saud usmani

1.7K posts

saud usmani banner
saud usmani

saud usmani

@saudusmani

Self employed. Poet/Writer/Columnist 1.First book of Urdu Ghazals Qaus.(Prime minister award 1997) 2.Second book Urdu poetry Baarish(Qasmi Award 2007)

Lahore'Pakistan Katılım Mart 2009
385 Takip Edilen3.2K Takipçiler
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
یہ کیسا ابر دل پر چھا گیا ہے اداسی روح تک برسا گیا ہے ذرا یہ برف کا کہسار دیکھو کہ جیسے آئنہ پتھرا گیا ہے ذرا یہ سوختہ اشجار دیکھو کوئی غم ہے جو ان کو کھا گیا ہے بس اب یہ دوستی ہے عمر بھر کی وہ مجھ سے ہی مجھے ملوا گیا ہے سعود عثمانی #سعودعثمانی
اردو
0
0
0
9
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
کچھ اس طرح مری چھاؤں مرا ہنر کر دے چلوں تو ابر، رکوں تو مجھے شجر کر دے یہ اک ہنر تو ازل سے ہوا کے ہاتھ میں ہے کہ مُشتِ خاک پہ گزرے تو مُشتِ پر کر دے میاں! یہ عشق ہے اور آگ کی قبیل سے ہے کسی کو خاک بنا دے، کسی کو زر کر دے ✍🏻: سعود عثمانی 📖: قوس
saud usmani tweet media
اردو
0
0
0
21
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
शुक्र लाज़िम है महब्बत के असीरों पे सऊद जो मोहब्बत नहीं करते, वो हसद करते हैं सऊद उस्मानी बारवर= फलदार वृक्ष अब-ओ-जद= बाप-दादा, पुरखे तपां = जलता हुआ, सख़्त गर्म असीर = क़ैदी 4/4 #سعودعثمانی
हिन्दी
0
0
0
21
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
किसी माँ बाप से पूछो कभी बेटी का ये दुख देखने वाले जिसे देख के रद करते हैं बारवर पेड़ , ख़ुनक छाओं, घने सब्ज़ दरख़्त हम सदा फ़ख़्र से ज़िक्रे अब-ओ-जद करते हैं शोला-ए-शेर तुझे यूँही तपां रखने में दोस्त तो दोस्त हैं,दुश्मन भी मदद करते हैं 3/4 #سعودعثمانی
हिन्दी
0
0
0
9
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
شعلہءشعر! تجھے یوں ہی تپاں رکھنے میں دوست تو دوست ہیں،دشمن بھی مدد کرتے ہیں شکر لازم ہے محبت کے اسیروں پہ سعود جومحبت نہیں کرتے، وہ حسد کرتے ہیں ताज़ा ग़ज़ल शोहरत अफ़्ज़ाई में अपनी सी मदद करते हैं ये जो हासिद हैं ये ऊंचा मेरा क़द करते हैं 2/4 #سعودعثمانی
اردو
0
0
0
19
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
غزل شہرت افزائی میں اپنی سی مدد کرتے ہیں یہ جو حاسد ہیں یہ اونچا مرا قد کرتے ہیں کسی ماں باپ سے پوچھو کبھی بیٹی کا یہ دکھ دیکھنے والے جسے دیکھ کے رد کرتے ہیں بار ور پیڑ ، خنک چھاؤں، گھنے سبز درخت ہم بڑے فخر سے ذکر اب و جد کرتے ہیں 1/4 #سعودعثمانی
اردو
0
0
0
25
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
@GMawanDAIM پاکستان میں دو سال پہلے لاہور سے چھپ چکی پے
اردو
1
0
1
18
G M Daaim
G M Daaim@GMawanDAIM·
@saudusmani پاکستان میں بک کارنر سے چھپوائیں سر!
اردو
1
0
0
4
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
بنجارا" سات ممالک یعنی پاکستان،آذر بائی جان،ترکیہ،سعودی عرب،امریکہ، کینیڈا اور ہندوستان کے ان سفرناموں کا مجموعہ ہے جو "مسافر" میں نہیں ہیں میری کتابوں کی بھارت میں اشاعت ہورہی ہے تو اطمینان ہے کہ کتاب وہاں دوستوں تک پہنچ سکتی ہے۔یہ بہت اطمینان اورخوشی کی بات ہے 3/3 #سعودعثمانی
saud usmani tweet media
اردو
1
0
2
68
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
میں اس اشاعت کے لیے عبداللہ ثاقب صاحب اور اپنے عزیز دوست رضوان فاروقی صاحب کا تہ دل سے ممنون ہوں۔اس سے پہلے فاروقی صاحب اور نایاب حسن صاحب کی کوششوں سے میرا پہلا سفرنامہ "مسافر" بھی دو سال پہلے دہلی ،ہندوستان سے شائع ہوچکا ہے اور وہ بھی بہت مقبول ہوا ہے۔ 2/3 #سعودعثمانی
saud usmani tweet media
اردو
0
0
0
21
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
میرے اور میرے احباب کے لیے بہت خوشی کی اطلاع ہے کہ میرا دوسراسفرنامہ"بنجارا" جو سات ممالک کے سفرناموں کا مجموعہ ہے، لکھنؤ,ہندوستان سے شائع ہوگیا ہے۔ اس کے ناشر جناب عبداللہ ثاقب نے پوسٹر بھیجا ہے۔"بنجارا 320 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 399 ہندوستانی روپے ہے 1/3 #سعودعثمانی
saud usmani tweet media
اردو
0
0
0
17
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
لاہور کراچی کے بیچ جھگڑا ہے کہ کس کے کھانے اچھے ہیں فریقین اپنی اپنی ڈشیں لے کر آئیں تاکہ میں ٹھیک فیصلہ کرسکوں 😄 #lahorekarachidishes #سعودعثمانی
اردو
0
0
1
45
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
تو نہیں جانتا کیا جان کنی ہے مجھ میں مت ادھر آ کہ بہت ناگ پھنی ہے مجھ میں کار دنیا کبھی فرصت نہیں دیتا صاحب عشق اور رزق کی ہر لمحہ ٹھنی ہے مجھ میں یہ جو میں کھوجتا رہتا ہوں ستاروں کے جہاں کتنے قرنوں کی غریب الوطنی ہے مجھ میں #سعودعثمانی
اردو
0
0
0
28
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
ابھی اس کے بارے میں فیصلہ ذرا روک لے تجھے عنقریب وہ اصل چہرا دکھائے گا #سعودعثمانی
اردو
0
0
1
26
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
خیال رکھ کہ یہاں بے گماں نکلتا ہے ترے عروج کا رستہ ترے زوال میں بھی مری کمند ہی نے قید کرلیا تھا مجھے عجیب طرح کی شوخی تھی اس غزال میں بھی وہ دکھ ہے چاند کے مانند ساتھ ساتھ سعود طرب کے شہرمیں بھی ' قریہ ء ملال میں بھی (سعود عثمانی ) #سعودعثمانی 2/2
اردو
0
0
0
31
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
عجب فراق تھا کیفیت ِ وصال میں بھی سلگ رہا تھا کوئی زخم اندمال میں بھی ابھی تو آنکھ کھلی بھی نہ تھی کہ در آئے ترے ہی خواب کے منظر ترے خیال میں بھی وہ ایک غم بڑی تابانیوں سے روشن ہے غبار ِ درد میں بھی' گردِ ماہ و سال میں بھی 1/2 #سعودعثمانی
اردو
0
0
0
14
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
@AbsarAlamHaider اس بلڈنگ کے رہائشیوں کو مڈل کلاس کہنے پر افسوس اور حیرت ہے۔
اردو
1
0
1
68
Absar Alam
Absar Alam@AbsarAlamHaider·
یہ سیکورٹی بھی بہانہ ہی ہے۔ یہاں درجنوں ہائی رائز بلذنگز بننی ہیں۔ بیلنس آف ڈالرز کی گیم ہے بھائی۔ پھنستی صرف وہ مڈل کلاس ہے جو قانون کی پابند ہو۔
SPARTACUS@thinkffb

