PakistanPulse

8.8K posts

PakistanPulse banner
PakistanPulse

PakistanPulse

@Pakpulse247

Breaking News | Pakistan & World ⚡ YouTube: https://t.co/gENZrSUgGy Facebook: https://t.co/xjlcH4hNuU TikTok: https://t.co/yX1KOUER4q

Lahore, Pakistan Katılım Haziran 2025
665 Takip Edilen2.6K Takipçiler
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
سلمان نے زور دیا کہ یہ معاملہ صرف طلبہ اور تعلیمی نظام سے متعلق ہے، اس لیے اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔
PakistanPulse tweet media
اردو
0
0
0
13
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
بھارت میں بہتر مون سون بارشوں کی امید کے تحت گدھوں کی شادی کروانے کی منفرد روایت ایک بار پھر دہرائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے گاؤں کرلا پلی میں مقامی افراد نے دو گدھوں کی روایتی انداز میں شادی کروائی۔ انہیں ڈھول کی تھاپ پر گاؤں میں گھمایا گیا، تقریب کے اختتام پر پانی ڈالا گیا اور بارش کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق ماضی میں بھی اس رسم کے بعد اچھی بارشیں ہوئی تھیں۔ #India #AndhraPradesh #Monsoon #Rain #PakPulse247
PakistanPulse tweet media
اردو
0
0
0
12
PakistanPulse retweetledi
YAسiR AwAn
YAسiR AwAn@awan_ys7·
@Pakpulse247 مگر یہاں چند نام نہاد پراپیگنڈا کر رہے ھوتے ن لیگ میں ورکرز کی عزت نہیں ھے اب سے بڑھ کر کیا کیا جائے ،،،
اردو
0
1
1
22
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران کارکنوں اور حامیوں نے پارٹی قیادت سے اپنی طویل وابستگی اور جذبات کا اظہار کیا۔ #کشمیر_نوازشریف_کا #SherInKashmir #Muzaffarabad #AzadKashmir #PakPulse247
اردو
0
2
2
133
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
مظفرآباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران مریم نواز نے پارٹی کے ایک دیرینہ کارکن کو اسٹیج پر مدعو کیا، جہاں مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے اسے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔ انعام ملنے پر کارکن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیج پر رقص کیا، جبکہ شرکا نے تالیاں بجا کر اس لمحے کا خیرمقدم کیا۔ کارکن کے مطابق وہ رقم اپنے خاندان کی فلاح اور بہتر مستقبل کے لیے استعمال کرے گا۔ #MaryamNawaz #NawazSharif #PMLN #Muzaffarabad #AzadKashmir #PakPulse247
PakistanPulse tweet media
اردو
1
3
6
129
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 33ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ منیلا میں اے آر ایف کے مرکزی وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ منیلا ایئرپورٹ پر فلپائن کے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ایلمر جی کیٹو، پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی اور سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ #IshaqDar #Pakistan #Philippines #ASEAN #ARF #ForeignPolicy #PakPulse247
PakistanPulse tweet media
اردو
0
1
1
74
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کارکنوں اور شہریوں کو مظفرآباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ #SherInKashmir #NawazSharif #Muzaffarabad #Kashmir #PMLN #PakPulse247
اردو
0
4
4
109
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
مظفرآباد میں 21 جولائی 2026 کو یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں مسلم لیگ (ن) کے عوامی جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے پارٹی کارکنوں اور شہریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ #SherInKashmir #Muzaffarabad #PMLN #NawazSharif #MaryamNawaz #PakPulse247
اردو
0
3
3
107
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے قبل کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ گئی۔ میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد کے موقع پر شرکا نے نعرے لگائے اور پارٹی قیادت سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ #SherInKashmir #Muzaffarabad #NawazSharif #MaryamNawaz #PMLN #PakPulse247
اردو
0
3
5
98
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
27 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث وہ مسلم لیگ (ن) سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ووٹرز 27 جولائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے۔ #AzadKashmirElections #AJKElections2026 #PMLN #SherInKashmir #PakPulse247
اردو
0
5
4
182
PakistanPulse retweetledi
Pervaiz Sandhila
Pervaiz Sandhila@chsandhilaa·
آج نوازشریف مظفرآباد میں تاریخی تقریر کریں گے
اردو
37
35
146
2.8K
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
شدید طوفانی بارش اور گھٹنوں تک پانی کے باوجود سڑکوں پر موجود ٹریفک وارڈنز شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مشکل موسمی حالات میں گیلے کپڑوں کے ساتھ مسلسل ڈیوٹی دینے والے یہ اہلکار ٹریفک جام اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ #TrafficWardens #RainEmergency #PublicService #Pakistan #PakPulse247
PakistanPulse tweet media
اردو
0
1
1
54
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
کیا آپ بھی مری جانے کا سوچ رہے ہیں؟ مری کے خوشگوار موسم کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد شہر کا رخ کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روزانہ تقریباً 8 سے 12 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ پارکنگ کی گنجائش تقریباً 4 ہزار گاڑیوں تک محدود ہے۔ گنجائش سے زیادہ رش کے باعث طویل ٹریفک جام، پارکنگ کی کمی، ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ اور راستے میں گاڑیوں کا ایندھن ختم ہونے جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ویک اینڈ کے بجائے پیر سے جمعرات کے دوران سفر کریں اور ٹریفک سے بچنے کے لیے صبح سویرے روانہ ہوں۔ مری کے متبادل کے طور پر نتھیا گلی، ایوبیہ، وادی سوات، کمراٹ اور آزاد کشمیر کا رخ بھی کیا جا سکتا ہے۔ #Murree #Tourism #TrafficUpdate #TravelAdvisory #PakistanTourism #PakPulse247
PakistanPulse tweet media
اردو
0
3
3
76
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
مدینہ منورہ میں واقع جبلِ اُحد اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اور مقدس مقام ہے۔ اسی پہاڑ کے دامن میں 3 ہجری کو غزوۂ اُحد پیش آیا، جہاں مسلمانوں اور مشرکینِ مکہ کے درمیان سخت معرکہ ہوا۔ رسول اللہ ﷺ نے جبلِ اُحد کے بارے میں فرمایا: “اُحد ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔” بعض روایات کے مطابق غزوۂ اُحد کے دوران حضرت علیؑ کی تلوار ٹوٹنے پر رسول اللہ ﷺ نے انہیں ذوالفقار عطا فرمائی۔ #جبل_احد #مدینہ_منورہ #غزوہ_احد #اسلامی_تاریخ #PakPulse247
PakistanPulse tweet media
اردو
0
2
3
71
PakistanPulse
PakistanPulse@Pakpulse247·
ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کاروں نے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔ عہدیدار کے مطابق اس اقدام کا مقصد مفاہمت کی فضا بحال کرنا اور عبوری معاہدے کی بحالی کے لیے قابلِ عمل راستہ تلاش کرنا ہے۔ مجوزہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو 10 دن سے دو ہفتوں تک کھولنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، تاکہ تجارتی اور بحری سرگرمیاں معمول پر آ سکیں۔ #Iran #USA #Ceasefire #StraitOfHormuz #Diplomacy #PakPulse247
PakistanPulse tweet media
اردو
0
1
2
106