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے. وزیراعظم نے چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا.
میچ شروع ہونے سے پہلے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ وزیرِ اعظم اور چیئرمین پی سی بی کی تصویر ہوئی. وزیرِ اعظم نے فائنل تک پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور فائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.
اردو

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یومِ آزادیِ صحافت 3 مئی 2026 پر پیغام.
عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے صحافی، کالم نویس، رپورٹرز، مدیران، براڈکاسٹنگ اورصحافت سے وابستہ تمام افراد کو انکی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
صحافت سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی ایک باخبر اور با شعور معاشرے کی ضمانت ہے۔ مستند اور تعصب سے پاک غیر جانبدارانہ خبروں کی بروقت اشاعت و نشریات ہی اصل صحافت کی اساس ہے۔
پروپیگنڈہ، فیک نیوز، غیر مستند اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی ترسیل کو اپنی پیشہ ورانہ اقدار کے تحت روکنا ہر صحافی کا فرض ہے۔ صحافی نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ سماجی اقدار کے امین ہیں۔
اس سال عالمی یومِ آزادیِ صحافت *“پرامن مستقبل کی تشکیل”* کے عنوان تحت منایا جارہا ہے۔ یہ موضوع دور حاضر کی ضروریات کی عکاسی کرتا ہے۔ صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایک باوقار، باحفاظت اور سازگار ماحول کے حقدار ہیں۔
عصر حاضر میں امن و امان کا ماحول محض سفارت کاری سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ مستند معلومات، ذمہ دارانہ صحافت اور عوامی راۓ اسکی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات، ممالک کے مابین سفارتی,معاشی، معاشرتی باہمی تعلق کو مثبت، بامعنی اور موثر بنانے میں میڈیا تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیشتر اوقات نقطہء نظر کی صحیح ترجمانی بہت سے پیچیدہ مسائل حل کر دیتی ہے۔ یہی ذمہ دارانہ صحافت کا طرہ امتیاز ہے۔
پاکستان پر امن ملک ہے اور اختلاف راۓ سے لے کر کشیدگی کے دیر پا حل تک مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔ موجودہ حالات میں سفارتی میدان میں پاکستان، کشیدگی میں کمی، مکالمے کے فروغ اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ اس تناظر میں عالمی سطح پر میڈیا نے پاکستان کی تحسین کی ہے۔
سفارتی محاذ اور زمانہ امن کے علاوہ قومی میڈیا نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بھی ایک اہم ذمہ داری ادا کی۔ مربوط قومی ردعمل اور خودمختاری کے دفاع میں قومی یکجہتی اور پاکستان کے مؤقف کو وضاحت اور تحمل کے ساتھ پیش کیا۔ میڈیا نے عوام کو آگاہ رکھا اور غلط معلومات کا تدارک کیا۔
معرکہ حق کے لمحات مسلح افواج کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ قومی طاقت کا مظہر تھے جس میں ذمہ دار میڈیا بخوبی شامل تھا۔ اور تمام صحافی برادری کا کردار لائق تحسین تھا۔
آج ہم ان صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی جرات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی صحافت ایک بیش قدر اثاثہ ہے۔
میڈیا کا منظرنامہ بڑی تیزی سے جدت کو اپناتے ہوۓ تبدیل ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ملکی و عالمی رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں قومی تشحص اور نقطہء نظر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔
میڈیا اداروں کو ڈیجیٹل میدان میں جدت سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں رفتاراور احساس ذمہ داری دونوں درکار ہیں۔ جعلی خبروں اور منظم گمراہ کن مہمات کا پھیلاؤ قومی ہم آہنگی اور عالمی ساکھ کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔
خبروں تک جلد رسائی اور ساکھ دونوں کو مقدم رکھنا ناگزیر ہے۔ میں تمام صحافی حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تصدیق، دیانت اور پیشہ ورانہ معیار کی اعلیٰ ترین اقدار کو برقرار رکھیں۔ تاکہ میڈیا کے برق رفتار ڈیجیٹل دور میں بھی مسابقت سچائی کی قیمت پر نہ ہو۔
میڈیا نہ صرف ہماری معاشرتی، سیاسی اور معاشی تنوع کی عکاسی کرتا ہے بلکہ قومی یکجہتی و استحکام کے فروغ کا باعث ہے۔ صحافت عوام کے سماجی، معاشی اور عوامی اہمیت کے امور کو اجاگر کرنے اور اہم عوامی آگاہی کے لیۓ مفید انداز میں کام کرتی ہے۔
آج اس موقع پر، میں اپنی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ آزادیِ صحافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ اور سازگار ماحول کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ جائیں گے۔
آئیے، مشترکہ تجدید عزم کریں کہ صحافتی آزادی کے تحفظ میں حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ سازگار ماحول میں میڈیا سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے۔ اور مل کر ہم ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیۓ محو عمل رہیں جو پر امن، پراعتماد اور عالمی سطح پر باوقار مقام رکھتا ہو۔

اردو

لاہور: 2 مئی 2026۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی. وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور اس حوالے سے امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا.
ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا. وزیراعظم نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی.
اردو

لاہور: 2 مئی 2026۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی.
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں.
وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت کی. وزیراعظم نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی زور دیا.
وزیرِ اعظم نے مزید ہدایت کی کہ ملک میں توانائی کی کمی پورا کرنے کے لئے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے. بجلی کے نرخوں میں استحکام لانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے. صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں. بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے. گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی.
اجلاس میں وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے بجلی کی کھپت کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں.
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
اردو
Prime Minister's Office retweetledi

