Govt. of Balochistan

13K posts

Govt. of Balochistan banner
Govt. of Balochistan

Govt. of Balochistan

@dpr_gob

The official Twitter account of the Govt. of Balochistan.

Quetta, Pakistan Katılım Ocak 2018
216 Takip Edilen123.3K Takipçiler
Sabitlenmiş Tweet
Govt. of Balochistan
Govt. of Balochistan@dpr_gob·
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں، جہاں ہزاروں بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں داخل کیا جا رہا ہے اور بند اسکولوں کو فعال بنا کر نئی نسل کے لیے روشن اور باعلم مستقبل کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ #LiteracyForAll #Balochistan #CMVision
اردو
6
18
33
8K
Govt. of Balochistan
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی موجودہ انتظامی و سیاسی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیارت سانحے کے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور ان کے جائز مطالبات کی تکمیل کے لیے حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں، جبکہ لواحقین کے مطالبے پر سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں پارلیمان کے اندر موجود سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پارلیمان سے باہر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ دہشت گردی اور امن و استحکام کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے والے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے زیارت سانحے کے لواحقین کے دکھوں کے ازالے اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس مشکل صورتحال میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے مذاکراتی عمل کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور سیاسی مکالمے میں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بامقصد ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، خواہ وہ حکومت میں ہوں یا حزبِ اختلاف میں, انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف پہلے دن سے واضح اور غیر متزلزل ہے، اور پارٹی دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ریاستی اداروں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
0
4
8
2.1K
Govt. of Balochistan
بس ٹھان لیا تو ٹھان لیا، ہماری پہچان ترقی یافتہ بلوچستان
اردو
0
1
7
1.5K
Govt. of Balochistan
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم، شہداء کی میتوں کی زیارت منتقلی کا عمل شروع۔ حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے شہداء کی میتوں کو آبائی علاقے زیارت منتقل کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شہداء کی میتوں کی باعزت منتقلی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمبولینسز کے ذریعے شہداء کی میتوں کی زیارت منتقلی کا عمل کچھ دیر بعد شروع کر دیا جائے گا، اس دوران تمام ضروری سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین مذاکرات خوشگوار ماحول میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں تمام معاملات کو باہمی اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے معاہدے میں طے پانے والے نکات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا ہے معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، حکومت بلوچستان ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے مسائل کے حل، عزت و احترام اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اردو
0
1
5
2.5K
Govt. of Balochistan
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین طے پانے والے معاہدے کی شقوں پر فوری طور پر عمل درآمد شروع ہوگیا. حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین طے پانے والے معاہدے کی شقوں پر فوری طور پر عمل درآمد شروع حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین طے پانے والے معاہدے کی شقوں پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر معاہدے میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا آغاز کرتے ہوئے ضلع زیارت میں دہشت گردی کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سرکاری عمارتوں، پولیس اسٹیشنز، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے. اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بلوچستان کی جانب سے محکمہ داخلہ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کو باقاعدہ مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔ جن میں متعلقہ سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل کرنے کی کارروائی مکمل کرکے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جاری مراسلوں کے مطابق ضلع زیارت کے چار پولیس اسٹیشنز کے نام تبدیل کیے جائیں گے۔ پولیس اسٹیشن سرمکسی کو "شہید حسرت اللہ کاکڑ پولیس اسٹیشن"، پولیس اسٹیشن دوسرکہ شبوزئی کو "شہید جنداد خان پولیس اسٹیشن"، پولیس اسٹیشن منگی کو "شہید زین اللہ پانیزئی پولیس اسٹیشن" جبکہ پولیس اسٹیشن زندرہ کو "شہید میجر زمان پانیزئی پولیس اسٹیشن" کا نام دیا جائے گا۔ اسی طرح محکمہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان ڈیپو کا نام "شہید کانسٹیبل مصطفیٰ خان گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان ڈیپو"، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کان ڈیپو کا نام "شہید کانسٹیبل محمد آصف گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کان ڈیپو" جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کاوس غربی کا نام "شہید کانسٹیبل محمد عثمان گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کاوس غربی" رکھا جائے گا محکمہ صحت کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر احمدون کو "شہید کانسٹیبل اظہر احمد احمد دمڑ رورل ہیلتھ سینٹر احمدون" جبکہ بیسک ہیلتھ یونٹ کاوس غربی کو "شہید فرید اللہ بی ایچ یو کاوس غربی" کے نام سے منسوب کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت شہداء کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور معاہدے کے ہر نکتے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع، امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ سرکاری اداروں کو ان کے نام سے منسوب کرنا ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے اور نئی نسل کو ان کی بہادری اور فرض شناسی سے روشناس کرانے کی ایک مؤثر کاوش ہے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان شہداء اور ان کے اہل خانہ کے احترام، فلاح و بہبود اور معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
