UsMan SaEed retweetledi

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا عالمی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ۔
وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کی۔ اس دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔
بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔
میڈیا کو موقع ملا کہ وہ خود زمینی حقائق کا مشاہدہ کریں، مقامی آبادی کی گواہی سنیں اور حالات کا براہِ راست جائزہ لیں تاکہ بھارتی دعووں کی حقیقت واضح ہو سکے۔
اردو
















