

M Bilal
5.8K posts









#Khilafah_is_the_shield *یقیناً ایران کے عوام کو ہمارے دور کے صلیبیوں اور یہودیوں پر مشتمل "احزاب" (فوجی اتحاد) کے مقابلے میں تنہا چھوڑ دینا، ایک عظیم خیانت ہے۔* یہودی وجود کے نشریاتی ادارے نے 21 جون 2025 کی صبح اطلاع دی کہ اس کی فضائیہ نے ایران کے وسطی علاقوں میں میزائل ذخیرہ کرنے اور فائر کرنے کے بنیادی ڈھانچے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے تہران اور متعدد دیگر شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کیے جانے کی خبر دی ہے۔ جہاں تک پاکستان کے حکمرانوں کی بات ہے تو وہ اُن حدود سے تجاوز نہیں کر رہے، جو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کھینچی ہیں۔ اسی لیے ان کی جانب سے محض بے جان اور بے اثر بیانات جاری کیے جا رہے ہیں، جو نہ کسی درد کا مداوا ہیں، نہ کسی بھوک کو مٹا سکتے ہیں۔ *اے پاکستان کے عوام اور اے پاکستان کی افواج کے شیر دل جوانو!* پاکستان کے حکمرانوں سے تو امید ختم ہو چکی ہے، کیونکہ اپنی افواج کو حرکت نہ دے کر انہوں نے یہودیوں کے جرم میں ان کے ساتھ شرکت داری اختیار کر لی ہے۔ لیکن افواج میں موجود مخلص بیٹوں سے اب بھی امید ہے، جنہیں ہم مسلسل یاد دلاتے رہیں گے کہ ایران اور فلسطین کے مسلمانوں کی حقیقی مدد، اور مسجد اقصیٰ و اس کے گرد و نواح کی مکمل آزادی، ان پر اللہ کی طرف سے فرض ہے۔