Govt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet media
اردو
0
1
9
4K
Govt. of Balochistan
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مفاہمتی کوششیں کامیاب، حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار، تحریری معاہدہ طے پا گیا۔ فریقین کا شہدائے زیارت کے لواحقین کے مطالبات پر عملدرآمد اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق۔ شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں اور شہداء کے لواحقین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔ بلوچستان کے شہری علاقوں میں پولیس فورس کی استعداد، افرادی قوت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ شہدائے زیارت کو مروجہ پالیسی کے تحت شہید قرار دیا جائے گا، لواحقین کی کفالت، بچوں کی تعلیم اور معاوضہ پالیسی کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف سرکاری عمارات ان کے نام سے منسوب کی جائیں گی۔ ریونیو سے متعلق عوامی تحفظات کے ازالے کے لیے وزیر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں سرکاری افسران اور علاقے کے معتبرین شامل ہوں گے۔ شہداء ہمیں بے حد عزیز ہیں، ان کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔ پاک فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔ حکومتی کمیٹی کی سربراہی وزیر صحت بخت کاکڑ کررہے تھے حکومتی کمیٹی میں صوبائی وزراء ضیاء لانگو سلیم خان کھوسہ میر عاصم کرد گیلو سینیٹر منظور کاکڑ بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ شامل تھے۔
Govt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet media
اردو
1
1
8
4.6K
Govt. of Balochistan
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مفاہمتی کوششیں کامیاب، حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار، تحریری معاہدہ طے پا گیا۔ فریقین کا شہدائے زیارت کے لواحقین کے مطالبات پر عملدرآمد اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق۔ شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں اور شہداء کے لواحقین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔ بلوچستان کے شہری علاقوں میں پولیس فورس کی استعداد، افرادی قوت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ شہدائے زیارت کو مروجہ پالیسی کے تحت شہید قرار دیا جائے گا، لواحقین کی کفالت، بچوں کی تعلیم اور معاوضہ پالیسی کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف سرکاری عمارات ان کے نام سے منسوب کی جائیں گی۔ ریونیو سے متعلق عوامی تحفظات کے ازالے کے لیے وزیر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں سرکاری افسران اور علاقے کے معتبرین شامل ہوں گے۔ شہداء ہمیں بے حد عزیز ہیں، ان کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔ پاک فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔ حکومتی کمیٹی کی سربراہی وزیر صحت بخت کاکڑ کررہے تھے حکومتی کمیٹی میں صوبائی وزراء ضیاء لانگو سلیم خان کھوسہ میر عاصم کرد گیلو سینیٹر منظور کاکڑ بلال کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ شامل تھے۔
Govt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet mediaGovt. of Balochistan tweet media
اردو
0
2
5
1.1K
Govt. of Balochistan
کوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے "شہداءِ زیارت" چوک رکھ دیا گیا۔ حکومت بلوچستان نے زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے "شہداءِ زیارت چوک" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا انہوں نے کہا کہ شہداء نے بلوچستان میں امن، ہم آہنگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت شہداء کی قربانیوں کو محض الفاظ تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں قومی تاریخ کا مستقل حصہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی مقامات کو شہداء کے نام سے منسوب کرنا نئی نسل کو ان عظیم قربانیوں سے روشناس کرانے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک اہم روایت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء اور ان کے اہل خانہ کی عزت، تکریم اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور ان کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
0
1
7
1.9K
Govt. of Balochistan
حکومت بلوچستان نے پولیس شہداء کے معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی مقررہ شرح میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ حکومت بلوچستان نے پولیس شہداء کے معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی مقررہ شرح میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پولیس شہداء کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت کے پیکیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے موجودہ شرحوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ محکموں سے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی گئی ہے شاہد رند کے مطابق مجوزہ نظرثانی کے تحت بی-1 سے بی-16 تک کے پولیس شہداء، جن میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اے ایس آئی، سب انسپکٹر اور انسپکٹر شامل ہیں، کے لواحقین کے لیے نقد معاوضہ ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے اسی طرح بی-1 سے بی-8 تک کے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے لیے پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی رقم 11 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی سفارش بھی سمری میں شامل کی جا رہی ہے شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا واضح مؤقف ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کے اہل خانہ کی مالی کفالت اور فلاح حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن معاونت اور ان کی بہبود کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور معاوضوں میں مجوزہ اضافہ اسی وژن کا مظہر ہے۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
