jamshed khan
3.1K posts

jamshed khan
@JKhanReal
Journalist/Researcher/Public News, Islamabad
Islamabad, Pakistan เข้าร่วม Haziran 2015
1K กำลังติดตาม463 ผู้ติดตาม

بریکنگ: حج 2026 کے لیے نئی عمر کی پابندی عائد
سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ، 15 سال سے کم عمر افراد پر حج پابندی
3 مئی 2026 سے قانون نافذ، کم عمر افراد سفر نہیں کر سکیں گے
27 مئی 2026 کو 15 سال سے کم عمر افراد حج کے اہل نہیں ہوں گے
ایئرپورٹس کو ہدایت، کم عمر حاجیوں کو جہاز میں سوار نہ ہونے دیا جائے
15 سال سے کم عمر حاجیوں کے ویزے منسوخ تصور ہوں گے
متاثرہ خاندانوں کو مکمل رقم واپسی کی یقین دہانی
حج آرگنائزرز اور امیگریشن حکام کو فوری عملدرآمد کا حکم
فیصلہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر نافذ العمل قرار
پاکستانی حکام کو تمام متعلقہ افراد تک اطلاع پہنچانے کی ہدایت

اردو

افغانستان کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے: فی کس جی ڈی پی میں کمی، آدھی سے زیادہ آبادی غربت میں، اور کروڑوں افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ 17 ملین سے زائد افراد ہنگامی امداد کے محتاج ہیں جبکہ معیشت اب بھی بیرونی امداد پر انحصار اور عالمی تنہائی کا شکار ہے۔
اس کے باوجود حکام کی جانب سے "نمایاں بہتری" کے دعوے زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتے—یہ اعداد و شمار واضح طور پر ایک مختلف کہانی بیان کر رہے ہیں۔افغان حکومت کو معیشت کی بجائے دہشتگردی کی حاصلہ افزائی اور سہولت کاری میں مصروف ہے۔
اردو

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی*
وزیرِ قانون و وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور کامرس سیکریٹری اس کمیٹی کے ارکان ہونگے.
کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں پورے معاملے کا جائزہ لے کرے ایک جامع رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی.
اس دوران اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا اور کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی.
وزیراعظم کے اس معاملے پر حتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی طرف سے کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی.
وزیرِ اعظم نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی ہدایات جاری کی ہیں.
اردو

خطے کی صورتحال کا پاکستان میں مہنگائی پر اثرات
پاکستان میں اپریل میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اپریل میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے بھی زیادہ
مارچ کےمقابلے اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 2.48فیصد کا بڑااضافہ
اپریل2026میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 10.89فیصد ہوگئی
وزارت خزانہ نےاپریل کےلیے مہنگائی کا تخمینہ 8 سے سے 9فیصد کے درمیان لگایا تھا
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی
جولائی2025 تااپریل2026 میں اوسط مہنگائی 6.19فیصد رہی،ادارہ شماریات
مارچ 2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 7.30فیصد رکارڈ کی گئی تھی،رپورٹ
اپریل 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.3 فیصد تھی، ادارہ شماریات
گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح 2.09 فیصد بڑھی، ادارہ شماریات
اپریل 2026میں شہروں میں مہنگائی میں 2.75 فیصدکااضافہ ہوا،ادارہ شماریات
گذشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.56فیصدرہی، ادارہ شماریات
اپریل میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.11فیصد رہی،ادارہ شماریات
اردو

سرکاری ملازمین کے لیے یہ منصوبہ جی تیرہ میں لائف سٹائل کے نام سے شروع کیا گیا ہے اسی فیصد کام ہو چکا ہے بیس فیصد کام باقی ہے سات سال سے اس منصوبے پر کام بند ہے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کے اربوں روپے اس منصوبے میں بند ہیں لیکن بیوروکریسی اور وفاقی وزیر کی بے حسی کی وجہ یہ ٹاور کھنڈر بن رہے ہیں شہریوں نے اس منصوبے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے چھت کا خواب دیکھتے کی لوگ قبروں میں چلے گئے ہیں @shahbazshareef

اردو

مودی حکومت کے لیے ایک اور سفارتی شرمندگی سامنے آگئی۔ بغیر تصدیق جہاز کی کھیپ کی منظوری، بھارتی وزارتِ کیمیکلز و فرٹیلائزرز پر سنگین سوالات۔ معاملہ امریکی پابندیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تک جا پہنچا۔
#India #Modi #Sanctions #OFAC #InternationalLaw #Transparency #BreakingNews
اردو

