
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ نے سماجی تحفظ کے نظام کو جدید، مؤثر اور شفاف بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزارت اور ماتحت اداروں کے درمیان مضبوط رابطوں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا۔
وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں BISP، پاکستان بیت المال، PPAF اور TVO سمیت متعلقہ اداروں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے باہمی تعاون سے عوام دوست پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ فلاحی پروگراموں کے ثمرات بروقت اور شفاف انداز میں مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔
اردو

















