fahim.
42.2K posts



رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں خواتین ڈاکٹرز سے جنسی حراسانی کا انکشاف ایک خاتون ڈاکٹر نے جنسی ہراسمنٹ کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں, واقعہ 22 مارچ کی رات فی میل میڈیکل یونٹ میں پیش آیا، جہاں ہاؤس آفیسر ڈاکٹر حافظہ رابعہ بتول ڈیوٹی پر موجود تھیں۔ خاتون ڈاکٹر نے درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایک سٹاف نرس کے کمرے میں ایک نامعلوم شخص موجود تھا، اور صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب ڈاکٹر نے اس پر اعتراض اٹھایا۔ خاتون ڈاکٹر کا مؤقف ہے کہ انہیں مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم شور وا ویلہ ہونے پر متعلقہ شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد ڈاکٹر نے سینئر حکام کو آگاہ کیا، جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، جسے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ “ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سیکیورٹی میں ممکنہ غفلت کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی، اور کسی بھی فرد کو قصوروار قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ ہسپتال انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آ سکا۔ @CMComplaintCell @MaryamkoBatayn @MaryamNSharif @GovtofPunjabPK @OfficialDPRPP










