ابوعمار زاہد الراشدی

998 posts

ابوعمار زاہد الراشدی banner
ابوعمار زاہد الراشدی

ابوعمار زاہد الراشدی

@rashdigrw

خطیب مرکزی جامع مسجد، گوجرانوالہ، پاکستان

Gujranwala, Pakistan Katılım Mart 2020
0 Takip Edilen68.6K Takipçiler
ابوعمار زاہد الراشدی
بالآخر وہی ہوا جس کی امریکی اسرائیلی گٹھ جوڑ سے توقع تھی کہ ان کی کاروائیوں کیخلاف جرأتمندانہ مزاحمت کی قیادت کرتے ہوئے ایرانی رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ نے بھی اپنی جان نچھاور کردی اللہ پاک امت کو درپیش تاریخ کے اس سنگین ترین بحران سے نمٹنے کیلئے مسلم حکمرانوں کو حمیت اور ہدایت دیں
اردو
4
4
25
956
ابوعمار زاہد الراشدی
مسئلہ کشمیر کے حل میں صدر ٹرمپ کی ثالثی سے اگر اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوتی ہے اور اس سے کشمیری عوام کو استصوابِ رائے کا حق ملتا ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ورنہ ٹال مٹول اور وقت گزاری کا سلسلہ تو گذشتہ پون صدی سے چلا آ رہا ہے
اردو
1
15
63
1.9K
ابوعمار زاہد الراشدی
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کی ہر جنگی شعبے میں کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے الحمد للہ تعالیٰ — مگر آپریشن بنیان مرصوص کے بعد امریکی نائب صدر کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کو ہونے والی کال اور اس پر جنگ بندی ہماری قومی سیاسی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے
اردو
0
8
57
2K
ابوعمار زاہد الراشدی
افغانستان کشمیر بوسنیا صومالیہ عراق دنیا کا کون سا بڑا جھگڑا ہے جس میں پاکستان فریق نہیں بنا؟ فلسطین کیلئے ہمارے قدم کیوں رکے ہوئے ہیں؟
اردو
19
87
283
7.3K
ابوعمار زاہد الراشدی
۱۹۲۴ء میں خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد برطانوی وزیرخارجہ نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ ہمیں ہر وہ چیز مٹا دینی ہے جس سے مسلمانوں میں اتحاد بنتا ہو، جیسے ہم نے خلافت ختم کر دی ہے جو انہیں متحد رکھتی تھی، کسی ایسی چیز کو سر نہیں اٹھانے دینا خواہ وہ اتحاد فکری ہو یا تہذیبی۔
اردو
6
72
158
4.3K
ابوعمار زاہد الراشدی
جمہوریت کے مغربی تصورات کا اندازہ اسی سے ہوجاتا ہے کہ اسپین اورکینیڈا وغیرہ کی پارلیمنٹیں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کا قانونی استحقاق تسلیم کریں تو جمہوریت کا تقاضا ہے، لیکن ترکی کی پارلیمنٹ زنا کو جرم قراردینے کا ارادہ کرے تو اسکی یورپی یونین کی رکنیت کا امکان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
اردو
4
98
204
4.8K
ابوعمار زاہد الراشدی
قرآن کریم نے خود کو تورات اور انجیل کے مقابل کے طور پر نہیں بلکہ ان کے مصدق اور تکمیل کنندہ کی حیثیت سے پیش کیا ہے۔ اور جناب رسول اللہ ﷺ نے سابقہ آسمانی مذاہب کی نفی نہیں کی بلکہ ان کے موید کے طور پر اور ان کی تعلیمات کی تکمیل و تصدیق کی صورت میں نسل انسانی کو اپنا پیغام دیا ہے۔
اردو
0
55
192
4.5K
ابوعمار زاہد الراشدی
اسلام نے عورت کو اس کے حقیقی مقام سے روشناس کرایا ہے کہ وہ ایمان اور اعمال صالحہ میں اور دین و علم کی فضیلت کے مقامات میں مرد سے کسی طرح پیچھے نہیں ہے، البتہ اس کے فرائض اور حقوق کا تعین اس کی فطری صلاحیتوں اور تخلیقی امتیاز کے دائرہ میں ہو گا جو بہرحال مرد سے مختلف ہیں۔
اردو
0
57
160
3.7K
ابوعمار زاہد الراشدی
ہمارے ہاں دین کی طرح دینی حلقوں اور شخصیات سے استفادہ بھی طے شدہ اور محدود مقاصد کے دائرہ میں محصور ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ہم دین کی ہمہ گیر برکات سے مسلسل محروم ہیں۔
اردو
2
33
127
3.7K
ابوعمار زاہد الراشدی
