
جیل میں ملاقات ایک آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے۔ آج بہنوں سے ملاقات کا دن ہے۔ ہم عمران خان صاحب کے بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے یہاں موجود ہیں کیوں کہ عدالتی احکامات ک باوجود خان صاحب کی بہنوں کو خان سے ملاقات کرنے سے روکا جارہا ہے۔
عمران خان صاحب کی ملاقاتوں کی بندش محض ان کے اہلِ خانہ یا جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں بلکہ یہ پوری پاکستانی قوم کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ 26ویں اور 27ویں غیر آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کو عملاً مفلوج اور تابعِ فرمان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں عدالتیں حکومتی منشا کے بغیر فیصلے دینے کی جرات سے محروم دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم اس تمام تر صورتحال کے باوجود ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کیونکہ عمران خان صاحب نے اپنے وکلاء کو واضح ہدایت دی ہے کہ قانونی میدان میں بھرپور اور مؤثر مزاحمت کی جائے۔
اردو