@AhmedMansorReal سنا ہے عمران خان کے صرف سات فلیٹ ہیں اس میں۔۔۔اس لیے اس وقت ججوں نے بھی اس کے حق میں فیصلہ دیا
اردو

تصویر بڑی واضح ہے۔۔
اس سیکیورٹی زون میں ہائی رائز بلڈنگز کی اجازت ہوتی تو یہاں "ون کانسٹیٹیوشن ایونیو" متنازعہ اور غیر قانونی نہ ٹھہرتا۔۔
کس نے بنایا، کیسے بنایا، کس نے مال کمایا، ذمہ دار کون۔۔۔ یہ بحث بہت مرتبہ ہو چکی۔۔۔
آج کا مدعا تھوڑا مختلف لیکن بڑا ہی اہم ہے۔۔یعنی اشرافیہ بمقابلہ عام لوگ
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو بمقابلہ نسلہ ٹاور
وہ غریب کی چھت تھی اس لیے گر گیا۔۔
یہ امیر کی عیاشی ہے اس لیے ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔۔
بیس تیس ارب حکومت نے بلڈر سے وصول کرنے۔۔ وہ کیسے وصول ہوں جب وہ بلڈر ڈیفالٹر بن جائے؟
یہاں جنہوں نے بھی اپارٹمنٹ خریدا، یہ جانتے بوجھتے مہنگا رسک لیا کہ ان کے پاس اتنا اضافی سرمایہ موجود تھا کہ اسٹیٹس سمبل اپارٹمنٹ کا شوق پورا کر لیں۔۔
یہ نہیں کہتے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہونی چاہیے لیکن وہ اپنی سرمایہ کاری بلڈر سے وصول کریں ناکہ حکومت اگر اپنی اربوں کی ریکوری کرے تو بلڈر کی ڈھال بن جائیں۔۔
نسلہ ٹاور ایشو پر مجھ سمیت بہت ساروں نے حوالہ دیا تھا کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو والے مافیا کو کھلی چھوٹ کیوں؟ آج جب حکومت یہ مثال بنا رہی تو واویلا نہیں بنتا۔۔بلکہ سراہا جانا بنتا۔۔۔
زبردست۔ شاباش۔ اشرافیہ پر ہاتھ ڈالنے کی یہ انہونی کر گزرو۔

اردو

اے جی پی لمیٹڈ پاکستان میں مشہور دوا 'ویاگرا' تیار اور فروخت کرے گی۔
: اے جی پی لمیٹڈ کو 'ویاگرا' کی مقامی سطح پر تیاری (CMO) اور مارکیٹنگ کے حقوق مل گئے۔پاکستان میں 'ویاگرا' کی دستیابی مئی 2026 میں متوقع ہے۔
اے جی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وابستہ کمپنی کے ساتھ معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی، اسٹاک ایکسچینج اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SECP) کو متعلقہ معلومات فراہم کر دی گئیں۔

اردو

میڈم 5G @ShazaFK لانچ کے دعوے کر رہی ہیں جبکہ حقیت یہ ہے کہ 4G بھی ہم سے چل نہں رہا روالپنڈی اسلام آباد میں نیٹ کا یہ حال ہے تو کوٹ ادو اور دیہات میں عوام کا کیا حال ہونا کیا یہ کمپینز صرف بل لینے آتے ہیں یا سروس دینا بھی ذمہ داری ہے؟کب تک عوام کو خراب نیٹ، ڈراپ کالز اور جھوٹے وعدے برداشت کرنے پڑیں گے؟
@PTCLOfficial @Zongers @jazzpk
اردو

