Farman Jui retweetledi
Farman Jui
1.7K posts

Farman Jui
@farmanjui313
💖جمعیت علمائے اسلام پاکستان 😘
Pakistan Katılım Mart 2024
196 Takip Edilen186 Takipçiler
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi

A high-level delegation led by Iranian Ambassador Reza Amiri Moghaddam called on Maulana Fazlur Rehman at his residence.
•Pak-Iran matters, regional situation discussed in detail
•Iranian envoy thanks Maulana Fazlur Rehman for strong stance on US–Iran tensions
•Pakistan hosting US–Iran talks would be an honor: Maulana Fazlur Rehman
•Hope for ceasefire, lasting peace in the region: Fazlur Rehman
•Islamic bloc formation part of JUI manifesto: Fazlur Rehman
•Muslim unity essential to avoid exploitation: Fazlur Rehman
• Sovereignty of Islamic countries must be respected: Fazlur Rehman
• Palestine freedom should remain top priority: Fazlur Rehman
•Collective strength needed to resolve Ummah’s issues: Fazlur Rehman
•Protection of Bait-ul-Maqdis duty of every Muslim: Fazlur Rehman
•Iranian ambassador endorses Fazlur Rehman’s stance
•Iran thanks Pakistani nation for support against US aggression
•Pakistan’s balanced stance appreciated by Iranian envoy
Also present at the meeting were Maulana Abdul Ghafoor Haideri, Senator Kamran Murtaza, Muhammad Aslam Ghauri, Maulana Asjad Mahmood, and Mufti Abrar.
English
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi

میں بار بار یہ کہہ چکا ہوں اور آج پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان پچیس کروڑ مسلمانوں کا وطن، پاکستان عالمی برادری میں بھی اور اسلامی برادری میں بھی اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے، ایسی اہمیت کہ پوری امت مسلمہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے اور آج اگر امریکہ پاکستان میں آ کر، ایران پاکستان کی سرزمین پر ہماری اسلامی برادری کے، ہمارے دوست پاکستان کی سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن تلاش کر رہے ہیں، تو سن لو حکمرانوں یہ ہے وہ پاکستان کا مقام، ہم پاکستان کے اس قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اٹھہتر سال تک تم نے میرے اس پاک وطن کو عالمی قوتوں کا غلام بنائے رکھا، میں اس وطن عزیز کی آزادی و حریت کی بات کرتا ہوں، میں اپنے قوم کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا چاہتا ہوں، میں اپنے قوم میں احساس برتری پیدا کرنا چاہتا ہوں اور جب میرے اندر یہ مقام آئے گا تو پھر یہ حقیقی معنی میں اسلامی دنیا کی قیادت بھی کرے گا اور پوری دنیا میں اپنی اسلامی اور جمہوری شناخت کے ساتھ متعارف بھی ہوگا۔
پاکستان نے جو حال ہی میں کردار ادا کیا ہے ہم اٹھہتر سال سے اس کردار کے متلاشی تھے، ہم پاکستان کو اس مقام پر دیکھنا چاہتے تھے، آپ نے کہا باہر کے مہمان آ رہے ہیں، آپ احتجاج واپس لیں، ہم نے کہا ہم لینے کے لئے تیار ہیں، ہم پاکستان کی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کو جانتے ہیں، عوام کی تربیت اسی طرح ہوتی ہے لیکن آپ نے جو عالمی قوتوں کے جبر کے ہاتھوں پاکستان کے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے تمہیں یہ واپس لینا ہوگا، تمہیں اپنے قوم کے غریبوں کے لیے اپنے یہ فیصلے واپس لینے ہوں گے، میں اللہ کا شکر گزار ہوں میرے نوجوانوں! کہ آپ کی آواز میں یہ قوت ہے کہ آج جب میں بارہ اپریل کو آپ کی خدمت میں، مردان کے اس میدان میں حاضر ہو رہا ہوں تو حکومت پاکستان کو اپنے فیصلے واپس لینے پڑیں ہیں۔قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مردان میں خطاب
اردو
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi

ہم نے کچھ ریاستی نزاکتوں کو سامنے رکھتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ تجویز دی کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور جو عالمی صورتحال ہے، پھر اسلامی دنیا میں جو نئی صورتحال بنی ہے اور اس سے جو پاکستان متاثر ہو رہا ہے، ہر پاکستانی اپنے وطن کے لئے فکر مند ہے، ہمیں بتایا تو جائے کہ کیا مسئلہ ہے؟ اگر آپ سرعام ایک بات نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم عوام کے نمائندوں کو پارلیمنٹ کے اندر ان کیمرہ ہی بتا دیں، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والے ہمیں تو کہیں پاکستان پیچھے بھی نظر نہیں آرہا،
پاکستان کی دو سرحدیں ہیں ایک مغربی سرحد جو افغانستان سے ملتی ہے اور ایک مشرقی سرحد جو ہندوستان سے ملتی ہے ہم نے دونوں سرحدیں بند کرا دی ہیں اور ہماری تجارت نہ اب مغربی دنیا کے ساتھ ہو سکتی ہے اور نہ مشرقی دنیا کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ افغانستان کے پاس تجارت کے بہت سے راستے ہیں اور انہوں نے وسطی ایشیا ممالک کو رابطے میں بھی لے لیا ہے اور اپنے تاجروں سے کہہ دیا ہے کہ تجارت کا رخ بدل دو، ہندوستان پورے مشرقی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے، لیکن کیا زبردست قسم کے دماغ ہمیں اللہ نے عطاء کی ہے کہ دونوں سرحدیں اپنے اوپر بند کر دی اور اب کہہ رہے ہیں کہ
تیل کم خرچ کرو اس لیے کہ آبنائے ہرمز بند ہو گیا ہے، تیل کی ترسیلات بند ہو گئی ہیں، لیکن پاکستان تو اس بات کا دعوے دار ہے کہ پاکستانی جھنڈے کے نیچے دس جہاز آبنائے ہرمز کو عبور کر چکے ہیں، وہ کہاں چلے گئے ہیں؟ اگر وہ پاکستان آئے ہیں تو پھر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ اگر وہ پاکستان سے کسی دوسرے ممالک کی طرف گئے ہیں تو بتایا جائے کہ کراچی میں اترے ہیں، تیل وہاں سے اتارا گیا ہے، تیل دوسرے جہاز پر چڑھایا گیا ہے، دوسرے جہازوں کو یہاں کراچی میں پورٹ عطاء کیا گیا ہے، وہاں سے ان کو دوسرے ملکوں میں بھیجا گیا ہے، اس پر جو آمدن ہے وہ کیا ہے؟ یہ قوم کو کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
اور ایک صاحب نے بڑے خوبصورت تبصرہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تو پل صراط بن گیا ہے اور ایک حافظ جی جو ہے پل صراط سے دس لوگوں کو گزار سکے گا ہمارے حافظ جی نے دس جہاز گزروا لئے ہیں، یہ قوم کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے، سنجیدہ چہروں کے ساتھ قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنا اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس
#JUI #Maulana #Petrol
اردو
Farman Jui retweetledi

ہماری کوئی کسی سے ذاتی لڑائی تو نہیں ہے، ان نظریات کے بنیاد پر ہم ایک موقف رکھتے ہیں کہ یہ حکومت جعلی ہے ایک طرف مسلم لیگ کی حکومت جعلی، پھر دوسری طرف صرف پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی، پھر خلاف شریعت اپنی اختیارات کو اور اسمبلی کو اور اکثریت کو استعمال کرنا پھر جس طرح وہ اللہ کے قانون سے بغاوت کر رہے ہیں، پھر ہمیں بحیثیت ایک پاکستانی شہری کے یہ حق حاصل ہے کہ ہم ایسی حکومتوں کے خلاف عالم بغاوت بلند کر دے۔
یہ سب کچھ اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ ہمارے حکمران امریکہ کے غلام ہیں، امریکہ اس وقت اسرائیل کے پشت پہ کھڑا ہے، انہوں نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا، ابھی ان کا فلسطینی مسلمانوں کے خون سے پیٹ نہیں بھرا کہ انہوں نے ایران پر حملہ کر دیا، لبنان پہ وہ قتل و غارت گری کر رہے ہیں، اسلامی دنیا کو گھیرہ ہوا ہے پورا خلیج امتحان سے گزر رہا ہے اور ہماری حکومت یہ سب کچھ اس لئے کر رہی ہے کہ وہاں سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے اور یہاں کے مقامی مسائل پر ان کی توجہ مرکوز رہے۔ تو یہ بھی پبلک کے نظر میں بھی ہونا چاہیے کہ یہ سارے حالات اپنے قوم کے لئے اس لئے پیدا کیا جا رہے ہیں کہ اسرائیل جیسے سفاک، قاتل اور قابض ایک قوت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور ان کو پس منظر میں لے جایا جا سکے اور اسلامی دنیا میں جو قتل و غارت گری ہو رہی ہے وہاں پر امریکہ کو ریلیف دی جا سکے۔ لہٰذا اس سیاست کو ہمیں سمجھنا ہوگا ان کے ناپاک ارادوں کو ہمیں سمجھنا ہوگا اور ان شاءاللہ العزیز بارہ اپریل کو مردان سے ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے ہم ان کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کے لئے آغاز کر رہے ہیں اور ان شاءاللہ یہ سلسلہ پھر ملک بھر میں جاری و ساری رہے گا ان شاءاللہ العزیز۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کےبعد میڈیا بریفنگ
#JUI #Maulana #Presser #GovtOfPakistan #US
اردو
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi

سائوتھ افریقہ: پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ منعقد کیا گیا
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور جی ڈی پی گروتھ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطنِ عزیز کو موجودہ مشکل حالات سے کس طرح نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اور آمریت پر بحث جاری ہے، کہیں جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے اور کہیں آمریت کے نام پر کمیونزم عوام کا خون چوس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کمزور ممالک میں براہِ راست مداخلت کر رہی ہے، اور اب حکومتوں میں عوام، قانون اور آئین کا کردار ختم ہوتا جا رہا ہے۔
عسکریت، آمریت اور سرمایہ داری عالمی اقتدار پر حاوی ہو چکی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ آئین، قانون اور عوام کو ہی طاقت کا اصل محور اور مرکز بنانا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ مشکلات کے حل کے سوالات کا جواب کسی کے پاس نہیں، معیشت کو سہارا نہیں دیا جا سکا، اور ملک کے اثاثے صرف بھیک مانگ کر نہیں چلائے جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان شاء اللہ لڑتے رہیں گے۔
اس موقع پر قائدِ جمعیت کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، قائد جمعیت کے معتمدِ خاص مفتی ابرار احمد خان اور صاحبزادہ انس محمود بھی موجود تھے۔
آخر میں مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کمیونٹی جنوبی افریقہ اور میزبان حافظ نعیم احمد خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
اردو
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو۔
پاکستان نے ٹرمپ کے پیس بورڈ کو کل جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے آپ کا کیاموقف ہے صحافی کا سوال۔
یہ کیسا امن بورڈ ہے جس میں فساد کی جڑ نتین یاہو کو شامل کرلیا گیا ہے
امن بورڈ میں فلسطینی شامل نہیں مگر نتین یاہو شام ہے ۔
پاکستان کو حماس اور فلسطینیوں کے موقف کو دیکھنا چاہئے
پاکستان کو حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہئے
امریکہ عراق افغانستان لیبیا امن کے نام پر آیا اور انہیں کھنڈرات بنادیا اب فلسطین کو کھنڈر بنا چکا ہے ۔
اردو
Farman Jui retweetledi
Farman Jui retweetledi

ہمارے ہاں بھی جمہوریت ختم ہو گئی ہے۔ دولت اور سرمایہ کی جنگ شروع ہو گئی ہے، عامریت، عسکری قوت اور سرمایہ داریت مل کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
مغرب جمہوریت کی بات کرتا تھا، لیکن جمہوریت کے پردے کے پیچھے ایک جابر قسم کا سرمایہ دارانہ نظام چھپا ہوا تھا۔ مشرق کمونزم کی بات کرتا تھا، لیکن اس کے فلسفے کے پیچھے بھی ایک عامریت چھپی ہوئی تھی۔
آج مغربی دنیا کی جمہوریت بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اور عامریت ننگی ہو کر سامنے آ رہی ہے۔ مشرقی دنیا کا کمونزم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آمریت وہاں بھی عیاں ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا خطاب
اردو






