
امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں ہو رہے ہیں لیکن دنیا میں ان مذاکرات سے متعلق تازہ ترین احوال جاننے کیلئے سی این این، بی بی سی، الجزیرہ جیسے خبر رساں اداروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ مستند خبر کے لیے عالمی خبر رساں اداروں میں سے کوئی بھی پاکستانی میڈیا نہیں دیکھ رہا۔ اگر کوئی اسے کامیاب میڈیا مینجمنٹ سمجھتا ہے تو میڈیا سے متعلق اس کے بنیادی فہم پر سوالیہ نشان ہے۔۔۔




