ون ٹاورز کے بارے سیکیورٹی رسک ھونے بارے ایک پوسٹ کرنا چاھتا ھوں لیکن لوگوں نے مجھے ھی برا بنا دینا ھے حالانکہ یہ سوچ ان ٹاورز کے بننے سے پہلے کسی سیکیورٹی ایکسپرٹ کے دماغ میں آنی چاھیے تھی

اردو
27
15
114
14.3K
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
@AbsarAlamHaider حضور ! اس میں مڈل کلاسیوں کا لفظ نکال دیں۔ کوئی مڈل کلاسیا اس بلڈنگ میں رہائش رکھ ہی نہیں سکتا۔
اردو
0
0
1
196
saud usmani retweetledi
Absar Alam
Absar Alam@AbsarAlamHaider·
میں آپ کی بات سے مُتفق ہوں اور کئی بار اپنے پروگرام اور وی لاگ میں یہ کہہ چُکا ہوں کہ اگر غیر قانونی ہے تو گرا دیں لیکن اگر مقصد صرف یہ ہو کہ جو رہائشی یہاں ہیں اُن کو اونے پونے دام دے کر نکال دیا جائے اور بلڈنگ اور جگہ اپنے کسی چہیتے کو دے دی جائے تا کہ وہ ارب پتہ بن جائے تو ان مڈل کلاس ریہائشیوں کا کیا قصور؟
Voice_ Of_ Punjab™@Awaz_Punjab_Di

جیسے یہ غریبوں کی آبادی مسمار کی گئی ہے اسی طرح یہ اشرافیہ کی عیاشی کا اشارہ بھی مسمار کیا جانا چاہیے قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے

اردو
76
82
321
43.3K
saud usmani
saud usmani@saudusmani·
اکیلے راستوں،خالی گھروں میں رہتے ہیں ہمارے خواب کئی رت جگوں میں رہتے ہیں سعود عثمانی #سعودعثمانی
اردو
0
0
0
25