Zardar Awan 🇧🇫🇵🇰 retweetledi
Zardar Awan 🇧🇫🇵🇰
9.1K posts

Zardar Awan 🇧🇫🇵🇰
@ZA_Pakistani
ایاک نعبدو و ایاک نستعین. قوموں کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد عدل و انصاف پہ موقوف ہے.
South West, England Katılım Mayıs 2018
819 Takip Edilen1.2K Takipçiler

کراچی عمران خان کا ہے
فضہ ذیشان صدر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کراچی کا پیغام
@z_fizza
#مزاحمت_سے_زنجیریں_ٹوٹیں_گی
اردو
Zardar Awan 🇧🇫🇵🇰 retweetledi

یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کی جانب سے خیبر پختونخوا سے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی امیدوار کے حتمی انتخاب کے سلسلے میں پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت، صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جناب جنید اکبر خان کی ہدایات پر منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی نے نہایت واضح اور دوٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی ہر حال میں اُن کارکنوں، رہنماؤں اور نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی جنہوں نے مشکل ترین حالات میں وفاداری نبھائی، تحریک کے لیے قربانیاں دیں، جبر اور دباؤ کے باوجود استقامت دکھائی، اور بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور جدوجہد سے وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایسے کارکنان اور رہنما ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیوں اور وفاداری کو ہر سطح پر ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ فیصلہ ہرگز آسان نہیں تھا، کیونکہ اس نشست کے لیے بڑی تعداد میں ایسے مستحق اور باصلاحیت امیدوار سامنے آئے جنہوں نے پارٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، قربانیاں دیں اور کڑے وقت میں تحریک کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ انہوں نے تمام درخواست گزاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وابستگی، خدمات اور قربانیاں پاکستان تحریکِ انصاف کی اجتماعی قوت کا مظہر ہیں۔
تفصیلی، سنجیدہ اور بھرپور مشاورت کے بعد پارلیمانی بورڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ جناب عرفان سلیم کو خیبر پختونخوا سے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کا امیدوار نامزد کیا جائے۔ بورڈ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ یہ فیصلہ تمام درخواست گزاروں کے کردار، خدمات، وفاداری، قربانیوں اور پارٹی کے لیے ان کے عملی کردار کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔
پارلیمانی بورڈ نے درج ذیل افراد کو جناب عرفان سلیم کے کورنگ امیدواروں کے طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے:
1۔ سجاد مہمند
2۔ غلام بادشاہ بھٹنی
3۔ سردار خان
پارلیمانی بورڈ نے تمام درخواست گزاروں کی سیاسی وابستگی، قربانیوں، ثابت قدمی اور تحریک سے وفاداری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حقیقی طاقت وہ کارکنان اور رہنما ہیں جو ہر آزمائش، ہر دباؤ اور ہر مشکل مرحلے میں پارٹی، نظریے اور عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔


اردو

کی پی کی سینٹ سیٹ کے لیے تشکیل کردہ بورڈ نے عرفان سلیم @_IrfanSaleemPTI کا نام فائنل کر دیا ہے تین امیدوار کورنگ پہ کاغذات جمع کروائیں گے.
#مزاحمت_سے_زنجیریں_ٹوٹیں_گی


اردو


















