Sabitlenmiş Tweet
M Abbas dahelvi
9.4K posts

M Abbas dahelvi
@m_abbas555
میں اقرار کرتا ہو کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اللّٰہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہے
Rahimyar Khan, Pakistan Katılım Ağustos 2021
1.7K Takip Edilen5.4K Takipçiler
M Abbas dahelvi retweetledi

جے یو آئی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتی ہے ۔اسلم غوری
نئی قیمتیں عالمی منڈی کے برعکس حکمرانوں کی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لئے مقرر کی گئیں ہیں ۔اسلم غوری
مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ناقابلِ قبول ہے۔ترجمان جے یو آئی
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی،غریب کو کچلا جارہا ہے۔اسلم غوری
اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں اضافہ ہوگا۔اسلم غوری
حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ترجمان جے یو آئی
ہر فیصلہ عوام دشمن،حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔اسلم غوری
غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان، حکومت بے حس بنی بیٹھی ہے۔اسلم غوری
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔مطالبہ
عوام کو حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا۔اسلم غوری
مہنگائی کے خلاف بہت جلد تحریک شروع کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
M Abbas dahelvi retweetledi

اور یہ بات یاد رکھیں کہ میں حکومت سے لڑتا ہوں، میں کسی سیاسی پارٹی سے نظریاتی اختلاف کرتا ہوں، لیکن حکمرانوں سے لڑنے کا معنی یہ نہیں کہ میں وطن عزیز کے چہرے کو بھی نوچا کروں۔
ملک میرا ہے اس ملک کی حفاظت ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں، یہ ہمارا گھر بھی ہے، یہ ہماری عزت بھی ہے، یہ ہمارا ناموس بھی ہے، یہ کسی جرنیل کا نہیں، یہ کسی بیوروکریٹ کا نہیں، یہ کسی خان اور نواب کا نہیں، یہ کسی جاگیردار کا نہیں، یہ کسی صنعت کار کا نہیں، یہ کسی سرمایہ دار کا نہیں، یہ اس ملک کے غریب عوام کا ملک ہے۔
اگر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو سب سے پہلے ہم میدان میں اترے کہ اس مرحلے پر اب قوم ایک ہے، ہم ایک صف ہیں اور جب جمعیۃ علماء اسلام نے پہلا قدم اٹھایا تو جس مختلف اطراف سے اور کونوں سے کچھ غلط توقعات تھی ان کے دروازے بند کر دیے گئے۔
آج اگر پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کر رہا ہے، تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ایران اور امریکہ کا نہیں، اگر پاکستان کے پاس ثالثی کے کردار کا کوئی موقع آیا ہے تو وہ دنیا کو عالمی جنگ سے بچانی کی کوشش ہے، ہم ایسے وقت میں پاکستان کی اس اعزاز کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمیں اپنی پالیسیاں ٹھیک کرنی چاہیے، ہمارے کچھ سوالات ہیں، شائد کچھ دن ہم اپنے داخلی مسائل کی طرف توجہ نہ دے سکیں، لیکن بہرحال وہ ہمارے مسائل ہیں، ہمارے سامنے یہ سوال ہے پالیسی ساز لوگوں سے جو ملک کی خارجہ پالیسی بناتے ہیں، جو ملک کی داخلہ پالیسی بناتے ہیں، ان لوگوں سے سوال ہے کہ اس وقت آپ کا پورا مشرقی سرحد بند ہے، اس وقت آپ کا پورا مغربی سرحد بند ہے اور ہماری دو ہی سرحد ہے ایک مشرقی سرحد ہے اور ایک مغربی سرحد ہے دونوں سرحدیں ہم نے اپنے اوپر بند کر دی ہیں، دونوں اطراف میں ہم نے تجارتی راستے بند کر دیے ہیں، کاروبار کے راستے دنیا کے ساتھ ہم نے بند کر دیے ہیں اور چائنا ایک کوریڈور ہے جو پاکستان سے مایوس ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہا ہے اور ایران اس وقت نہ اچھے نہ برے کا ہے، تو بتایا جائے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ بتایا جائے کہ اس پاکستان کے اقتصادی مستقبل کیا ہے؟ بتایا جائے اس ملک کو آپ کدھر لے جانا چاہیں گے؟ گرانی اور منہگائی ایک تو ہوتا نا حالات کی وجہ سے کچھ تدریجی طور پر قیمتیں بڑھتی ہیں لوگ بھی اس کے ساتھ مانوس ہوتے ہیں، کچھ دن اس کا احساس رہتا ہے، پھر معمول زندگی بن جاتا ہے، لیکن آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں تیل کی قیمتوں نے ایسا جمپ لگایا ہے کہ ہر انسان حیران اور ششدر ہے، جب ہم نے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کر دیا، تو ایک طرف مظاہروں کا اعلان دوسرے طرف سے یہ دوسرے حالات، حکمران میرے پاس آئے کہ ان حالات میں آپ کو یہ مظاہرے نہیں کرنے چاہیے، میں نے کہا بالکل نہیں کرنے چاہیے، ہم نے ملک کے لئے مظاہروں کے کال واپس لی، لیکن پورے ملک میں مظاہروں کے کال دینا یہ ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ مؤخر ہوا ہے منسوخ نہیں ہوا ہے۔ ہم سوچ سمجھ کر آگے بڑھتے ہیں، جذباتی ہو کر فیصلے نہیں کیا کرتے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطاب
اردو
M Abbas dahelvi retweetledi
M Abbas dahelvi retweetledi
M Abbas dahelvi retweetledi

امریکی حملے کا ٹل جانا حالات کی عارضی بہتری خوش آئند ہے،پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک خطہ میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام کیلئے اس دورانیہ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کرسکتے ہیں۔
اردو
M Abbas dahelvi retweetledi
M Abbas dahelvi retweetledi

اقتدار ہمیشہ باقی نہیں رہتا۔
کل جو لوگ طاقت اور اختیار کے نشے میں دوسروں کو دبانے کی کوشش کرتے تھے، آج خود مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہی دنیا کا نظام ہے کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ آج جو تخت پر بیٹھا ہے، کل وہی احتساب کے کٹہرے میں بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ ظلم اور تکبر زیادہ دیر قائم نہیں رہتے۔ طاقت کے نشے میں مست حکمران سمجھتے ہیں کہ ان کی حکومت ہمیشہ رہے گی، مگر وقت کا پہیہ جب پلٹتا ہے تو وہی لوگ رسوائی اور ناکامی کی مثال بن جاتے ہیں۔
اس لیے عقل مند وہی ہے جو اقتدار ملنے پر بھی انصاف، عاجزی اور انسانیت کو اپنا شعار بنائے، کیونکہ اقتدار عارضی ہے مگر اعمال کا حساب ہمیشہ باقی رہتا ہے۔
اردو
M Abbas dahelvi retweetledi

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان کی بڑی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے ،اعلی علیین میں مقام عطافرمائے اور لغزشوں سے درگذر فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم رمضان کے مبارک مہینے کی برکتوں سے اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبرجمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
M Abbas dahelvi retweetledi
M Abbas dahelvi retweetledi
M Abbas dahelvi retweetledi
M Abbas dahelvi retweetledi
M Abbas dahelvi retweetledi

بلیک کیپ والا آپ کا بھائی ہے ❤️
Ihsan Ullah Khan 🇵🇰@IamIhsanMarwat
ہم مولانا صاحب کے ساتھ ہے اور مولانا صاحب کے ساتھ رہیں گے۔ان شاءاللہ
اردو









