Major Tahir Sadik

741 posts

Major Tahir Sadik banner
Major Tahir Sadik

Major Tahir Sadik

@MajorSadik

Member National Assembly (NA-55), Member Core Committee Pakistan Tehreek-e-Insaf, Ex- Nazim District Attock

Attock, Pakistan เข้าร่วม Haziran 2018
3 กำลังติดตาม56K ผู้ติดตาม
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّہ خامنہ ای عالم اسلام کے ایک بڑے لیڈر تھے انکی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے۔ طاقت کا غرور ہمیشہ عارضی ہوتا ہے مگر حق کی آواز ابدی ہوتی ہے۔
اردو
3
18
103
2.9K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
خان صاحب کی بینائی متاثر ہونے کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ لوگ معاملات کو اس حد تک لے جائینگے۔میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پارٹی اس معاملے کو سنجیدگی، حکمت اور بھرپور قانونی و عوامی حکمتِ عملی کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچائے۔مزید خاموشی یا تاخیر اب ہم سب کیلۓ ناقابلِ برداشت ہے!
اردو
24
467
1.6K
17K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
عمران خان کی آنکھ کے علاج کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔عمران خان کے ذاتی معالج کو اعتماد میں لے کر اس ایشو کے ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے فوری علاج کروایا جائے۔ مزید تاخیر خان صاحب کی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔مکمل اور شفاف علاج کے لیے عمران خان کو فوری طور پر کسی بڑے اور معیاری ہسپتال منتقل کیا جائے!
اردو
5
157
389
5.5K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
پوری قوم کل 8فروری کو خان کے ساتھ اسی طرح سیسہ پلائی ہوئی دیوار کیطرح کھڑی ہو گی جیسے دو سال پہلے آج ہی کے دن سب نے کمال جرات کا مظاہرہ کیا تھا۔ غیور عوامِ پاکستان اور بالخصوص اٹک کے غیرت مند لوگوں سے بھرپور اپیل ہے کہ کل عمران خان کے لیے یکجہتی اور مزاحمت کی پُرامن مثال قائم کریں۔ ایک دن کے لیے مارکیٹیں بند رکھیں، پہیہ جام رکھیں، گھروں میں رہ کر تمام سماجی و معاشی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں۔ یہ خاموش احتجاج آئین، انصاف اور عوامی رائے کے احترام کے لیے ہے۔ قومیں اسی طرح زندہ رہتی ہیں جب وہ حق کے رستے پر متحد ہو جائیں اور کل وہ دن ہے انشاءاللّہ!
اردو
2
6
14
555
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ امام بارگاہ راولپنڈی میں ہونے والا خودکش دھماکہ دہشتگردی کا دلخراش واقعہ ہے۔ بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کرتا ہوں، شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ عناصر کسی کے دوست نہیں۔ ریاست کو ایسے درندوں کے خلاف بلا امتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔
اردو
1
3
16
530
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
عمران خان کی مقبولیت ناقابلِ شکست، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی عوامی قوت،مقبول ترین جماعت۔ملک کیلۓ بہتر یہی ہے کہ زمینی حقیقت مان لی جائے، کیونکہ آخر کار ہونا وہی ہے جو عوام نے 8فروری کو طے کر دیا تھا!
اردو
16
289
1.2K
19.9K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
سہیل خان آفریدی نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہی ہر قدم بڑھایا ہے، اپنے جائز مطالبات کو لیکر ہر ممکنہ آپشن استعمال کیا۔ خان نے صوبے کی قیادت ایک دلیر اور سیاسی تدبر رکھنے والے نوجوان کو سونپی ہے۔خان صاحب جلد باہر آئیں گے انشاء اللّہ اور ہمارے نوجوانوں کا اس جدوجہد میں بھرپور کردار ہوگا۔
اردو
3
104
419
6.1K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
آئینی ترامیم کے نام پر اپنی مرضی کی بادشاہت قائم کر لینے کے باوجود بھی سکون نصیب نہیں ہو رہا۔ خان سے ایک ملاقات کرانے میں آخر مسئلہ کیا ہے؟ کون سی ایسی آپکی Insecurities ہیں جو ختم ہونے کو ہی نہیں آ رہی؟ اگر یہی رویہ جاری رہا اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پھر مسائل آپ کے لئیے بڑھتے جائینگے!
