Salman Khan Junejo
30.4K posts

Salman Khan Junejo
@SalmanJunejoPPP
Social Media Handler Minister Syed Nasir Hussain Shah PR&Coordinator Secretary PSF Gulshan Karachi
Pakistan Katılım Haziran 2023
3.8K Takip Edilen2K Takipçiler
Salman Khan Junejo retweetledi

سندھ حکومت کے ترجمان اور رکنِ سندھ اسمبلی مخدوم فخر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی شکایات کی سماعت کی اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے، جبکہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔
مخدوم فخر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پبلک کمپلینٹ سیل محض شکایات درج کرانے کا مرکز نہیں، بلکہ عوام اور حکومت کے درمیان رابطے، اعتماد، شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل میں موصول ہونے والی ہر شکایت کو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت فوری طور پر متعلقہ محکمے کو منتقل کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس پر بروقت کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ شکایت کے مکمل حل تک اس کی مسلسل نگرانی بھی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو مؤثر اور بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مخدوم فخر زمان نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی فعال، دوراندیش اور عوامی خدمت پر مبنی قیادت میں سندھ حکومت نے گورننس کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے۔ عوامی خدمت، شفافیت، جوابدہی اور شہریوں کو فوری سہولت فراہم کرنا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات ہیں، جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں “ماں رہے سلامت” کے عنوان سے منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی فیملی پلاننگ سمٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ سمٹ کا موضوع “نوجوان، فیملی پلاننگ اور ڈیجیٹل جدت” ہے۔ افتتاحی اجلاس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہر شہری کو معیاری، محفوظ اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ حکومت سندھ برتھ اسٹیشن سینٹرز قائم کر رہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کی خواتین کو محفوظ اور معیاری زچگی کی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے بھر میں ایچ آئی وی کی روک تھام اور ابتدائی تشخیص کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چوتھی بین الاقوامی فیملی پلاننگ سمٹ خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ، زچگی کی صحت میں بہتری، نوجوانوں کی مؤثر شمولیت اور صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل جدت کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز کا اچانک دورہ کیا، جہاں پی ڈی ایم اے حکام نے انہیں مون سون کی تیاریوں، ممکنہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ گیانچند ایسرانی نے کہا کہ مون سون کے پیش نظر ڈی واٹرنگ پمپس سے لیس ریسپانس گاڑیاں مکمل طور پر تیار ہیں۔ کراچی ڈویژن کے لیے 10، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژنز کے لیے 25 جبکہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کے لیے 15 ڈی واٹرنگ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ ہر گاڑی کے ساتھ تربیت یافتہ آپریٹرز اور تکنیکی عملہ موجود ہوگا، جبکہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل میں شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پبلک کمپلینٹ سیل عوامی شکایات کے ازالے میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، سی ایم ہاؤس کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی کی زیر صدارت سیسی کی گورننگ باڈی کا بجٹ 2026-27 کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیسی کے سالانہ بجٹ 2026-27 کی منظوری دی گئی، جبکہ سیسی کا 9 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ سیسی کے زیر انتظام چلنے والے تمام اسپتالوں میں مزدوروں کو مکمل صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیسی کے تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور وہاں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ صوبے کے مزدوروں کے لیے نہ صرف کراچی بلکہ تمام اضلاع میں نئے اسپتال قائم کیے جائیں، جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیر نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو عوامی مفاد میں آٹے کی قیمتیں کم رکھنے کی ہدایت کی۔ مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ سندھ حکومت کے پاس اس وقت 4 لاکھ 46 ہزار 947 میٹرک ٹن گندم کا محفوظ ذخیرہ موجود ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خیراتی مینڈیٹ والی جماعت ہے، اس کے منہ سے الیکشن اور ووٹوں کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، میاں نواز شریف صاحب یہ بتائیں کہ ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نواز شریف صاحب، سیاست ہوتی رہے گی، سندھ اور کشمیر کی سرزمین و عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ سابق وزیر اعظم کا یہ رویہ نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان نے لاکھوں پاکستانیوں، کشمیر اور سندھ کے عوام جذبات کو مجروح کیا ہے، کسی بھی شہر یا ضلع کا نام سیاسی تقریر میں مذاق یا تقابل کے انداز میں استعمال کرنا شعوری پسماندگی ہے، کشمیر پاکستان کی قومی جدوجہد کی علامت ہے ، سندھ کا ہر شہر بھی اتنا ہی محترم اور عزیز ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگرچہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ "تلخی نہیں ہونی چاہیے"، لیکن ان کے اپنے الفاظ ہی سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں، قومی رہنماؤں کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جو مختلف علاقوں کے عوام میں احساسِ محرومی یا تفریق کو جنم دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ قومی یکجہتی، باہمی احترام اور سنجیدہ سیاسی رویوں کا متقاضی ہے، سندھ اور کشمیر کے عوام اپنی سرزمین و شناخت پر فخر کرتے ہیں اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ انہیں سیاسی طنز کا نشانہ بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو سیاست تقسیم اور تمسخر پر مبنی ہو، وہ قومی مفاد کے بجائے سیاسی نقصان کا سبب بنتی ہے۔



اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سندھ اسٹیوٹا کے وفد کو PVTC کے آپریشنل فریم ورک، ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز، ڈیمانڈ ڈرِون ٹریننگ ماڈل، انڈسٹری پارٹنرشپس، جاب پلیسمنٹ میکانزم اور کوالٹی ایشورنس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے کہا کہ ایسے کامیاب ماڈلز اور بین الادارہ جاتی تعاون سے فنی و تکنیکی تعلیم کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر دونوں اداروں نے باہمی تعاون، تجربات کے تبادلے اور فنی تعلیم کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند کا کہنا تھا کہ یہ تعاون چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق فنی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد کی ہواوے کے الیکس وانگ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سندھ میں ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل تبدیلی، جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور باہمی تعاون کے مختلف مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی، اختراع اور مؤثر شراکت داری کے ذریعے ڈیجیٹل سندھ کے وژن کو مزید آگے بڑھانے اور عوامی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اردو
Salman Khan Junejo retweetledi

Today, I visited Sindh’s Minister for Local Government, @SyedNasirHShah , to inquire about his health and convey my best wishes for his speedy recovery , along side @Asad_Ashah . Met former Chief Minister Qaim Ali shah sb too.


English