Sabitlenmiş Tweet

لیفٹنٹ جنرل(ر) عبدالعزیز صاحب کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا چئیرمین بننے پر دل کی ٹھاہ گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔چوکیاں فتح کرنے کے سلسلے میں تیزی آ رہی ہے۔ امید ہے اس فتح سے پنجاب پبلک سروس کمیشن ٹریک پر آئے گا اور شبانہ و روز آگے بڑھے گا۔ میں اس خیال کا ہوں کہ ملک کے تمام ادارے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے انڈر ہونے چاہئیے اور ان سب کی سربراہی حاضر یا رئیٹائر فوجی افسران کو کرنا چاہئیے۔
وزیراعظم کا کام فیتے کاٹنا، غیر ملکی دوروں پر ہنی مون ٹرپ انجوائے کرنا، اور ملک کے اندر اپوزیشن کو بندوبست لگانا ہونا چاہئیے۔ سول انتظامیہ یا بیوروکریسی “دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا” کی دھن پر ناچ پیش کرنے کا ہنر جانتی ہو۔ عدلیہ کا ترانہ “میں جوگی ہوں سرمستہ۔۔ میرا کون پہچانے رستہ” ہونا چاہئیے۔اور عوام کا کیا ہے، وہ تو تیل کی شیشی بھی دیتی ہے اور پشت سے کپڑا بھی خود اُٹھا دیتی ہے کہ آؤ ، ویلکم۔
#ReleaseKamranKhan
#StarWars #IshqMurshid

City of London, London 🇬🇧 اردو




