I congratulate my brother H.E. Mr. Ali al-Zaidi on his appointment as Prime Minister of Iraq. I extend my warm wishes to him as he assumes this important responsibility.
Pakistan looks forward to working closely with the new Iraqi government to further strengthen our bilateral ties and advance our shared aspirations for peace, stability, and prosperity in the region.
English

لاہور: یکم مئی، 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدیات کی کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیلئے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے.
وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے.
بلال بن ثاقب نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی آپریشنل ریگولیٹر میں منتقلی اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے افتتاح پر بریفنگ دی.
بریفنگ میں بتایا کہ اے آئی سے چلنے والی ادائیگیوں اور ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثوں کی خدمات جیسے شعبوں میں جدت لائی جا رہی ہے. مزید بتایا کہ اس معاشی تبدیلی کی اگلی لہر کیلئے قومی اداروں، افرادی قوت اور ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر کام جاری ہے.
اردو
Prime Minister's Office retweetledi

On this Labour Day, I join the nation in honouring every member of our workforce - at home and abroad - whose hands carry the weight of our shared future.
Their dedication, resilience and quiet sacrifice build our homes, power our industries, sustain our economy and drive Pakistan forward - from sunrise, beneath the scorching midday sun, and through the long hours when the nation sleeps.
I assure you that our Government stands firm in defending the dignity of every Pakistani worker - by creating more and better jobs, strengthening worker protections, and expanding pathways to opportunity.
With you at the heart of our national agenda, we will build a Pakistan that is stronger, more equitable, and full of hope for every citizen. INSHALLAH
English

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's Message on Labour Day 1 May, 2026.
Pakistan joins the international community today in commemorating Labour Day with renewed resolve and commitment. On this occasion, I pay tribute to workers across the world, and especially to the hardworking labour force of Pakistan, for their selfless contributions and dedicated service.
Labourers, farmers, artisans, factory workers, and professionals hailing from every sectors are the backbone of our society. Their sacrifices, hardwork and perseverance keep the wheels of life moving, from fields to factories, construction sites to workshops, at local level and right to the global stage. These tireless individuals are national pride and truly deserve our highest recognition and respect.
As a nation, we are witness to the resilience, courage, and dignity with which Pakistani workers endure challenges and face the hardships of life. Our labour force, both at home and abroad, reflects our national capability, industriousness, and professional excellence.
Millions of our workers overseas serve as ambassadors of Pakistan’s talent and strength. Their hard-earned remittances play a vital role in strengthening our national economy and add to our pride. Their contributions towards the country’s future remain deeply valued and etched in our collective consciousness.
To enhance the skills and professional capacity of Pakistanis seeking employment abroad, the Federal Government has undertaken targeted initiatives. Under the National Skills Development Policy, a comprehensive strategy has been developed to align our workforce with the evolving needs of industry, trade, and modern global standards. Special emphasis is being placed on internationally recognized training, language proficiency, and certification to ensure that our workforce secures dignified opportunities worldwide.
National institutions, including the Employees’ Old-Age Benefits Institution (EOBI) and the Workers Welfare Fund (WWF), continue to strive for the welfare of workers and their families by providing pensions, housing, education, and other essential services.
Let us, on this day, renew our collective commitment at government: both federal and provincial levels, as well as at individual level to safeguard the rights of workers.
Today, we call upon all stakeholders, including the business community and industrialists, to uphold the dignity and protection of our labour force.
We pray that the hardworking people of Pakistan continue to illuminate the nation’s name through their dedication, skill, and integrity, and remain a proud symbol of resilience, determination, and national honour.

English

اسلام آباد: 30 اپریل 2026.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
وزیرِ اعظم نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے. وزیرِ اعظم نے سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے.
ریلیف اقدامات کے تسلسل کی منظوری دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ اس کے ثمرات براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں. انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا. ان حالات میں جس قدرممکن ہو سکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے. عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آ سکے.
اردو

اسلام آباد: 30 اپریل 2026.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سیسے سے پاک مستقبل کی شراکت داری (Partnership for Lead Free Future) اور یونیسیف (UNICEF) کے وفد کی ملاقات ہوئی.
وفد میں سیسے سے پاک مستقبل کے سیکٹریٹ کے ڈائیریکٹر عبداللہ فاضل، پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ (Pernille Ironside) سٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے جینا فارسیتھ (Jenna Forsyth) اور ٹھامس ہرڈ (Thomas Hird) شامل تھے. ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصطفی کمال اور عائشہ رضا فاروق کے علاوہ متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے.
وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان انسداد پولیو کو اولین ترجیح سمجھتا ہے اور انشاء اللہ جلد اس موذی مرض کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں. سیسے (Lead) کے اثرات کی وجہ سے بچوں میں ذہنی و جسمانی نشونما کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اسکا سدباب ایک چیلینج ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے. حکومت اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے سیسے کے اثرات کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے پر عزم ہے.
وفد کے شرکاء نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران سروے کے حوالے سے اجلاس کو آگاہی دی.
وفد نے وزیرِ اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپکی قیادت میں بچوں کی پولیو سمیت موذی امراض سے حفاظت کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بچوں کے بیماریوں سے بچاؤ اور انکی نشو نما کیلئے خطرات کے سدباب کیلئے اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی. وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت پاکستان صحت، تعلیم، نوجوانوں کی تربیت اور آئی ٹی کے شعبے میں گراں قدر اقدامات اٹھا رہی ہے.
وفد کے شرکاء نے وزیرِ اعظم کو سیسے کے صحت پر نقصان دہ اثرات پر بریفنگ دی اور پاکستان میں اس کے پھیلاؤ کے علاقوں کی نشاندہی کی. وفد کے شرکاء نے عوام میں سیسے کے نقصانات کے بارے آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا.
اردو





