اردو
11
155
602
17K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
جمہوریت میں احتجاج، بائیکاٹ اور عدم تعاون بھی اتنے ہی جائز اور طاقتور ہتھیار ہیں جتنے پارلیمانی فورمز۔ ناجائز عمل کا حصہ بن کر اسے کبھی نارملائز نہیں کیا جاتا، ضمنی الیکشن کو لیکر ہمارا غیر مبہم مؤقف خان کی تحریک کو زیادہ مضبوط کر سکتا تھا۔
اردو
2
43
262
3.4K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
جعلی اور گندے نظام سے لڑ کر عمران خان 8 فروری کو جیت چکا تھا۔ خان ہر موقع پر سرخرو ہوا ہے۔ قوم نے آج پھر ثابت کر دیا کہ وہ اس اندھے اور بہرے نظام سے نفرت کرتی ہے۔ وہ خان کو لا کر ہی دم لے گی!
اردو
5
82
384
5K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
پورے نظام کے خلاف اکیلے تنِ تنہا ڈٹے رہنے کی ہمت سب میں نہیں ہوتی، یہ کام کردار والا کرتا ہے! خان جیسا لیڈر پاکستان کو پہلی بار ملا ہے۔
اردو
52
636
2.6K
23.9K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
8فروری کا الیکشن فراڈ آئینی و قانونی دیوالیہ پن کی ایک Extreme تھی، اسکے بعد کی جانے والی یہ آئینی ترامیم نے نوازلیگ و پیپلزپارٹی کے So called جمہوری چہرے سے نقاب پوری طرح اتار پھینکاہے۔قوم نے اچھی طرح سے دیکھ لیا ہے ان شعبدوں بازوں کا اصلی روپ!
اردو
0
57
243
3.2K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
ترمیم بھی ایک طرح سے اعلان ہی ہے کہ خان واپس آ رہا ہے۔۔اگر انہیں یقین ہوتا کہ خان اب کبھی اقتدار میں نہیں آئے گا، تو ایسی گھبراہٹ میں ترامیم کرنے کی نوبت ہی نہ آتی۔ آج ہر گلی، ہر محلے میں لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ دیکھو، کیسے “طاقتور” ہیں، کیسے “بہادر” ہیں، اور خان کے خوف میں کیسے کانپ رہے ہیں!!
اردو
27
784
3.2K
49.3K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
حامد رضا صاحب کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔ جھوٹے، بےبنیاد مقدمات کے ذریعے انصاف کا خون کیا گیا۔ مگر یاد رکھیں! ظلم کبھی دائمی نہیں رہتا۔ ان کے انجام کا وقت قریب ہے، اور رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے
Major Tahir Sadik tweet media
اردو
4
41
230
2.6K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
عمران خان نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر اس قوم کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ گولیاں لگیں، پھربھی ہمت نہ ہاری، قید و سازشوں کے باوجود جدوجہد جاری رکھی۔ خان جیسا عزم، خان جیسا جذبہ، خان جیسی جرات آج کے دور میں کسی میں نہیں دیکھی۔ اللّہ عمران خان کی حفاظت فرمائے،سلامت رکھے۔ قوم کی امید خان ہی ہے!