بتایا جارہا ہے سلمان اکرم راجہ نے پارٹی قیادت کے خلاف علیمہ خان کی ایک اور چال کو بے نقاب کردیا ہے اور فوری حکم دیا ہے کہ کل عمران خان سے ملاقات کی جو فہرست جاری کی گئی اس کو منسوخ کردیا جائے،
پارٹی ذرائع نے صورتحال کو حقائق کی بنیاد پر واضح کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں جمعرات کے روز عمران خان سے کوئی ملاقات کرنے اڈیالہ نہیں پہنچا، گزشتہ ہفتے بھی جمعرات کی جو فہرست بنائی گئی اس میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر مرکزی قائدین کے نام شامل تھے اور کسی بھی رہنماء سے مشورہ کرنا تو دور کی بات آگاہ بھی نہیں کیا کہ جمعرات کو ملاقات پر جانا ہے لہذا یہ ہوا کہ کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے نہیں پہنچا اور خبربنی کے چئیرمین پی ٹی آئی سمیت مرکزی قائدین عمران خان کو ملنے نہیں آئے، اب اس چال کو دوبارہ آج بدھ 29 اپریل کو دہرایا گیا اور ایک ملاقات فہرست نہ صرف میڈیا کو جاری کی گئی بلکہ جیل حکام کو بھی بھیج دی گئی، اس فہرست میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، سنئیر وکیل حامد خان، علی بخاری، انتظار پنجوتھہ اور اخوانزادہ حسین کے نام شامل تھے، ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی رہنماء سے پوچھ کر ان کا نام شامل نہیں کیا گیا، اور اس فہرست کے پیچھے جو پلاننگ تھی وہ یہی عورتوں والی چال تھی کہ کل پھر یہ مرکزی قائدین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے اور پھر میڈیا رپورٹ کرے گا کہ مسلسل تیسری جمعرات ہے کوئی ملاقات کو جیل نہیں آیا اور پھر اس خبر کو لے کر علیمہ خان پارٹی میں یہ بیانیہ بناسکیں گی کہ مرکزی قیادت مکمل طور پر عمران خان کے حوالے سے غافل ہوچکی ہے، درحقیقت ایسا نہیں بلکہ یہ ایک گراونڈ تیار کیا جارہا ہے کہ موجودہ پارٹی قیادت کے خلاف بداعتمادی کی فضاء قائم کی جائے اورساتھ ساتھ علیمہ خان کے کنٹرول میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہینڈلر یہ بیانیا بناتے نظر آئیں کہ اب پارٹی کی قیادت بیرسٹر گوہر سے لے کر علیمہ خان کو دے دی جائے حالات ایسے بنائے جائیں کہ ہر کوئی کہہ اٹھے علیمہ خان پارٹی قیادت سنبھالنا نہیں چاہتی تھیں لیکن اس کے علاوہ پارٹی کو بچانے کا کوئی چارہ بھی نہیں تھا! اس ساری چال پر سلمان اکرم راجہ پانی پھیر کر سرخرو ہوگئے اب کل عمران خان سے ملاقات کی نئی فہرست جاری ہوگئی جس کو خود سلمان اکرم راجہ تیار کریں گے۔۔۔۔! ذرائع کے مطابق دوبارہ جاری ہونے والی فہرست میں کوئی چال نہیں ہوگی!
@BarristerGohar @salmanAraja @Aleema_KhanPK
salman akram raja@salmanAraja
This list is hereby withdrawn. Fresh list will be issued in the morning.
اردو

*افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کےعلاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ*
بزدل افغان طالبان رجیم نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی ، سیکیورٹی ذرائع
افغانستان کی جانب سےفائرکیاگیامارٹرگولہ انگور اڈہ کےمقامی شہریوں کریم خان اوررحمت اللہ کےگھرپرآکرلگا ، سیکیورٹی ذرائع
افغان طالبان رجیم کی شہری آبادی پربلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوئے، سیکیورٹی ذرائع
افغان طالبان کے بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئےتھے، سیکیورٹی ذرائع
افغان طالبان اور ان سےوابستہ خوارج دہشتٓگردمذموم عزائم کےحصول کیلئےمسلسل عام عوام کونشانہ بنارہےہیں ، سیکیورٹی ذرائع
بلااشتعال جارحیت کامنہ توڑجواب دیتےہوئےپاک فوج نےسرحدپرافغان طالبان کی متعددپوسٹوں کونشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع
پاک فوج کی بھرپوراور مؤثر جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے، سیکیورٹی ذرائع
افغان طالبان رجیم کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، سیکیورٹی ذرائع
پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئےصرف عسکری اہداف کانشانہ بنا رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع
*آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا*
اردو

Acting President Syed Yousuf Raza Gilani has approved, on the advice of the Prime Minister, the recommendations of the Judicial Commission of Pakistan regarding the transfer of judges from the Islamabad High Court.
Accordingly, Mr Justice Mohsin Akhtar Kayani, Senior Puisne Judge of the Islamabad High Court, has been transferred to the Lahore High Court.
Mr Justice Babar Sattar has been transferred from the Islamabad High Court to the Peshawar High Court.
Ms Justice Saman Rafat Imtiaz has been transferred from the Islamabad High Court to the Sindh High Court.
——
English

وزارت خارجہ*
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا برطانوی سیکرٹری خارجہ ویٹی کوپر سے ٹیلی فونک رابطہ
دونوں رہنماؤں نے خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان دفترخارجہ
سیکرٹری خارجہ کوپر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور سفارتکاری کو سراہا، ترجمان دفترخارجہ
نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ نے فریقین کے درمیان بات چیت، سفارت کاری اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، ترجمان دفترخارجہ
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، ترجمان دفترخارجہ

اردو

