StarNews

14.9K posts

StarNews banner
StarNews

StarNews

@StarTvPak

Satellite News Channel. The downlink parameters Satellite: [email protected] Downlink Pol: Vertical Carrier downlink CF: 3732MHz Symbol rate: 16000

UAE Katılım Haziran 2011
214 Takip Edilen54.3K Takipçiler
StarNews
StarNews@StarTvPak·
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران کو امریکی اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج محمد اکرمنیا کا کہنا ہے کہ امریکا سے جنگ بندی کے باوجود وہ جنگ کو ختم نہیں سمجھتے، ایرانی افواج تیاری اور اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ادھر بحیرہ عرب میں امریکی افواج کی ناکہ بندی جاری ہے، امریکی سینٹرل کمان کے مطابق ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کے شبے میں بلیو اسٹار تھری نامی جہاز کو روک کر تلاشی لی گئی اور اب تک 39 جہازوں کو رُخ موڑنے پر مجبور کیا جاچکا ہے۔ #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
88
StarNews
StarNews@StarTvPak·
نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا،  فریق  جنگ میں آمنے سامنے تھے لیکن اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔ عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکاہے، اب اس سے بھی کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یہ مرحلہ میک اور بریک کے مترادف ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی، پاکستان ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے گا,وزیراعظم شہباز شریف #BreakingNews #Islamabad #IslamabadAccord #USIranConflict #Diplomacy #Ceasefire #FieldMarshalAsimMunir #PakArmy #ISPR #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
2
139
StarNews
StarNews@StarTvPak·
آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔  فورم نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے  والے اداروں اور مادروطن کے دفاع  میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔  فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ  ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع  سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود  اب تک تحمل  اور محتاط  رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں،  اس نوعیت کےحملے اوربلاجوازجارحیتیں جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لیے پائیدار انٹیلیجنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کےتعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط،علاقائی وعالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتربنانےکی جانب گامزن ہے۔ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے،  بھارت اور دیگربیرونی سرپرستوں کی ایماء پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو  بلا امتیاز  اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیا جائےگا۔ آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقرار  رکھی جائےگی یہاں تک کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے،  پاکستان کےخلاف افغان سرزمین کےاستعمال کو فیصلہ کن طورپرمکمل ختم کیا جائےگا۔ فورم  نے مشرق  وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکے لیے حکومت کی بھرپورکوششوں کو  سراہا اور کہا کہ پاکستان متحمل مذاکرات،کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارت کاری کے لیے  پرعزم ہے، ایک ذمہ داراسٹیک ہولڈرکے طورپرپاکستان علاقائی سلامتی کے استحکام کے طور پرفعال ریجنل سکیورٹی اسٹیبلائزرکا کردار ادا کررہا ہے۔ فورم نے بھارت کی جانب سے منسوب مسلسل گمراہ کن معلومات،بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ بھارت کے اس طرح کے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ فورم  نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت اموات چھپانےاور جعلی مقابلوں سمیت بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کےاختتام پر آرمی چیف  نے کمانڈرز کو  آپریشنل تیاری، نظم وضبط کا اعلیٰ معیار  برقرار رکھنےکی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے نئی جدتیں اور میدان جنگ میں  پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار  برقرار  رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ آرمی چیف  نے مسلح افواج کی ہرقسم کے خطرات کامقابلہ کرنےکی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف  نے پاکستان کی خودمختاری،علاقائی سالمیت یقینی بنانے کی صلاحیت پربھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ #FieldMarshalAsimMunir #PakArmy #ISPR #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
