آج وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب شہباز شریف سے طویل ملاقات ہوئی جس میں سعودی امارات سفارتی تعلقات ملک کی سیاسی صورتحال انتہا پسندی دہشتگردی اور قومی امور پر گفتگو ہوئی۔
پاکستان میں سیاسی استحکام اور داخلی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے
آج سے 23 سال پہلے سب سے پہلے کیپیٹل ٹاک کے تین مہمان مولانا شاہ احمد نورانی، مخدوم امین فہیم اور میر ظفراللہ جمالی ۔۔۔موضوع تھا کون بنے گا وزیراعظم؟ پروگرام ختم ہونے پر یہ گروپ فوٹو بنایا گیا تھا اور کچھ دنوں بعد جمالی صاحب وزیراعظم بن گئے ۔ اللّٰہ پاک تینوں کی مغفرت فرمائے آمین
قائداعظم محمد جناح رحمتہ اللہ علیہ اور میرے دادا حضور الشاہ عبدالعلیم صدیقی رحمتہ اللہ علیہ قیام پاکستان کے بعد پہلی نماز عید الفطر پر۔ دونوں کے مابین اعتماد اور باہمی عقیدت کا رشتہ ہمیشہ رہا۔
آج بانی پاکستان کے یوم ولادت پر ہم ان کی روح کو خصوصی ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کرتے ہیں۔