Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)

30.7K posts

Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) banner
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)

Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)

@ajnasir

Journalist covers:#Politics,#Pak,#JKGB,#Elections for @TOKCityOfLights|ex #D_Islam,@roznamadunya|Member:#KPC,#PFUJ,@ACPKHI,Trainer @CEJatIBA|Views Are Personal

Karachi Press Club (KPC) Pak Katılım Temmuz 2010
671 Takip Edilen5.3K Takipçiler
Sabitlenmiş Tweet
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
الحمدللہ
Global Neighborhood for Media Innovation@GnmIonline

🎯 #GNMI has just wrapped up an advance level training of the Karachi-based journalists, empowering them with essential skills to combat disinformation! 💪✨ Supported by the @NEDemocracy, our journalists are now equipped to navigate the truth, fact, and veracity in today's media landscape. 🌐📝 #CombatDisinformation #MediaIntegrity #EmpoweringJournalists

العربية
5
7
19
15.8K
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
سابق سینیٹر مشتاق کا المیہ! جذبات: #عبدالجبارناصر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان @SenatorMushtaq کو دوسری بار بھی اسصسرائیل سے رہائی ملی، اس کی خوشخبری گزشتہ روز سب سے پہلے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار @MIshaqDar50 نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی اور یہ بھی بتایا کیا کہ اس رہائی میں پاکستان کیا اور کتنا کردار ہے۔ مگر رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" اور "فیس بک" پر جاری ویڈیو میں صرف ترکی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کا شکریہ اداکرنا تو دور کی بات ہے "کلمہ خیر " تک کہنا گوارہ نہیں کیا۔ ان کے اس رویہ کو المیہ ہی کہا جاسکتا ہے، کیونکہ پہلی بار بھی اپنے ملک کے حوالے سے انکا یہی رویہ رہا تھا، حالانکہ ہر دوبار ریاست پاکستان اور حکومت پاکستان نے انکی بازیابی اور رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور بازیابی و رہائی ممکن بنائی۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان ملک کے اندر رہ کر حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان کے حوالے سے جو تلخ اور جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں، شکریہ میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بھی اسی رویہ کا تسلسل ہے۔ اس رویہ پر افسوس اور ہدایت و عقل سلیم کی دعا ہی کی جاسکتی ہے۔
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
3
3
137
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) retweetledi
Gilgit Baltistan Tourism.
گلگت بلتستان تشریف لانے والے سیاح حضرات متوجہ ہو۔،♥️ ان سے ملیے۔۔۔۔ یہ محمد خان صاحب ہیں ۔۔ سکردو میں پہلی بار آن کال یا آن لائن پنکچر سروس انہوں نے متعارف کرایا ہے ۔ اگر کہیں آپ کی موٹر سائیکل یا گاڑی پنکچر ہوجائے اور وہاں نزدیک پنکچر سروس نہ ہو تو بس ایک کال کریں اور یہ حاضر ۔۔۔۔۔۔ اگر فاصلہ ان کی لوکیشن سے ایک کلومیٹر کے اندر ہے تو کوئی اضافی چارجز نہیں جبکہ ایک کلومیٹر سے باہر فی کلومیٹر تیس روپے چارج ہوں گے ۔۔۔ آن کال پنکچر سروس کے لیے ان کا رابطہ نمبر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں اس کے علاؤہ درج ذیل نمبر بھی ان کا ہے 03469555492
Gilgit Baltistan Tourism. tweet media
اردو
6
105
391
13.9K
RTEUrdu
RTEUrdu@RTEUrdu·
🔴 دنیا میں سب سے زیادہ مساجد والے ممالک:
اردو
28
466
1.8K
64.6K
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
@GBTourism_ تحریر کے مطابق کے مذہبی امتیاز کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے، بغیر کسی قانون شکنی کے کسی کو مذہب ، رنگ، نسل، زبان یا جغرافیہ کی بنیاد پر نشانہ بنانا ظلم اور انتہائی افسوناک ہے۔
اردو
1
0
1
8
Gilgit Baltistan Tourism.
Gilgit Baltistan Tourism.@GBTourism_·