136
StarNews
StarNews@StarTvPak·
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عام آدمی کا سکون چھین لیا گیا ہے اور آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی سمیت دیگرخلاف شریعت قوانین ختم کیے جائیں، بیوی کوخاوند کے جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے سے متعلق قوانین کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ہمارا مؤقف ہے کہ ن لیگ کی حکومت جعلی،پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، ہمیں حق حاصل ہے کہ ایسی حکومت کے خلاف علم بغاوت اٹھائیں،   جے یو آئی اسلامی قوانین کا دفاع کرے گی۔ 12 اپریل مردان سے اجتماع کی صورت میں حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے، ہم نےکچھ ریاستی نزاکتوں کوسامنے رکھتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، عالمی حالات پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے، بتایا جائےکہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، مغربی سرحد اور مشرقی سرحدیں ہم نے بند کرادی ہیں۔ امریکا اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے، فلسطین، ایران اور دیگراسلامی ممالک پر حملے کیے,مولانا فضل الرحمان #BreakingNews #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
93
StarNews
StarNews@StarTvPak·
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک کردیے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں موجود دیگر  خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے اور اپنے شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے سے باز رکھے۔ #ISPR #PakistanSecurity #NorthWaziristan #CounterTerrorism #RegionalStability #BreakingNews #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
87
StarNews
StarNews@StarTvPak·
خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثرہورہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، دونوں جہاز اسحاق ڈاراور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزرگئے۔ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا، پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔ #Pakistan #ShehbazSharif #IranWar #EconomicCrisis #PeaceEfforts #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
63
StarNews
StarNews@StarTvPak·
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیعہ علماء کرام سے ملاقات کے بعد چند علماء کی طرف سے جاری ہونے والی ویڈیوز میں آرمی چیف کے سخت انداز گفتگو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نے دھمکی دی کہ اگر ایران سے اتنی ہی وفاداری رکھتے ہیں تو ایران چلے جائیں ۔ ویڈیوز کے جاری ہونے کے بعد ایک طوفان برپا ہوگیا اور اسی دوران چند دیگر علماء جو اس ملاقات میں شریک تھے اُن کی ویڈیوز بھی آئیں جنھوں اس بات کی تردید کی کہ آرمی چیف کی زبان یا رویہ سخت تھا ساتھ یہ بھی بتایا کہ ایران کے حوالے سے ہونے والی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کی گئ۔ آئیں اب ان تمام اچھی بُری باتوں کا جائزہ لیتے ہیں اس بات کی گہرائ میں جاۓ بغیر کے کیا گفتگو ہوئ اور کیا نہیں ہوئ ۔ الزامات کیوں کہ آرمی چیف پر لگ رہے ہیں اس لیے سب سے پہلے اُن کے کردار کا جائزہ لیتے ہیں اور کیوں کہ الزام شیعہ علما کی طرف سے لگ رہا ہے اس لیے ایک شیعہ نقطہ نظر سے جائزہ لیتے ہیں ۔ آرمی چیف کون ہے ؟ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شاہ پاک فوج کے سربراہ ہیں اور یہ وہ ہی پاک فوج ہے جو بلوچستان کے پی اور اب افغانستان میں فتنہ الخوارج سے جنگ کررہی ہے اور اس فوج کے روزانہ کی بنیاد پر دسیوں آفیسرز شہید ہوتے ہیں مگر یہ جنگ جاری ہے اور پاک فوج بلا خوف و خطر یہ جنگ لڑرہی ہے ۔ فتنہ الخوارج کون ہیں ؟ فتنہ الخوارج ایک ایسا دہشت گرد ٹولہ ہے جو پاکستان کے امن کا دشمن ہے اور مسلسل دہشت گردی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی شہر میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان لے رہا ہے۔ فتنہ الخوارج کے بڑے ٹارگٹس کیا ہیں ؟ فتنہ الخوارج کے بڑے ٹارگٹس میں فوجی علاقے ، مساجد اور امام بارگاہیں ہیں ۔ نشانہ بننے والی زیادہ تر مساجد اور امام بارگاہیں کس مسلک کی ہیں ؟ یہ مساجد اور امام بارگاہیں زیادہ تر شیعہ مسلک کی ہیں جنھیں بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے ذریعے، کے پی اسلام آباد پنڈی میں طالبان یا اس کے پییچھے کھڑے داعش کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے ۔ حال ہی اسلام آباد کی ایک شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اسی فتنہ الخوارج نے دہشت گرد حملہ کیا جس میں سو کے قریب شیعہ افراد شہید ہوۓ اور پھر اُس کے بعد آرمی چیف نے اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ حملہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاۓ گا اور پھر پاک فوج ان حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوۓ افغانستان تک پہنچ گئ جہاں اُن کے ٹھکانوں خود کش بمباروں کے کارخانوں کو تباہ و برباد کردیا نہ صرف یہ بلکہ کے پی میں بھی ان کی کمین گاہوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کئ فوجی شہید ہوۓ مگر وہ پیچھے نہیں ہٹے ۔ جیسے جیسے یہ دہشت گرد ختم ہورہے ہیں پاکستان میں شیعت محفوظ ہورہی ہے اور اس کو محفوظ کرنے کے لیے پاک فوج کے جوان یہ دیکھے بغیر جان دے رہے ہیں کہ وہ شیعہ ہیں یا سُنی ۔ اب آپ کی کیا زمہ داری ہے ؟ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پاک فوج کی اس قربانی کی قدر کریں اور ان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاک فوج کو مضبوط کریں اور ایسے ہر سازشی ٹولے سے بچیں جو اپنے فائدے کے لیے آپ کو گمراہ کررہا ہے بطور شیعہ آپ کی پہلی اور آخری خواہش تحفظ عزاداری ہونی چاہیے اور اس کے لیے پاک فوج آپ کی جنگ لڑرہی ہے اپنی جانیں دے کر آپ خود فیصلہ کریں کہ کیا آپ امام حسین علیہ السلام کے سامنے سرخرو ہوپائیں گے اُسی کے خلاف سازش کرکے جو عزادارئ امام حسین کے تحفظ کی جنگ لڑنے میں اپنی جانیں دے رہا ہے ۔ ایران کا مسلہ کیا ہے بطور شیعہ پاکستانی آپ کو ایک بات بہت اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک مضبوط ایران ایک مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے کیوں کہ اگر ایران کمزور ہوتا ہے تو پاکستان کی سب سے محفوظ سرحد دشمن کے ہاتھ میں چلی جاتی ہے جہاں سے دشمن پاکستان پرحملہ کرسکتا ہے اور یہ پاکستان ایسانہ کبھی ہونے دے گا نہ کسی کو کرنے دے گا حکومت پاکستان کے وقتی فیصلوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کے بجاۓ وقت گزرنے کا انتظار کریں پاکستان بھی محفوظ رہے گا ایران بھی مضبوط رہے گا اور یہ ہی وجہ ہے کہ مسلسل ایران کی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کررہی ہے آپ سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے اپنے لیے بھی پاکستان کے لیے بھی۔ آپ کا دشمن کون ہے ؟ آپ کادشمن وہ ہے جو اپنی جنگ میں آپ کو گھسیٹ کر آپ کے کندھے پر چڑھ کر جنگ جیتنا چاہتا ہے کیونکہ خود وہ چار سال اپنا ہر حربہ استعمال کرکے دیکھ چکا مگر سب میں ناکامی ہوئ اب وہ آپ کے جذبات بھڑکاکر آپ کو استعمال کرنا چاہتا ہے اور یہ ہی آپ کی عقل کا امتحان ہے ۔ اسی دشمن نے آپ کو گلگت بلتستان میں بھڑکایا اور اُس کے بعد کیا نتیجہ نکلا وہ آپ کے سامنے ہے دشمن کی عیاشی اپنی جگہ برقرار ہے نقصان گلگت بلتستان کے معصوم لوگ بھگت رہے ہیں۔ فیصلہ اب آپ کا۔
StarNews tweet media
اردو
2
7
30
10.2K
StarNews
StarNews@StarTvPak·
مریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران ایسے جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت امریکا کے لیے سکیورٹی چیلنجز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ #USSecurity #PakistanMissiles #GlobalThreats #DefensePolicy #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
116
StarNews
StarNews@StarTvPak·
اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائےگی۔ #EidulFitr #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
181
StarNews
StarNews@StarTvPak·
اجلاس میں  سرکاری محکموں کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کے ایندھن میں بھی 50 فیصد کمی اور سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد حصہ فوری طور پرگراؤنڈ کرنے کا  فیصلہ ہوا۔ گراؤنڈ کی جانیوالی گاڑیوں کے نمبرز،دیگر تفصیلات جمع کرنے کے لیے  پروفارما تیار کرنے اور کسی محکمے کے ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ گاڑی کو  تحویل لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سندھ وسائل کے محتاط استعمال کویقینی بنا رہی ہے، فیصلوں کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی متاثر ہوئے بغیر توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے۔ تمام محکموں کو کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا,سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن @sharjeelinam #HeadlineNews #StarNewsPakistan
