
امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ کی شدت میں کمی اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سربراہ پاک فوج کی قیادت میں پاکستان کی اعلیٰ سطحی سفارتی کاوشیں ایک بروقت اور فیصلہ کن کامیابی کے طور پر سامنے آئی ہیں، جس پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس اہم مرحلے پر پاکستان نے ذمہ دارانہ طرزِ حکمرانی اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت پر اعتماد مزید مستحکم ہوا۔
آبنائے ہرمز میں تناؤ میں کمی عالمی توانائی، تجارت اور معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ تصادم سے گریز نے ایک بڑے بحران کو روک کر بامقصد مذاکرات کی راہ ہموار کی۔
تاریخ اس لمحے کو یاد رکھے گی۔ جب دنیا ایک نازک دہانے پر کھڑی تھی، پاکستان نے بصیرت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ کر ثابت کیا کہ حقیقی طاقت جنگ میں نہیں بلکہ اسے روکنے میں ہے۔
امید ہے کہ یہ مثبت پیش رفت خطے اور دنیا میں پائیدار اور دیرپا امن کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگی۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

اردو