قادیانیت کے بارے میں زیر بحث مقدمہ میں مختلف دینی جماعتوں کا فریق بننا اور مختلف علمی حلقوں کا طلب کیا جانا خوش آئند ہے مگر اس کیلئے سب کی باہمی مشاورت اور متفقہ لائحہ عمل كا اہتمام ضروری ہے۔
اردو
3
58
256
5K
ابوعمار زاہد الراشدی
اگر کسی کو ملک کے دستور و قانون میں کوئی بات اپنے عقیدہ اور مسلّمہ حق کے خلاف نظر آتی ہے تو اس کا حق ہے کہ معروف طریقوں سے آواز اٹھائے اور پالیسی سازوں کو اپنے موقف پر قائل کرنے کی ہر ممکنہ صورت اختیار کرے، لیکن اس معاہدے کی پابندی بہرحال ضروری ہے جس کے تحت وہ ملک کا شہری بنا ہے۔
اردو
5
77
236
6.9K
ابوعمار زاہد الراشدی
دستوری اور عدالتی فیصلوں کو تسلیم کئے بغیر ملک میں رہنے والے قادیانی غیر قانونی باشندے ہیں، امریکا میں رہنے والے غیر قانونی باشندوں کی طرح وہ بھی برابر کے شہری حقوق کے حقدار نہیں ہو سکتے
اردو
4
93
230
5.2K
ابوعمار زاہد الراشدی
الیکشن کے نتائج میری توقع کے خلاف نہیں ہیں لیکن چونکہ یہ دینی جماعتوں کی اپنی غفلت اور بے تدبیری کا نتیجہ ہیں اس لئے اس کی تلافی باہمی میل جول اور حسن تدبیر سے ہو سکتی ہے
اردو
10
48
347
9.2K
ابوعمار زاہد الراشدی
انتخابات میں تنہا قسمت آزمائی کرنے والی دینی جماعتوں کی نذر ؎ آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں تو ہائے گُل پکار میں چلاؤں ہائے دِل
اردو
24
126
505
15.7K
ابوعمار زاہد الراشدی
عدت کے اندر نکاح کے بارے میں عدالتی فیصلہ کے حوالے سے ذمہ دار مفتیان کرام کی شرعی رائے سامنے آنا ضروری ہے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے اسے سوشل میڈیا کے غیر سنجیدہ اکھاڑے کا موضوع بنانا ٹھیک نہیں
اردو
38
152
646
21.1K
ابوعمار زاہد الراشدی
تمام محب وطن جماعتوں سے اپیل ہے کہ وطن عزیز کے نظریاتی تشخص، ریاستی خودمختاری، ملکی سالمیت، قومی وحدت، دستوروقانون کی بالادستی، اسلامی تعلیمات کی عملداری اور مسلم معاشرت کے تحفظ کو ترجیحات میں اولیت دیں اورانتخابی امیدواروں سے ان امور کی پاسداری کی تحریری یقین دہانی کااہتمام کریں
اردو
1
66
211
5.1K
ابوعمار زاہد الراشدی
دینی جماعتوں کی سیاسی پرواز کا منظر قابل دید ہے کہ سب سے کہہ دیا گیا ہے کہ الیکشن لڑو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور بہت سی دینی جماعتیں اسی خوشی میں مگن آٹھ فروری کے بعد اقتدار سنبھالنے کے نشے میں سرشار اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، فیا للعجب!
اردو
8
34
151
5.4K
ابوعمار زاہد الراشدی
عرب حکمرانوں نے گذشتہ ایک صدی سے معاشی و سیاسی و عسکری میدانوں میں خود کو اسرائیل کے سرپرستوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے، وہ اس بے بسی اور رسوائی کے ماحول میں بھی عرب قومیت کے خیمے سے نکلنے اور دنیائے اسلام کے وسیع تر تناظر میں دوستوں اور دشمنوں کا فرق کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
اردو
3
107
266
5.7K
ابوعمار زاہد الراشدی
امریکہ نے دوسری جنگ عظیم میں ’’عالمی پولیس مین‘‘ کا کردار سنبھالنے کے بعد جاپان، تائیوان، کوریا، ویتنام، بوسنیا، فلسطین، صومالیہ، افغانستان، عراق، شام اور دنیا کے دیگر خطوں میں جو کردار اس حیثیت سے سر انجام دیا ہے وہ کس سے مخفی ہے؟
اردو
1
58
163
4K
ابوعمار زاہد الراشدی
دین اوردنیا کی تقسیم کا ہمارے ہاں پایا جانے والا تصور درست نہیں ہے۔ اسلام دین اوردنیا دونوں کو بہتر بنانے کی تلقین کرتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی جائز کام نیک نیتی کیساتھ صحیح طریقے سے کیا جائے تو وہ دین ہے۔ اور دین کا کوئی بھی کام نیت کی خرابی کیساتھ انجام دیا جائے تو وہ دنیاداری ہے۔
اردو
3
84
286
6.8K