اردو
10
314
1.2K
18.2K
Major Tahir Sadik รีทวีตแล้ว
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
"چارسدہ، خیبر اور کرک کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت قوم کے شعور اور اپنے حقوق کے دفاع کے عزم کی عکاس ہے۔ عوامی رابطہ مہم کو بہترین انداز میں جاری رکھنے پر میں جلسے کے تمام منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی تحریک کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا چاہییے۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈرز تا حال نوٹیفکیشنز جاری نہ ہونا باعثِ تشویش ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر نوٹیفائی کیا جائے۔ آج ایک بار پھر میرے وکلاء، میری فیملی اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز کے باوجود مجھ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس لوٹا دیا گیا جو کہ ناصرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ عدالتی احکامات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ میرے خلاف قائم بے بنیاد مقدمات کی سماعتیں بھی اپنے آخری مراحل میں ہیں، جس کے بعد ممکنہ طور پر مجھے ایک بار پھر قیدِ تنہائی میں ڈال دیا جائے گا۔ میں پارٹی کے تمام کارکنان اور سینئر وکلاء کو ہدایت دیتا ہوں کہ اس کھلی توہینِ عدالت کے خلاف فوری طور پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں اور پٹیشنز دائر کریں۔ اسی طرح القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربوں کے حوالے سے بھی ہدایت کرتا ہوں کہ اس کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا جائے اور سماعت کی تاریخ لیے بغیر عدالت سے باہر نہ آئیں۔ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے میری ہدایت ہے کہ صوبے کی ضرورت کے مطابق خود اپنی مختصر کابینہ تشکیل دیں۔ میں نے کابینہ کے لیے کوئی بھی نام تجویز نہیں کیا، سہیل آفریدی کے پاس اپنی مرضی کی ٹیم چننے کا مکمل اختیار ہے۔ پارٹی سے متعلق تمام ہدایات اور پیغامات صرف سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے ہی جاری کئے جائیں تاکہ کسی قسم کی کنفیوژن یا غلط فہمی سے بچا جا سکے۔ آخر میں، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز میرے پرانے اور وفادار ساتھی ہیں۔ یہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، میں نے ان کی برطرفی کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے” سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ کے ذریعے دیا گیا پیغام (28 اکتوبر، 2025)
اردو
973
18.9K
33.3K
1.1M
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
خان کے سپاہی سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا، اب یہ وقت ہے کہ ہم سب اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔ دعا ہے خان صاحب رہائی پائیں اور حق اور سچ کی یہ جنگ کامیابی سے ہمکنار ہو، انشاءاللّہ
اردو
6
106
609
5.7K
Major Tahir Sadik รีทวีตแล้ว
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
"خیبر پختونخوا حکومت میں تبدیلی کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہونے پر اپنے تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا کے اراکین نے جس طرح نظرئیے پر ڈٹ کر، بنا کسی اگر مگر کے میرے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ کو ووٹ دئیے ہیں، وہ قابلِ ستائش ہے۔ میں علی امین گنڈاپور کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بغیر کسی تردد کے ایک نہیں تین مرتبہ استعفیٰ دیا۔ یہ ہموار ٹرانزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے نظرئیے کا بول بالا ہے۔ سہیل آفریدی کو خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ میرا اوپننگ بیٹسمین ہے لہٰذا اسے کھل کر کھیلنا چاہیئے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اس سے منسلک لوگوں کو صرف اس لیے غدار کہہ دینا کہ وہ کسی پالیسی سے متفق نہیں انتہائی خطرناک عمل ہے۔ اس بنیاد پر غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے اور ریاست مخالفت کا لیبل لگانے والوں کی دکان بند ہونی چاہیے۔ بطور سیاستدان ایسی کسی بھی پالیسی پر تنقید کرنا میرا حق ہے جو عوام کے مفاد ، ملکی سالمیت اور جمہوریت کے خلاف ہو۔ ایسی ہر پالیسی کی مخالفت کی ہے اور کرتا رہوں گا جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔خیبرپختونخوا میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کو نہیں خیبرپختونخوا کی عوام کو جوابدہ ہیں۔ اس لیے ہم پاکستان اور صوبے کی عوام کے مفاد کے خلاف کبھی نہیں جائیں گے۔ میری فوج سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ فوج بھی میری ہے، ملک بھی میرا ہے اور عوام بھی میری ہے۔ میرے اپنے خاندان کے کئی لوگ فوج سے تعلق رکھتے ہیں- 1965 کی جنگ میں ہمارے زمان پارک کے 8 میں سے 7 گھروں سے میرے خاندان کے لوگ فوج میں تھے اور ملک کا دفاع کر رہے تھے۔ مجھے افسوس ہوتا ہے جب دہشتگردی کی جنگ میں فوج کے سپاہیوں کا خون بہتا ہے مگر اس کے باوجود بد امنی قائم رہتی ہے اور دونوں طرف ہمارے لوگ مارے جاتے ہیں۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ صرف ملٹری آپریشنز دہشتگردی کا حل نہیں ہیں۔ ہمارا اصولی موقف ہے کہ خیبرپختونخوا میں ملٹری آپریشنز قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ اس میں “کولیٹرل ڈیمج” کے نام پر معصوم لوگ شہید ہوتے ہیں، اور وہ اپنے علاقوں سے دربدر ہوتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے بڑے بڑے آپریشن کر کے دہشتگردی ختم کرنے کی کوشش میں ہیں مگر یہ ناسور ختم نہیں ہو رہا۔ ہر سال بہت سا قیمتی خون بہہ رہا ہے، کبھی فوج اور پولیس فورسز کے اہلکاروں کی شہادتیں ہوتی ہیں تو کبھی معصوم شہری دہشتگردی کے واقعات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے بند کمروں کے فیصلوں کی بجائے ایک موثر، سیاسی بصیرت پر مبنی جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سیاسی نمائندوں اور خیبرپختونخوا حکومت کی موجودگی اور مشاورت کے بغیر بنائی گئی کوئی بھی پالیسی قابل قبول نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پالیسی بناتے ہوئے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے چاہے وہ مقامی قبائل ہوں یا خیبرپختونخوا حکومت، وفاقی حکومت یا افغان حکومت۔ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے بغیر دہشتگردی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ خیبرپختونخوا کی نئی حکومت کو ایک مرتبہ پھر سے ہدایت کرتا ہوں کہ دہشتگردی کے خلاف تمام فریقین کے ساتھ بات کر کے موثر اور جامع حکمت عملی بنائیں تاکہ صوبے میں موثر اور دیرپا امن قائم ہو اور نتیجتاً معیشت بحال ہو۔ ہر جمہوری معاشرے میں عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہوتا ہے۔ نہتے لوگوں پر تشدد کرنا اور سیدھی گولیاں چلانا کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ تحریک لبیک کے ساتھ جو ظلم ہوا، تحریک انصاف تین سال سے یہی ظلم برداشت کر رہی ہے۔ 26 نومبر کو ڈی چوک میں بھی ایسے ہی خون کی ہولی کھیلی گئی جب ہمارے نہتے کارکنان پر سنائپرز سے گولیاں چلوائی گئیں۔ میں مریدکے سانحے میں بیہمانہ تشدد اور نہتی عوام کو گولیاں مارنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں” سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام (14 اکتوبر، 2025)
اردو
1.5K
21.5K
38.4K
1.9M
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
اللّہ الحق، عمران خان نے فیصلہ کیا، پوری پارٹی ڈٹ کے کھڑی ہوگئی، اب عدالت کا فیصلہ بھی آ گیا ہے۔ یہ خان کی جیت ہے سیاسی بھی، آئینی بھی اور قانونی بھی! ہرلحاظ سے، یہ ہم سب کی جیت ہے الحمدللّہ
اردو
5
417
2.4K
17.2K
Major Tahir Sadik
Major Tahir Sadik@MajorSadik·
آج ٹی ایل پی کے ساتھ وہی ظلم اور بربریت دہرائی گئی جو 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ہوئی تھی۔یہ اسی ظلم کا تسلسل ہے۔ یہاں اب عوام کے پاس بنیادی انسانی حقوق نہیں ہیں۔ پرامن احتجاج کا حق ختم ہو چکا ہے۔یہ جعلی حکمران ظلم کی ہرحد پارکر رہے ہیں، قوم کو اس جابر نظام کے خلاف متحد ہونا ہوگا!
اردو
13
612
1.9K
23.5K