
🚨🔴بریکنگ: ہنی ٹریپنگ گرل ، کومل اسماعیل المعروف ایمان کے 13 وائس میسجز ، ایک پروفیشنل ٹریپنگ سکیم 🔴🚨 (ان وائس میسجز میں 4 کردار ہیں 1. ایمان (یہاں آیت نام سے اوپریٹ کر رہی ہے) 2. وکٹم 3. لائمہ (ٹیم ممبر) 4. عمیر (ٹیم ممبر) 📍پہلے یہ وائس میسجز سنیں اور پھر دوسری ٹویٹ میں آپ کو اس کا بیک گراؤنڈ اور ان وائس میسجز کا اینالسز دیا جائے گا ۔۔ میسجز تحریری صورت میں بھی دیئے جارہے ہیں پڑھنے کے لیے 👇 پہلا میسج یہاں سے شروع ہوتا ہے 👈 🔵 📍 یار، میں ابھی اپنی کچھ چیزوں میں مصروف ہوں، اس لیے جب میں فری ہوں گی تب ہی آپ سے بات کر سکوں گی۔ 📍آپ کو انویسٹمنٹ کے بارے میں کس نے کہا ہے؟ کیا عمیر نے آپ سے انویسٹمنٹ کا کہا ہے؟ 📍الحمدللہ میں ٹھیک ہوں، خیریت سے ہوں۔ ابھی میں شاپنگ کے لیے جا رہی تھی کیونکہ تقریباً پانچ دن بعد میں اپنی امی کے ساتھ عمرے پر جا رہی ہوں۔ اسی لیے کچھ شاپنگ کرنی تھی۔ 📍اور سنو، اگر انویسٹمنٹ کرنی ہو تو میں آپ کو کیوں کہوں گی؟ میں نے تو سمجھا تھا کہ شاید عمیر نے آپ سے کہا ہوگا۔ آپ ایک دفعہ عمیر سے بات تو کریں۔ ویسے بھی آپ کو کوئی انویسٹمنٹ نہیں کرنی۔ بلکہ وہ آپ کو کام کے لیے لیپ ٹاپ بھی دیں گے، کیونکہ اس میں ان کی ویریفکیشن ہوتی ہے۔ 📍 ابھی میں فری نہیں ہوں، کیونکہ میں کافی مصروف ہوں۔ ممکن ہے کہ عمرے سے واپس آ کر ہی آپ سے ٹھیک طرح بات کر سکوں۔ اس لیے پہلے ہی بتا رہی ہوں کہ ایسا نہ ہو آپ میسجز کرتے رہیں اور میں جواب نہ دے سکوں۔ ویسے نارمل بات چیت ہو جائے گی، اور میں عمرے کی ویڈیوز وغیرہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کر دیا کروں گی۔ لیکن اس وقت واقعی مصروف ہوں۔ ابھی میری پیکنگ بھی باقی ہے، سامان بھی صحیح طرح نہیں کھولا، اور میں ابھی امی کی میڈیسن لینے گئی تھی، وہاں سے واپس آئی ہوں۔ 📍 اصل میں ان لوگوں نے شروع میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے۔ تقریباً چار یا پانچ سال پہلے انہوں نے ایمیزون پر کام شروع کیا تھا اور امریکہ کی ایک کمپنی کے ساتھ آن لائن کام کرنے لگے تھے۔ اب تقریباً پانچ سال ہو گئے ہیں اور ماشاءاللہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن میں اپنا گھر بھی بنا لیا ہے اور اب کافی مستحکم ہو چکے ہیں۔ 📍 لیکن شروع میں ایک پروبیشن پیریڈ ہوتا ہے۔ پہلے وہ دیکھتے ہیں کہ آپ کام کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً ایک مہینہ آپ کو سیکھنے کے لیے آفس جا کر کام کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کام سیکھ جاتے ہیں تو پھر گھر سے بھی کام کر سکتے ہیں۔ 📍 پہلے دو یا تین مہینوں میں کم کمائی ہوتی ہے، لیکن جب تین مہینے سے زیادہ کام کرنے لگتے ہیں تو آسانی سے دو سے تین لاکھ روپے ماہانہ کما سکتے ہیں، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ کیونکہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے ان کی حالت بہتر ہوتے دیکھی ہے۔ 📍 ویسے میری لائمہ سے بات ہو رہی تھی تو اس نے آپ کے بارے میں بتایا کہ آپ یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں مدد کر سکتی ہوں۔ میں اپنے کزن کو بتا دوں گی کہ آپ میری ایک دوست کے بھائی ہیں۔ کیونکہ میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میں آپ کو براہِ راست جانتی ہوں، اور آپ نے بھی یہ نہیں بتانا کہ آپ لائمہ کے بھائی ہیں، جب تک ایسی کوئی بات نہ ہو۔ 📍 باقی میں کل اس سے بات کر کے آپ کو مزید تفصیل بتا دوں گی۔ اگر ممکن ہوا تو اس کا نمبر بھی آپ کو دے دوں گی تاکہ آپ اس سے خود بات کر سکیں۔ بس آپ نے یہی کہنا ہے کہ آپ لائمہ کے بھائی ہیں۔ باقی وہ آپ کو سب کچھ بتا دیں گے اور ان شاءاللہ جاب کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 📍 آپ نے بس اتنا کہنا ہے کہ آیت نے آپ کو نمبر دیا تھا اور آپ اس کی فرینڈ کے بھائی ہیں اور جاب کے بارے میں پوچھنا تھا۔ آپ مجھے کل تک کا وقت دے دیں، میں اس سے بات کر لیتی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اگر آپ ایک دفعہ جا کر دیکھ لیں اور اگر آپ جلدی کام سیکھ جاتے ہیں، مثلاً ایک ہفتے یا دس دن میں، تو پھر آپ کو بار بار جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور آپ گھر سے کام کر سکیں گے۔ یہ سب آپ پر منحصر ہے کہ آپ کام کیسے کرتے ہیں۔ 📍 ایک دفعہ آفس دیکھ لینا بہتر ہوتا ہے، اور آپ چاہیں تو اپنے کزن کو بھی ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ میں اپنے کزن سے بات کر لوں گی کہ اگر دونوں کے لیے ممکن ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اگر دونوں سیکھ لیں تو اور بھی اچھی بات ہے۔ کل دن کے وقت ان شاءاللہ میں اس سے بات کر کے آپ کو بتا دوں گی۔ 📍 ویسے میں خود یہ ایمیزون والا کام نہیں کر رہی۔ یہ میرے کزنز پاکستان میں اسلام آباد میں کرتے ہیں۔ میں خود ایک امریکن آئی ٹی فرم کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ میں یوکے میں رہتی ہوں اور یو ایس کمپنی کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ (جاری ہے 👇)
