یہ جو تصاویرمیں پوسٹ کر رہا ہوں، یہ میرے لیے Badge of honor "اعزاز کا تمغہ"ہے۔ یہ وہ تصاویر ہے جو میں نے دبئی UAE سے ڈیپورٹ deport ہونے کے بعد ایئرپورٹ پر اور جہاز میں لی تھی۔ سولہ سترہ سال دبئی میں گزارے، اپنا بزنس کیا، کبھی قانون کے خلاف نہیں گیا، لیکن پھر بھی صرف اپنے عقیدے کی وجہ سے مجھے اور کئی دوسرے لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو قانون کے مطابق اُس پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے نہ کہ اس طرح ڈیپورٹ کیا جانا چاہیے۔ جہاز میں پانچ چھ اور افراد تھے جن کا تعلق اہل سنت برادری سے تھا، اور جن کے نام علی حسین تھے یا جو مجالس میں شرکت کرتے تھے۔ ایک مسلمان ملک میں مسلمانوں کو اس طرح نکالنا بالکل غیر مناسب ہے، اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ گورنمنٹ آف پاکستان کو اس معاملے پر بات چیت کر کے حل نکالنا چاہیے، کیونکہ یہ جو لوگ وہاں جاتے ہیں، وہ یو اے ای کو اپنے گھر کی طرح سمجھتے ہیں۔ اس طرح کا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ میرا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، جہاں کی خوبصورت ویلیوز کی تصاویر بھی بہت ہیں۔ دبئی میں پندرہ سولہ سال گزارے اور وہاں بہترین تصاویر بنائیں، جاپان بھی گیا اور وہاں بھی تصاویر بنائیں، لیکن یہ جو پکچر ایئرپورٹ اور جہاز والی ہے، جب میں ڈیپورٹ ہو رہا تھا، یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت پکچر ہے۔
Gilgit Baltistan Tourism. tweet mediaGilgit Baltistan Tourism. tweet mediaGilgit Baltistan Tourism. tweet media
اردو
164
289
1.5K
159.1K
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
"گوانتاناموبے میں ہمیں ایسا رکھا تھاکہ ہمیں مرنے بھی نہیں دیتے، بس زندہ رکھاہوا تھا" سابق قیدی سیف پراچہ کی #ICRC تقریب میں گفتگو 20 برس امریکی قید میں گزارے والے سیف اللہ پراچہ صاحب کی گزرے لمحات کے حوالے سے چند منٹ کی گفتگو ظلم و جبر اور درندگی کی انتہا کی ایک ہلکی سی جھلک تھی اور گفتگو سن کر یقین نہیں آتا ہے کہ عالمی ریاستی دہشت گرد کس حد تک گرا ہوا ہے۔
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
3
1
190
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
امریکی صدر کے صحافی عشائیہ فائر۔۔۔۔نگ! میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں (وائٹ ہاؤس رپورٹر ایسوسی ایشن) کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔ میڈیا کے مطابق ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ عشائیے کے دوران زور دارآواز سنی گئی، سکیورٹی خدشے کے باعث مختصر وقت کیلئے ہلچل مچ گئی۔اس دوران سیکریٹ سروس اہلکار صدر ٹرمپ کو تقریب سے باہر لے گئے، جبکہ مہمان ٹیبلوں کے نیچے چھپ گئے۔ وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھاکہ اس دوران صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔ ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی۔ جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا۔ تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شر یک تھے ۔فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکا میزوں کےنیچے چھپ گئے ملوث مبینہ مسلح مشتبہ شخص کے بارے میں ابتدائی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز کے مطابق 31 سالہ مشتبہ شخص کا تعلق کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز سے بتایا جا رہا ہے جو لاس اینجلس کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں واقع ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کی میئر نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو قریبی ہسپتال میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور وہ پولیس کی حراست میں ہے۔ صدر ٹرمپ کے اٹارنی جنرل ٹوڈ بلینش کا کہنا ہے کہ حملہ آور پر پر ’جلد ہی‘ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشتبہ شخص نے تقریباً ’پچاس گز کے فاصلے‘ سے دوڑ کر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے ہتھیار تان لیے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ان کے خیال میں حملہ آور اکیلا تھا۔ یہ پاگل لوگ ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
0
0
126
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
بزرگوں سے ملاقات دل کی راحت الحمدللہ آج (25 اپریل) کو دارالعلوم کراچی میں شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اور حضرت مولانا راحت علی ہاشمی صاحب سے ملاقات کا شرف ملا اور حضرات کی شفقت و محبت اور دعائووں سے دلی راحت اور سکون ملا۔ اس موقع پر فرزند محمد انصار ناصر بھی ہمارے ہمراہ تھے۔ اللہ تعالیٰ ان بزرگوں کا سایہ شفقت قائم و دائم اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ نوٹ: تصویر فائل فوٹو