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
128
StarNews
StarNews@StarTvPak·
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے چلتے وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔ وزیراعظم  نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہےگا، پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا,وزیر اعظم شہباز شریف #HeadlineNews #StarNewsPakistan
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
87
StarNews
StarNews@StarTvPak·
وزیراعظم نے لاہور میں جاتی عمراہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اوررسد پر تبادلہ خیال کیا۔ #PetrolPrices #Diesel #Price #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
108
StarNews
StarNews@StarTvPak·
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے,کوئنٹن ڈی کوک انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوئی اس کے لیے چارٹرڈ طیارہ کروایا گیا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو کولکتہ میں ابھی بھی جواب کا انتظار ہے آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ انتظام کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور ویسٹ انڈیز ٹیم 7 جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 دنوں سے انتظار کر رہی ہے,ڈیوڈ ملر #ICCT20WorldCup2026 #ICCMensT20WorldCup #Final #engvssa #INDvNZ #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
169
StarNews
StarNews@StarTvPak·
وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت  کی۔ اجلاس میں اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔ اضافہ ہونے پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔ #PetrolPrices #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
77
StarNews
StarNews@StarTvPak·
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا  آغاز   شدید مندی کی عمومی توقعات کے برخلاف ہوا۔ 100 انڈیکس نے دن کا آغاز  714 پوائنٹس کمی سے کیا اور جلد ہی 4 ہزار  سے  زائد  پوائنٹس مثبت ہوا۔ بازار میں دوپہر تک انڈیکس کے گرنے سنبھالنے کا سلسلہ رہا لیکن بارہ بجے کے بعد خریداری کی لہر  پر 6 ہزار سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ انڈیکس کو دن کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار 216 تک لے گیا۔ کاروبار کا اختتام 5  ہزار 159 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 57  ہزار  132 پر ہوا۔ بازار میں آج 77 کروڑ  شیئرز کے سودے  44  ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن445 ارب  روپے اضافے سے 17 ہزار 631  ارب  روپے ہوگئی ہے۔ #Pakistanstockexchange #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
49
StarNews
StarNews@StarTvPak·
افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ،نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے، بلوچستان میں افغان طالبان نے 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں تاہم بلوچستان میں تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا۔ بلوچستان میں افغان طالبان کے27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی اورصوبے میں 12مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنادیا گیا جب کہ خیبرپختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔ فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں اور آپریشن کی تفصیلی اپڈیٹ کچھ وقت میں جاری کی جائے گی,وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
84
StarNews
StarNews@StarTvPak·
سفارت خانے کی جانب سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین کے منافی ہو۔ ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہے اور  اس مقصد کے لیے ٹیمیں ائیرپورٹ اور سفارت خانے دونوں مقامات پر تعینات ہیں تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارت خانے یا جدہ میں قونصل خانے سے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ، ریاض لینڈ لائن:  +9660114887272، +9660114884111، +9660114884222 موبائل: +966576284980، +966560505030 پاکستانی قونصلیٹ جنرل، جدہ لینڈ لائن: +966126689149، +966126692371 موبائل: +966590008295، +966536617573 #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
