Khan 804 retweetledi

اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حج کے بابرکت ایام کا آغاز ہو رہا ہے۔ میں اس موقع پر تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور اُمتِ مسلمہ اور خصوصاً اپنے خطے میں موجودہ عالمی کشیدگی اور تنازعات کے تناظر میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ تمام حجاجِ کرام کی فریضۂ حج، دیگر عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔ اللہ تعالیٰ مسلم اُمہ میں اتحاد و اتفاق پیدا فرمائے۔ اس موقع پر ، عمران خان، ان کی اہلیہ، اور دیگر اسیران، جو ناحق قید میں ہیں، کی جلد صحت یابی اور رہائی کے لیے دعا گو ہوں۔اور آپ بھی ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے اور پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام اور امن و خوشحالی نصیب فرمائے آمین۔
اردو




















