Rave Traders
1.1K posts

Rave Traders retweetledi
Rave Traders retweetledi

ذوالحج مبارک
رسولُ اللہ ﷺ نے فرمایا:
“اللہ تعالیٰ کو ذوالحج کے اِن دنوں میں نیک اعمال سب سے زیادہ محبوب ہیں۔”
(بخاری: 969)
عبادت، قربانی اور تقویٰ کے اس مبارک مہینے میں اللہ پاک ہم سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔
#ذوالحج_مبارک
#DhulHijjah
#مصطفوی_سٹوڈنٹس_موومنٹ #MSM
#HajjMubarak

اردو
Rave Traders retweetledi

Congratulations to the blessed members of the Ummah who have been granted the honor of visiting the Kaaba. Hajj is a means of renewing faith and attaining spiritual growth, offering a person the opportunity to reflect on their actions and reform the self. Tawaf symbolizes making Allah Almighty the center of one’s life, while the Standing at Arafah represents a moment of liberation from the past and a pledge toward a better future.
#Hajj #Kaaba #SpiritualJourney #Islam
English
Rave Traders retweetledi

تصوف انسان کے کردار، اخلاق اور سماجی رویوں کو سنوارتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
شیخ الاسلام مرکزِ علوم الروحانیۃ، منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام ’’سلوک و تصوف کا عملی دستور‘‘ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، محققین، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں شیخ الاسلام مرکزِ علوم الروحانیۃ، منہاج یونیورسٹی لاہور، کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تصوف محض نظریاتی بحث نہیں بلکہ ایک عملی طرزِ زندگی ہے جو انسان کے کردار، اخلاق اور سماجی رویوں کو سنوارتا ہے۔ حقیقی صوفی وہ ہوتا ہے جو اپنے نفس پر قابو پا کر معاشرے میں امن، برداشت اور محبت کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے سورۃ الحجرات کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اختلافات کے باوجود صلح، اخوت اور باہمی احترام کو برقرار رکھنا ایمان کا تقاضا ہے۔ آج کے دور میں سب سے بڑا چیلنج عدم برداشت اور نفرت کے رویوں کا پرچار ہے، جس کا حل صوفیانہ فکر میں موجود ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تصوف کا اصل جوہر یہ ہے کہ انسان اپنی زبان اور عمل سے کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہ دے۔ حقیقی روحانیت وہ ہے جس میں انسان دوسروں کے لیے باعثِ امن اور ذریعۂ خیر بن جائے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ حقیقی مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات انسان کو نفرت، تعصب اور انتہا پسندی سے نکال کر محبت، برداشت اور خدمتِ خلق کی طرف لے جاتی ہیں۔ حضرت جنید بغدادیؒ، حضرت داتا گنج بخشؒ، سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، حضرت نظام الدین اولیاءؒ اور دیگر بزرگانِ دین کی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی زندگیوں کا اصل پیغام دلوں کو جوڑنا اور اختلافات کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت رابعہ بصریہؒ کی زندگی اخلاص، حضرت جنید بغدادیؒ کی زندگی صبر، حضرت منصور حلاجؒ کی زندگی عفو درگزر، حضرت بہاؤالدین نقشبندؒ کی زندگی حکمت، حضرت فریدالدین عطارؒ کی زندگی قربانی، حضرت ابن عربیؒ کی فکر وسعتِ قلب، حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی زندگی شفقت، حضرت سلطان باہوؒ کی زندگی بے نیازی اور حضرت امیر خسروؒ کی زندگی محبت کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی تصوف میں اختلافِ رائے کو دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جاتا بلکہ اسے علمی اور اخلاقی دائرے میں رکھا جاتا ہے۔ اگر معاشرے میں برداشت اور احترامِ انسانیت پیدا ہو جائے تو یہی حقیقی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوفیانہ تعلیمات کے مطابق جب کسی سے اختلاف یا دشمنی پیش آئے تو اس کا جواب حکمت، سچائی اور علم کے ساتھ دینا چاہیے، لیکن اگر معاملہ حل نہ ہو تو صبر اور دعا کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اختلافات صرف علمی نہیں ہوتے بلکہ خاندانی، سماجی اور پیشہ ورانہ سطح پر بھی پیدا ہوتے ہیں، جنہیں تحمل و بردباری سے حل کرنا ضروری ہے۔
تمام بزرگوں کی تعلیمات کا پیغام محبت ہے، جو انسان کو نفرت، تعصب اور تقسیم سے نکال کر امن، برداشت اور ہم آہنگی کی طرف لے جاتا ہے۔ اصل کامیابی یہی ہے کہ انسان دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرے اور معاشرے میں خیر کا ذریعہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ دین کو محبت، حکمت اور اخلاق کے ساتھ پیش کیا جائے۔ اگر انسان صوفیانہ طرزِ فکر اختیار کر لے تو معاشرے سے نفرتیں ختم ہو سکتی ہیں اور امن و استحکام کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے ایسی علمی و روحانی نشستوں کو عصرِ حاضر کی ایک اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور بین الانسانی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز گزشتہ کئی برسوں سے روحانیت، تصوف اور اخلاقی تربیت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ جاری روحانی کورسز میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین، اخلاق اور انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔
#DHussainQadri #MinhajUniversityLahore #Sufism #Spirituality #CharacterBuilding #EthicsAndValues #SocialHarmony #IslamicStudies #PeaceAndTolerance #SpiritualEducation #SISS




اردو
Rave Traders retweetledi

We Give Charity But…? | Dr. Hassan Qadri
#DrHassanQadri #Charity #Sadaqah #Zakat #IslamicReminder #IslamicBayan
English

کون سا شعبہ ہے جس میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی تنظيمات خدمات سرانجام نہیں دے رہیں
#37YearsOfPAT
@DrTahirulQadri
@PATofficialSM
@PATSMTCP

اردو