1
92
StarNews
StarNews@StarTvPak·
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر نے ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ایران پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا کہ بطور 2 بار منتخب صدر مملکت پارلیمنٹ سے یہ میرا 9 واں خطاب ہے، پارلیمنٹ سے ایسا ہر خطاب جمہوری نظام کے تسلسل اور ذمہ داری کی یاد دہانی ہے،  قوموں کا امتحان صرف بحران میں نہیں اہم موڑ پر بھی ہوتا ہے، نئے پارلیمانی سال کےآغاز  پر ہمیں اسی عزم کو آگے بڑھانا ہے، ملکی خودمختاری کا تحفظ،آئین کی حکمرانی  اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے، اپنے شہریوں کی خوشحالی،امن کے لیے ترقی اور  استحکام کا عمل آگے بڑھانا ہے۔ آج ہم ان بنیادوں  پرکھڑے ہیں جو ہماری قومی جدوجہد کے معماروں  نے رکھی تھیں، قائد اعظم نے ایسی جمہوری ریاست کا تصور پیش کیا جو  آئین اور قانون کی حکمرانی پر قائم ہو، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین دیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے قربانی اور مثالی قیادت سے جمہوری عمل کو مضبوط کیا،میں نے پچھلے دور میں اصل آئین کو بحال کیا، میں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کے حوالے کیے۔ گزشتہ 10 ماہ میں ہماری قوم نے پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کیا،  ہماری بہادر افواج نے معرکہ حق میں بھارتی حملے کو  تاریخی تزویراتی فتح میں بدل دیا، جب بھی قومی خود مختاری کو کسی محاذ پر بھی چیلنج کیا گیا پاکستان نے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، دونوں سرحدوں پر  بلااشتعال حملوں پر ہماری افواج  نے پیشہ وارانہ مہارت  اور نظم و ضبط کا ثبوت دیا، افغان طالبان کو افواج پاکستان نے فیصلہ کن جواب دیا، افواج پاکستان کی قربانیاں صرف اعداد وشمار تک محدود نہیں ہیں، ہم نے پچھلے سال معرکہ حق میں علاقائی طاقت کا تاثر توڑ دیا۔ 26 فروری کی رات طالبان  رجیم  نے مغربی سرحد پر حملےکیے، ہماری سکیورٹی فورسز  نے فیصلہ کن اقدام سے واضح کردیا کسی دراندازی کو  برداشت نہیں کیا جائےگا، سیاسی قیادت متحد اور قوم ثابت قدم رہی، نڈر سپوتوں کی مستعدی،بہادری،خدمت کی بدولت ہم آج محفوظ ہیں، مختصر ہوں یا طویل ہماری افواج اور اداروں کی قربانیں کو محض اعداد میں نہیں سمیٹا جاسکتا، ہم میڈیا پر اپنی بہادر افواج اور اداروں کے کارنامے فخر سے دیکھتے ہیں، ہم ان کی تربیت،مشقت اور خدمت میں شامل خون، پسینہ اور آنسو نہیں دیکھ پاتے۔ ہم اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں، بوقت ضرورت اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں، ہمارا طرز عمل پختگی،اعتماد اور مقصد کی وضاحت کا عکاس ہے، 2025 میں بھی ہم نے اہداف کے حصول کے بعد تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، آرٹیکل 51 ہمیں اپنی حفاظت کی اجازت دیتا ہے، ہم کسی کو اپنا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان دہشت گرد گروہوں کو پناہ مہیا کر رہا ہے، ہم نے کبھی بھی ڈائیلاگ سے انکار نہیں کیا۔ #Asifalizardari #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
83
StarNews
StarNews@StarTvPak·
کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم طیارے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ امریکی جریدے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدارنےکویت میں امریکی فوجی طیارہ تباہ ہونےکی تصدیق کی ہے۔ امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی طیارےکا عملہ بروقت ایجیکٹ کرنےمیں کامیاب رہا اور تمام اہلکارمحفوظ ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے  ایران کے خلاف آپریشن میں کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی F-15E طیاروں کو مار گرایا، تاہم تینوں طیاروں کے تمام 6 پائلٹ بحفاظت طیاروں سے نکلنے میں کامیاب رہے #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
1
153
StarNews
StarNews@StarTvPak·
متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے'۔ سمجھ سے باہر ہے بار بار یہ ایک ہی غلطی کررہا ہے، ہمارے بولرز کو پتا نہیں یہ چیزیں کب سمجھ آئیں گی'۔ نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے'۔ ہم بہت پیچھے ہیں، ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے, شاہد آفریدی #Shahidafridi #Shaheenafridi #ICCT20WorldCup2026 #StarNewsPakistan #HeadlineNews
StarNews tweet media
اردو
0
0
0
247