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Goth Sabro, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
0
1
126
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
#گلگت_بلتستان_انتخابات2026ء گلگت بلتستان اسمبلی کی جنرل اور مخصوص 33 نشستوں کے لیے 778 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جن میں سے 24 جنرل نشستوں کے لیے 664، خواتین کی 6 نشستوں کے لیے 65 اور ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں کے لیے 49 امیدوار میدان میں اترے ہیں، سب زیادہ امیدوار پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں، جنرل نشستوں کے لیے 26 خواتین امیدوار بھی میدان میں اتری ہیں۔ جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ #ElectionGilgitBaltistan2026 #GBElection2026 @GBTourism_
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
2
9
1.2K
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
کھرمنگ اور اسکردو 3 رپورٹ: #عبدالجبارناصر گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 11 کھرمنگ1 میں مختلف جماعتوں اور آزاد 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جن میں اغافوکر گروپ مختلف امیدوار بھی ہیں، جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 9 اسکردو 3 میں سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹو و اسپیکر حاجی فدا محمد ناشاد سمیت 18 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ #گلگت_بلتستان_انتخابات2026ء #ElectionGilgitBaltistan2026 #GBA11 #GBA9
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
0
2
127
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
سابق وزیر اعلیٰ تین حلقوں سے امیدوار، ریکارڈ! رپورٹ: #عبدالجبارناصر گلگت بلتستان اسمبلی کے 13 ویں انتخابات 2026ء میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ نواز گلگت کے صدر حافظ حفیظ الرحمن @CMGBPK نے ایک ہی انتخاب میں 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرکے گلگت بلتستان میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فارم 31 کے مطابق حافظ حفیظ الرحمن نے جن تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں، ان میں گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 1 گلگت 1، گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 گلگت 2 اور گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 14 استور 2 شامل ہیں، جہاں سے انہوں نے بطور پاکستان مسلم لیگ نواز امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، اس طرح گلگت بلتستان کی انتخابی تاریخ میں ریکارڈ بنایا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے پاس تھا، جہنوں نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2020ء میں گلگت حلقہ نمبر 1 اور ضلع نگر کے حلقے سے انتخابات میں حصہ اور دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور پھر نگر کی نشست خالی کردی، تاہم ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی یہ نشست ہار گئی۔ #گلگت_بلتستان_انتخابات2026ء #ElectionGilgitBaltistan2026 #GBA1 #GBA2 #GBA14
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
0
2
98
Ahmed Mansoor
Ahmed Mansoor@AhmedMansorReal·
ایران کے انکار سے جب ایک غیر یقینی کی صورتحال تھی اس وقت بھی یہ ہی تجزیہ تھا کہ بے صبری اور ہر انفارمیشن سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے میڈیا کو گریز کرنا چاہیے۔ ۔ اب جب مذاکرات اپنے شیڈول کے مطابق ہوتے نظر آ رہے تب بھی ہمیں فورا ہی اس نتیجے پر نہیں پہنچ جانا چاہیے کہ سب کچھ تو طے ہے بس امریکہ ایران جپھی ڈلنے ہی والی۔ دیکھنے کی بات پاکستان کا مخلصانہ اور مسلسل کردار ہے۔ فیلڈ مارشل پر فریقین کا اعتماد ہے اور ہر مشکل ہر رکاوٹ کا راستہ نکالنے کا عزم۔ ایسی ثالثی کوششیں نہ ایک دم ختم ہوتی ہیں اور نہ ہی ایک دمسو فیصد کامیاب ہوتی ہیں۔ کامیابی پیچیدہ تنازعے کے حل کے لیے فریقین کو بات چیت میں انگیج رکھنا ہے اور یہ کامیابی سے ہو رہا۔ انشاءاللہ اسلام آباد میں یہ دوسری نشست بھی توقع سے زیادہ کامیاب ہی رہے گی۔ باقی صدر ٹرمپ تو کہہ چکے اگرمعاہدہ طے پاتا تو وہ پاکستان آ سکتے۔۔۔
Vision Point@VisionPointPK

