Chilled guy's retweetledi

پاکستان کی مشہور سیلبرٹی صفیہ جبار اور اسکی Pixie Cut کا فتنہ ہمارے نئی جنریشن کیلے ایک لمحہ فکریہ۔
پاکستان کی مشہور سیلیبریٹی صفیہ جبار نے Pixie Hair Cut کروا کر مغرب کی ایک خطرناک ثقافت کو باقاعدہ پاکستانی معاشرے میں پروموٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ صرف ایک بال کٹوانا نہیں
یہ ایک سوچی سمجھی یلغار ہے
Pixie Hair Cut کیا ہے؟
یہ ایک ایسا انداز ہے جس میں عورت کے بال اس قدر چھوٹے کاٹے جاتے ہیں کہ وہ بالکل مرد جیسی دکھائی دیتی ہے۔
سر کے اطراف اور پچھلی جانب بال مردانہ انداز میں کاٹے جاتے ہیں۔صفیہ جبار کو دیکھیں تو آپ خود سمجھ جائیں گے
یہ ٹرینڈ کہاں سے آیا؟
یہ مغرب کی اس تحریک کی پیداوار ہے جو عورت اور مرد کے درمیان تمام حدود مٹانا چاہتی ہے۔یہ ٹرینڈ خواتین کی آزادی کی تحریکوں، مردانہ شکل اختیار کرنے اور جنسی حدود مٹانے کے فلسفے سے جنم لیا۔
وہ کہتے ہیں عورت کا اپنا جسم ہے وہ جو چاہے کرے
وہ چاہتے ہیں عورت مرد جیسی دکھے مرد جیسی چلے مرد جیسی سوچے
اور آہستہ آہستہ اپنی تمام حدود خود توڑتی چلی جائے
ہمارے نوجوان بچے بچیاں انجانے میں ان سیلیبریٹیز کو فالو کر کے ویڈیوز بنا رہے ہیں
انہیں شاید خبر بھی نہیں کہ وہ کس فتنے کا حصہ بن رہے ہیں ۔لاعلمی میں کیا گیا گناہ بھی گناہ ہے
اب سنیں میرا رب کیا فرماتا ہے
امام بخاری نے صحیح میں روایت کیا
کتاب اللباس حدیث 5885
لَعَنَ اللَّهُ الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ
اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے
صحیح بخاری 5886
لَعَنَ النَّبِيُّ ﷺ الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ
نبی کریم ﷺ نے لعنت فرمائی مردانہ شکل اختیار کرنے والی عورتوں پر
غور کریں اس بات پر کہ خود مغربی ماہرین نے Pixie Cut کو androgynous یعنی مردانہ اور زنانہ شکل کی آمیزش قرار دیا ہے
یعنی جو بات ہمارے نبی ﷺ نے 1400 سال پہلے فرمائی۔
آج مغرب خود اعتراف کر رہا ہے کہ یہ کٹنگ مردانہ ہے
پھر بھی ہم آنکھیں بند کر کے ان کے پیچھے چل رہے ہیں
مسلمان بہنیں بھی سمجھیں
کہ انکی خوبصورتی ایمان میں ہے
انکی پہچان انکے دین اسلام میں ہے
انکی عزت انکی حیا میں ہے
کسی مغربی سیلیبریٹی کی نقالی میں نہیں ہے ۔
اس پر اواز اٹھائیں
ہماری بچیوں کو اس فتنے سے بچائیں
اور اس گمراہ کن ٹرینڈ کی بھرپور مذمت کریں۔

اردو
















