
Rehan Khan Yousafzai
7.7K posts

Rehan Khan Yousafzai
@RehanKhan804
political & sociel Activist | Hardcore Imranist | Let's fight for justice🇵🇰



مجھے یہ دیکھ کر شدید حیرت اور افسوس ہوا کہ ایک نام نہاد یوٹیوبر نے اپنی پوری وی لاگ ایک جعلی اور من گھڑت تصویر پر کھڑی کر دی، حالانکہ میں اس تصویر کی حقیقت پہلے ہی واضح طور پر بیان کر چکا ہوں۔ اس کے باوجود جھوٹ، سنسنی اور پروپیگنڈے کو بنیاد بنا کر لوگوں کو گمراہ کرنا دراصل صحافت نہیں بلکہ صحافت کے مقدس پیشے کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ آج کل کچھ یوٹیوبرز اور خود ساختہ تجزیہ کار تحقیق، تصدیق اور دیانتداری کو چھوڑ کر صرف ویوز، لائکس اور چند سکوں کی خاطر کسی کی عزت، ساکھ اور شخصیت سے کھیلنے لگے ہیں۔ نہ انہیں اخلاقیات کی پرواہ ہے، نہ پیشہ ورانہ ذمہ داری کا احساس۔ جھوٹ ان کا اوزار بن چکا ہے اور کردار کشی ان کا ذریعہ معاش۔ صحافت کا بنیادی اصول یہ ہے کہ خبر کی تصدیق کی جائے، دونوں مؤقف سنے جائیں اور سچ عوام تک پہنچایا جائے۔ لیکن بدقسمتی سے سوشل میڈیا کے اس دور میں کئی لوگ کیمرہ، مائیک اور یوٹیوب چینل ہاتھ میں آتے ہی خود کو سقراطِ صحافت سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ ان کی ساری قابلیت جھوٹے تھمب نیلز، جعلی تصویروں اور اشتعال انگیز سرخیوں تک محدود ہوتی ہے۔ یہ عناصر نہ صرف صحافت کو بدنام کر رہے ہیں بلکہ معاشرے میں نفرت، انتشار اور بداعتمادی بھی پھیلا رہے ہیں۔ عوام کو بھی چاہیے کہ ایسے جعلی دانشوروں اور پروپیگنڈا بازوں سے ہوشیار رہیں جو تحقیق کے بجائے افواہوں پر اپنی دکان چمکا رہے ہیں۔ سچ وقتی طور پر دب تو سکتا ہے مگر جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی عمارت آخرکار زمین بوس ہو جاتی ہے۔ صحافت اگر سچ، دیانت اور تحقیق سے خالی ہو جائے تو پھر وہ صرف دلالی، تماشا اور کاروبار بن کر رہ جاتی ہے۔ Check out Shamshad khan's video! #TikTok vm.tiktok.com/ZNRWfsQjx/










السلام علیکم مروت صاحب ! @sherafzalmarwat اُمید ہے آپ بہ خیریت ہونگے۔ قرآن میں اللہ فرماتا ہے۔ وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا۪ اور تم سب مل کراللّٰہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو۔ (سورت آلِ عمران آیت نمبر 103) اس وقت تحریک انصاف کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ میں محترم بھائی آپ سے بصد احترام عرض کرونگا کہ پارٹی کے مفاد اور @ImranKhanPTI صاحب کی محبت و احترام میں @SohailAfridiISF صاحب کے خلاف دائر کی گئی پیٹیشن کو وفاقی آئینی عدالت سے واپس لے لیجئے۔ ہمارے لئے ان حالات میں یہ معنی نہیں رکھتا کہ کون وزیراعلی ہے۔ بس جس پہ خان صاحب نے اعتماد کیا ہم نے اسکو قبول کیا۔ اس سے زیادہ انکی کوئی اہمیت نہیں۔ خان صاحب کی پسند ہی میں ہماری خوشی ہے۔ آپ کے جو بھی گلے شکوے ہیں انکو خان صاحب کی رہائی تک ایک سائیڈ پہ رکھئے۔ لیڈر کا باہر نکلنا زیادہ اہم ہے۔ آپ نے پہلے بھی تحریک انصاف کے لئے 9 مئی کے بعد اہم ترین کردار ادا کیا تھا اب بھی خان صاحب کی رہائی کیلئے اپنا سیاسی و قانونی کردار ادا کیجئے۔ ہمیں ہمارا لیڈر باہر نکالنا ہے یہ گلے شکوے بعد میں دیکھ لیں گے۔ تحریک انصاف کی طرف سے مجھے نہیں پتہ کسی نے آپ سے یہ درخواست کی ہے یا نہیں لیکن میں دل سے یہ عرض کر رہا ہوں کہ اگر آپ یہ پیٹیشن واپس لیں گے تو اس سے حال ہی میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہونگیں کارکنان کے دلوں کو جو تکلیف پہنچی ہے وہ خوشی میں بدل جائے گی اور اس سے آپ کی عزت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا۔ آخر میں بس یہی کہونگا گا کہ اتفاق میں طاقت اور نفاق میں نقصان ہے۔ آئیے ملکر خان صاحب کی رہائی کیلئے کوشش کریں۔ جزاک اللّٰہ خیر خوش رہئیے۔ شاد و آباد رہئے۔ آپ کا بھائی علی محمد۔


واضح طور پر کہتا ہوں کہ اگر میں نے کبھی عمران خان کے خلاف وہ گستاخانہ الفاظ استعمال کیے ہیں جن کا جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے تو ثبوت سامنے لاؤ۔ صرف ایک ویڈیو، ایک ٹویٹ یا ایک بیان دکھا دو۔ اگر نہیں دکھا سکتے تو پھر کھلے عام معذرت کرو اور جھوٹ پھیلانے سے باز آؤ , شیر افضل خان مروت


9 مئی 2023 کے بعد جب خوف، خاموشی اور مصلحت کا ماحول تھا، میں ہر مشکل کے باوجود اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا رہا، مقدمات اور کردار کشی بھی برداشت کی۔ افسوس کہ آج کچھ لوگ اپنی سیاسی کمزوری چھپانے کے لیے تاریخ مسخ کر رہے ہیں۔ یاد رکھنا چاہیے، وفاداری ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ ہجوم کا حصہ بنتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں، شیر افضل خان مروت



واضح طور پر کہتا ہوں کہ اگر میں نے کبھی عمران خان کے خلاف وہ گستاخانہ الفاظ استعمال کیے ہیں جن کا جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے تو ثبوت سامنے لاؤ۔ صرف ایک ویڈیو، ایک ٹویٹ یا ایک بیان دکھا دو۔ اگر نہیں دکھا سکتے تو پھر کھلے عام معذرت کرو اور جھوٹ پھیلانے سے باز آؤ , شیر افضل خان مروت

9 مئی 2023 کے بعد جب خوف، خاموشی اور مصلحت کا ماحول تھا، میں ہر مشکل کے باوجود اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا رہا، مقدمات اور کردار کشی بھی برداشت کی۔ افسوس کہ آج کچھ لوگ اپنی سیاسی کمزوری چھپانے کے لیے تاریخ مسخ کر رہے ہیں۔ یاد رکھنا چاہیے، وفاداری ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ ہجوم کا حصہ بنتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں، شیر افضل خان مروت






