
Muhammad Akmal Khan
11.2K posts

Muhammad Akmal Khan
@akmalkhan
Executive Producer #Muqabil with @amirmateen2 at @92newschannel | Documentary Film Maker & Traveler. | جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو





میں تو کہہ رہا ہوں کہ خبر غلط ہے۔ اور مجھے فائز عیسیٰ کی وکالت کا کوئی شوق نہیں نہ حاجت ہے۔ مگر مجھے جھوٹ کی بنیاد پر کسی کی بھی بشمول آپ کی جان خطرے میں ڈالنے سے مسئلہ ہے۔ اور یاد رکھیں آپ جو مرضی مریم کے حق میں لکھ لیں کل کو آپ کو بس کے نیچے دھکا دینے میں منٹ نہیں لگائے گی۔

پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا نے 25کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی۔ شکریہ نیپرا


پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا نے 25کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی۔ شکریہ نیپرا

مانسہرہ سے آئے اجمل بھائی اور فاروق بھائی سمیت دیگر دوستوں کو عامر متین صاحب کے پروڈیوسر رانا اکمل صاحب نے تفصیل سے بتایا کہ بغیر جنگ کے آبنائے ہرمز کیسے کھل سکتی ہے 😂 جبکہ ہمارے پروڈیوسر دوست اسد چوہدری صاحب نے جن امور کا ذکر کیا ،وہ لکھنے سے سیدھا سیدھا پیکا لگے گا 😎



ہائے منو بھائی، ہائے احتساب دے چیف کمشنر صاحب بہادر ہمارے پیارے منو بھائی آپ کی اس ترقی کو کیا کمال چند لائنوں میں بیان کر گئے۔ یہ چند لائنیں آپ کے جھوٹ کے خلاف سب سے معتبر گواہی ہے۔ ویسے تو پوری کی پوری احتساب دے چیف کمشنر بہادر پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے مگر یہ چند لائنیں عامر متین صاحب کے بیان کئے ہوئے حقائق کی تصدیق کررہی ہیں۔ سب توں وڈی دشمن ساڈی ان مل تے بے جوڑ ترقی ‘‘موٹر وے’’ تو پنج قدماں تے پنج صدیاں پہلے دا چرخہ چھ صدیاں پہلے دی چکی کیہڑی ہور شہادت لبھئیے کیہڑی ہور گواہی پائیے ایس تباہی، بربادی دا کیہڑا ہور ثبوت لیائیے ویسے تو آپ پروفیسر کہلوانا پسند کرتے ہیں مگر ان لائنوں میں شاعر آپ کے محبوب لیڈر اور آپ کی پالیسیوں کا کیا رونا رو گیا ہے نا سمجھ آئے تو خادم حاضر ہے تشریح کے لئے۔ اسی نظم میں منو بھائی ہماری بے بسی کچھ یوں بیان کر گئے۔ اسی وچارے بوہڑاں تھلے اگن والی گھاء دے تیلے دھپ تے میہنہ نوں ترس گئے آں لکھ کروڑاں دا کیہہ کہنا دس تے ویہہ نوں ترس گئے آں نوٹ: اگر منو بھائی آج زندہ ہوتے اور اس طرح وزیر محترم کے اقبال کا جھنڈا بلند کرتے تو پنجاب حکومت کے ہتک عزت کے قانون یا یا وفاقی حکومت کے پیکا ایکٹ کے تحت یا تو جیل میں پڑے ہوتے یا سی سی ڈی کے ہتھے چڑھے ہوتے۔ @betterpakistan @AmirMateen2

احسن اقبال آپ کی ساری زندگی جھوٹ پر مبنی ہے۔ میں نے وقت لیا آپ کو جواب دینے میں۔ کچھ لحاظ کے تقاضے تھے۔ مگر اب جواب دے رہا ہوں۔ نواز شریف کی جس ترقی کے سفر کا ڈھول آپ پیٹ رہے ہیں اس نے ملک کو تباہ کر دیا۔ آج پاکستان اس قرضوں کے جال میں ان کی غلط پالیسی اور آپ جیسے پلاننگ کے مشیروں کی وجہ پھنسا ہوا ہے۔ دو پراجیکٹ جس کے لیے وہ کریڈٹ مانگتے ہیں وہ پاکستان کا ناسور تھے۔ پہلا لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے پہلے نوے کی دہائ اور پھر اپنی تیسری گورنمنٹ (2014-15) میں کیے آئ پی پی کے کرپٹ معاہدے تھے۔ اس میں ریاست کا مفاد نہی دیکھا گیا اور ان سیٹھوں کو جو یا رشتہ دار تھے یا پارٹنر نوازا گیا۔ اب بھی ہم ان کو دو ہزار ارب سالانہ سے زیادہ منافع دے رہے ہیں چاہے وہ اک یونٹ بھی بجلی نہ بنائیں۔ چھیالیس ہزار میگا واٹ بجلی کی کہیسیٹی ہے مگر پچیس بھی نہی بنا پا رہے۔ اس جرم کا کون زمہ دار ہے۔ دوسرا جو سڑکوں کا جال بنانے کا تمغہ لیا جاتا ہے۔ مودی نے اسی ہزار کلومیٹر سڑکیں بھارت میں بنائیں مگر اپنے پیسے سے۔ ہم نے اس کے مقابلے بہت کم بنایا مگر ڈالر کے قرضے میں۔ میں مال بنانے کا الزام نہی لگا رہا مگر ملک اس وقت ان دو بڑے پراجیکٹ کی وجہ سے قرضے کے جال میں پھنسا ہے۔ ہمارا ڈیبٹ یعنی قرضہ بحران جس سے ہمارا کرنٹ اکائونٹ، تجارتی اور بجٹ خسارے جنم لیتے ہیں۔ یہ کہنا کہ موقع نہی ملا۔ کتنا موقع چاہیے۔ پچھلے چار سال سے پورا موقع تھا۔ نہ عدالت نہ اپوزیشن نہ پارلیمان نہ میڈیا۔ ایسا موقع تو آمریت میں نہی ملا۔ کیا کیا آپ نے۔ قرضے چتالیس ہزار ارب سے اسی ہزار ارب تک ہو گئے۔ پاکستان کی تاریخ چھوڑیں مونجھوداڑو کے زمانے سے پنتالیس فیصد غربت پانچ دریاؤں کے دھرتی میں نہی دیکھی گئ۔ بائیس فیصد بیروزگاری۔ پچاس سال میں پہلی دفعہ ساری بڑی فصلوں میں گراوٹ۔ اس پر بھی آپ شرمندہ نہی بلکہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہمیں موقعہ نہی ملا۔ اگر میرے کسی خیال سے اختلاف ہو تو میں کئ دفعہ آپ کو ٹی وی پر بلا چکا کہ مجھے غلط ثابت کر لیں۔ محظ پراپیگنڈا نہ کریں۔ مزید جواب پر میں پھر حاظر ہوں۔ اب اس جواب کو کتنا تھراٹل کروائیں گیں۔








