اردو ترجمہ قرآن

6.6K posts

اردو ترجمہ قرآن banner
اردو ترجمہ قرآن

اردو ترجمہ قرآن

@sadqa500

‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

Sharjah United Arab Emirates Katılım Mayıs 2018
50 Takip Edilen30.2K Takipçiler
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 41 ترجمہ: اور اس کتاب میں ابراہیم کا بھی تذکرہ کرو۔ بیشک وہ سچائی کے خوگر نبی تھے۔
اردو
2
29
186
2.8K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 40 ترجمہ: یقین جانو کہ زمین اور اس پر سارے رہنے والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے، اور ہماری طرف ہی ان سب کو لوٹایا جائے گا۔
اردو
1
23
89
2.3K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 39 ترجمہ: اور (اے پیغمبر) ان کو اس پچھتاوے کے دن سے ڈرایے جب ہر بات کا آخری فیصلہ ہوجائے گا، جبکہ یہ لوگ (اس وقت) غفلت میں ہیں، اور ایمان نہیں لارہے۔
اردو
1
33
104
2K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 38 ترجمہ: جس روز یہ ہمارے پاس آئیں گے اس دن یہ کتنے سننے والے اور دیکھنے والے بن جائیں گے۔ لیکن یہ ظالم آج کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔
اردو
2
24
87
1.9K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 37 ترجمہ: پھر بھی ان میں سے مختلف گروہوں نے اختلاف ڈال دیا ہے، چنانچہ جس دن یہ ایک زبردست دن کا مشاہدہ کریں گے، اس دن ان کی بڑی تباہی ہوگی جنہوں نے کفر کا ارتکاب کیا ہے۔
اردو
1
23
60
1.5K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 36 ترجمہ: اور (اے پیغمبر ! لوگوں سے کہہ دو کہ :) یقینا اللہ میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار، اس لیے اس کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔
اردو
1
13
28
779
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 35 ترجمہ: اللہ کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ کوئی بیٹا بنائے، اس کی ذات پاک ہے۔ جب وہ کسی بات کا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس اس سے یہ کہتا ہے کہ ہوجا۔ چنانچہ وہ ہوجاتی ہے۔
اردو
2
33
116
1.8K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 34 ترجمہ: یہ ہیں عیسیٰ بن مریم ! ان (کی حقیقت) کے بارے میں سچی بات یہ ہے جس میں لوگ جھگڑ رہے ہیں۔
اردو
1
19
97
1.7K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 33 ترجمہ: اور (اللہ کی طرف سے) سلامتی ہے مجھ پر اس دن بھی جب میں پیدا ہوا، اور اس دن بھی جس دن میں مروں گا، اور اس دن بھی جب مجھے دوبارہ زندہ کر کے اٹھایا جائے گا۔
اردو
2
32
142
2.4K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 32 ترجمہ: اور مجھے اپنی والدہ کا فرمانبردار بنایا ہے، اور مجھے سرکش اور سنگ دل نہیں بنایا۔
اردو
1
18
78
1.5K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 31 ترجمہ: اور جہاں بھی میں رہوں، مجھے بابرکت بنایا ہے، اور جب تک زندہ رہوں، مجھے نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا ہے۔
اردو
1
23
90
1.5K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 30 ترجمہ: (اس پر) بچہ بول اٹھا کہ : میں اللہ کا بندہ ہوں، اس نے مجھے کتاب دی ہے، اور نبی بنایا ہے۔
اردو
2
18
102
1.6K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 29 ترجمہ: اس پر (مریم) نے اس بچے کی طرف اشارہ کیا۔ لوگوں نے کہا : بھلا ہم اس سے کیسے بات کریں جو ابھی پالنے میں پڑا ہوا بچہ ہے ؟
اردو
0
24
85
1.5K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 28 ترجمہ: اے ہارون کی بہن نہ تو تمہارا باپ کوئی برا آدمی تھا، نہ تمہاری ماں کوئی بدکار عورت تھی۔
اردو
1
37
205
1.9K
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 27 ترجمہ: پھر وہ اس بچے کو اٹھائے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئیں وہ کہنے لگے کہ : مریم تم نے تو بڑا غضب ڈھا دیا۔
اردو
0
19
97
0
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 26 ترجمہ: اب کھاؤ، اور پیو، اور آنکھیں ٹھنڈی رکھو۔ اور اگر لوگوں میں سے کسی کو آتا دیکھو تو (اشارے سے) کہہ دینا کہ : آج میں نے خدائے رحمن کے لیے ایک روزے کی منت مانی ہے، اس لیے میں کسی بھی انسان سے بات نہیں کروں گی۔
اردو
2
63
242
0
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 25 ترجمہ: اور کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلاؤ، اس میں سے پکی ہوئی تازہ کھجوریں تم پر جھڑیں گی۔
اردو
2
52
265
0
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 24 ترجمہ: پھر فرشتے نے ان کے نیچے ایک جگہ سے انہیں آواز دی کہ : غم نہ کرو، تمہارے رب نے تمہارے نیچے ایک چشمہ پیدا کردیا ہے۔
اردو
1
75
342
0
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 23 ترجمہ: پھر زچگی کے درد نے انہیں ایک کھجور کے درخت کے پاس پہنچا دیا۔ وہ کہنے لگیں : کاش کہ میں اس سے پہلے ہی مرگئی ہوتی، اور مر کر بھولی بسری ہوجاتی۔
اردو
1
59
251
0
اردو ترجمہ قرآن
سورہ مریم آیت نمبر 22 ترجمہ: پھر ہوا یہ کہ (مریم) کو اس بچے کا حمل ٹھہر گیا (اور جب ولادت کا وقت قریب آیا) تو وہ اس کو لے کر لوگوں سے الگ ایک دور مقام پر چلی گئیں۔
اردو
1
69
289
0