0
0
2
4.6K
Govt. of Balochistan
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، نصیر آباد ڈویژن میں پانی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ نے ملاقات کی جس میں نصیر آباد ڈویژن میں آبپاشی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میر سلیم خان کھوسہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو نصیر آباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی شدید قلت اور اس سے زراعت اور کاشتکاروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس سلسلے میں فوری طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران دونوں وزراء اعلیٰ کے درمیان آبی صورتحال اور بین الصوبائی آبی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا دونوں وزرائے اعلیٰ نے بلوچستان اور سندھ کے درمیان آبی مسائل کے حل، پانی کی منصفانہ تقسیم اور موجودہ صورتحال میں بہتری کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا شاہد رند کے مطابق دونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کے وزرائے آبپاشی کو فوری طور پر سکھر پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے آبی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور قابلِ عمل حل پر پیش رفت یقینی بنائی جا سکے نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی بھی سکھر میں آبپاشی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں پانی کی قلت اور اس کے مستقل حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان کسانوں اور زمینداروں کے مفادات کے تحفظ اور صوبے کے حصے کے پانی کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں سندھ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ آبی مسائل کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
اردو
0
0
1
3.6K
Govt. of Balochistan
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ کی ملاقات۔ پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ نے نصیر آباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی شدید قلت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، آبی صورتحال پر تبادلۂ خیال دونوں وزرائے اعلیٰ کا بلوچستان اور سندھ کے درمیان آبی مسائل کے حل اور صورتحال میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق میر سرفراز بگٹی اور سید مراد علی شاہ نے دونوں صوبوں کے وزرائے آبپاشی کو فوری طور پر سکھر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ نصیر آباد ڈویژن کے تمام اراکین اسمبلی بھی سکھر میں آبپاشی سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
1
2
11
4.8K
Govt. of Balochistan
بلوچستان ویمن انٹرپرنیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام، خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
0
0
1
4.5K
Govt. of Balochistan
بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام صوبے میں خواتین کی معاشی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام مکمل کرنے والی 500 خواتین کو مبارکباد دی ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی وژن کے تحت خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام صوبے میں خواتین کی معاشی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے ذریعے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، مارکیٹنگ، کاروباری منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی جامع تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تربیت خواتین کو نہ صرف خود کفیل بنانے میں مدد دے گی بلکہ وہ صوبے اور ملک کی معیشت میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی صلاحیتوں پر حکومت کو مکمل اعتماد ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان خواتین کے لیے ہنر مندی، کاروباری ترقی اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے ایسے پروگراموں کا دائرہ کار مزید وسیع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں میر سرفراز بگٹی نے مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، محکمہ ترقی نسواں اور پروگرام کے انعقاد میں شامل تمام متعلقہ اداروں اور ٹیم کو اس کامیاب اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے اقدامات بلوچستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری ترقی اور پائیدار خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اردو
0
1
2
2.5K
Govt. of Balochistan
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے زریعے زمینداروں کی شکایت پر محکمہ آبپاشی نے فوری کاروائی کی۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
3
2
9
7.4K
Govt. of Balochistan
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل، عوامی مسائل کے حل کی مؤثر حکمتِ عملی، اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر فوری ایکشن۔۔۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
2
0
1
2.7K
Govt. of Balochistan
بلوچستان میں امن کیلیئے ریاستی ادارے متحد، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
1
0
2
4.8K
Govt. of Balochistan
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے جدید LGS اسٹیل اسڑکچر ٹیکنولوجی متعارف۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
0
1
4
2.6K
Govt. of Balochistan
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیرِ صدارت ہارڈنگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 26واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
Govt. of Balochistan tweet media
اردو
0
1
7
849