فیلڈ مارشل نے پاکستان کی برانڈنگ نہیں ری برانڈنگ کی ہے، پاکستان ایک نئے ولولے کے ساتھ جس عالمی مقام پر موجود ہے، یہ ہے اصل میں نیا پاکستان، یہ مقام ایک دن میں نہیں بنا، پہلے پاکستان نے امریکا کا اعتماد حاصل کیا، پھر معرکہ حق نے مہر تصدیق ثبت کر دی کہ پاکستان خطے کے استحکام کا ضامن ہے، سینئر تجزیہ کار سلمان علی @AhmedMansorReal youtu.be/aeCkyzC8wyc #IranUS #Pakistan #Diplomacy #Peace #Geopolitics #WorldNews #InternationalRelations #GlobalPolitics #MiddleEast #SouthAsia

اردو
2
17
68
1.3K
Waseem Abbasi
Waseem Abbasi@Wabbasi007·
تابش ہاشمی کامیڈین ہیں ان کا کام ہنسنا ہنسانا ہے۔ ان سے سنجیدہ امور پر تجزیہ کروانا ایسا ہے جیسے انجیئیر سے آپریشن کروانا۔جاوید چوہدری کا تابش ہاشمی کے فارن افئیرز پر تجزیے پر ردعمل۔
اردو
150
200
985
70.6K
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
گلگت 1 میں 2 اہم صوبائی صدور مدمقابل رپورٹ: #عبدالجبارناصر فارم 31 کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کےحلقہ 1 گلگت 1 میں دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور مدمقابل آگئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے حلقہ نمبر 1سے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں رہنما وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔ #گلگت_بلتستان_انتخابات2026ء #ElectionGilgitBaltistan2026 #GBA1
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
0
3
105
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
ضلع استور سے جمعیت علماء اسلام غائب! رپورٹ: #عبدالجبارناصر فارم 31 کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2026ء میں طویل عرصے بعد پہلی بار ضلع استور کے دونوں حلقوں سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے ہیں۔ ماضی دونوں کسی ایک حلقے سے جمعیت علماء اسلام کا امیدوار موجود ہوتا تھا۔ ضلع استور میں جمعیت علماء اسلام کی انتخابی عمل سے مکمل لاتعلقی سوالیہ نشان ہے۔ حیثیت ظاہر کی ہے۔ #گلگت_بلتستان_انتخابات2026ء #ElectionGilgitBaltistan2026 #GBA13 #GBA14
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
1
1
61
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر)
استور حلقہ 2 میں تھوک کے حساب امیدوار رپورٹ: #عبدالجبارناصر گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 14 استور 2 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے تھوک کے حساب سے امیدوار میدان میں اتارے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سمیت مجموعی طور پر 57 امیدوار میدان میں آئے ہیں۔ فارم 31 کے مطابق 57 میں سے 28 امیدواروں کا تعلق دو بڑی جماعتوں اور باقی 29 امیدوار آزاد اور دیگر جماعتوں کے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صوبائی حافظ حفیظ الرحمن سمیت 14 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ امیدواروں میں 3 خواتین امیدوار اور باپ بیٹے کی ایک جوڑی بھی شامل ہیں، جن میں مسلم لیگ نواز کے سابق ممبر برکت جمیل اور انکے والد بزرگوار صفت خان ہیں۔ بیٹے نے اپنی وابستگی پاکستان مسلم لیگ نواز اور والد نے آزاد حیثیت ظاہر کی ہے۔ #گلگت_بلتستان_انتخابات2026ء #ElectionGilgitBaltistan2026 #GBA14
Abdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet mediaAbdul Jabbar Nasir (عبدالجبارناصر) tweet media
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
0
0
1
131