Ministry of Railways - Pakistan

362 posts

Ministry of Railways - Pakistan banner
Ministry of Railways - Pakistan

Ministry of Railways - Pakistan

@MOR_Pakistan

https://t.co/m7zA1SOXBv

Islamabad انضم Haziran 2025
14 يتبع291 المتابعون
Ministry of Railways - Pakistan
Under the vision of Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and the leadership of Federal Minister for Railways Muhammad Hanif Abbasi, Pakistan Railways is set to achieve another milestone as the upgraded Safari Train will be inaugurated on 12th April. This upgraded service reflects the government’s continued commitment to enhancing travel standards, promoting tourism, and revitalizing railway infrastructure across the country. The Safari Train project has been outsourced to Project Unicorn, marking a strategic public-private partnership aimed at delivering quality, innovation, and operational efficiency. With improved facilities, enhanced comfort, and a renewed focus on passenger experience, the Safari Train is expected to become a unique travel option, offering both convenience and a scenic journey for travelers.
Ministry of Railways - Pakistan tweet media
English
1
0
1
51
Ministry of Railways - Pakistan
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے Frontier Works Organization (ایف ڈبلیو او) کے چیف ٹیکنیکل آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے بڑے پیش رفتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں Railway Advance Infrastructure Network (RAIN) فیز ون کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان ریلوے کو جدید، مؤثر اور عالمی معیار کے نظام میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن کا یہ اقدام ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جس کے نتیجے میں مسافروں کو بہتر سہولیات، نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری حاصل ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے تحت 700 ڈیوائسز پر مشتمل لوکوموٹیو ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے، جس سے ٹرینوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر مانیٹر کی جا سکے گی، جبکہ 6000 ڈیوائسز کے ذریعے رولنگ اسٹاک ٹریکنگ سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ ریلوے اثاثوں کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔ مزید برآں، 14000 آر ٹیگ ڈیوائسز کی تنصیب کے منصوبے سے پورے ریلوے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر اور تمام ڈویژنز میں جدید کنٹرول رومز کے قیام پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس سے آپریشنز کی نگرانی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ مسافروں کیلئے مفت وائی فائی کی فراہمی، اسمارٹ سرویلنس سسٹم کا آغاز (ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور سکھر اسٹیشنز پر) اور بعد ازاں اس کا پورے نیٹ ورک تک پھیلاؤ بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ اسی طرح ریئل ٹائم فیول مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ سے شفافیت اور اخراجات میں بچت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے تمام ڈیجیٹل منصوبے اسی مالی سال میں مکمل کیے جائیں گے، جس کے بعد پاکستان ریلوے کا نظام مکمل طور پر اپ گریڈ ہونے کے قریب ہوگا۔ اجلاس میں Punjab Information Technology Board (PITB) کے تعاون سے جاری ڈیجیٹل اصلاحات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن کے تحت جدید اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جو آئندہ ہفتے تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور حاضری کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ مزید برآں، پاکستان ریلوے میں ای-انسپیکشن رجیم کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے تحت ریئل ٹائم انسپیکشن سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس نظام سے فیلڈ آپریشنز کی نگرانی مزید مؤثر اور فوری بنائی جا سکے گی، جبکہ انسپیکشن اور اثاثہ جات کے انتظام میں بنیادی بہتری آئے گی۔ وزیر ریلوے نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام اقدامات پاکستان ریلوے کو ایک جدید، محفوظ اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ادارہ بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔
Ministry of Railways - Pakistan tweet media
اردو
1
0
2
58
Ministry of Railways - Pakistan أُعيد تغريده
Prime Minister's Office
Minister for Railways Hanif Abbasi calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif (6 April, 2026).
Prime Minister's Office tweet media
English
35
45
481
15.1K
Ministry of Railways - Pakistan أُعيد تغريده
Muhammad Hanif Abbasi
Muhammad Hanif Abbasi@MHanif_Abbasi·
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی، جاری اصلاحات اورمستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ میں نے وزیرِاعظم کو ریلوے کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ خلیجی صورتحال اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام بنانے کے لیے اصلاحات کو مزید تیز کیا جائے۔ میں وزیرِاعظم کی قیادت میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پاکستان ریلویز کی بہتری اور عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ @MOR_Pakistan @pmln_org @PakrailPK @PakPMO
Muhammad Hanif Abbasi tweet mediaMuhammad Hanif Abbasi tweet media
اردو
148
135
441
15.9K
Ministry of Railways - Pakistan
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزیر ریلویز کو ہدایت کی کہ ریلوے کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Prime Minister's Office@PakPMO

اسلام آباد: 6 اپریل, 2026 اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلویز نے وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خلیج کی صورتحال میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی تمام آپریشنل ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کیا جائے. وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر ریلویز کو ہدایت کی کہ ریلوے کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اردو
1
1
6
101
Ministry of Railways - Pakistan
Serving freshness on every mile Green Line offers hygienic, well-prepared meals that match premium travel standards And yes, a complimentary breakfast to make your trip even more delightful Experience the taste of quality with Pakistan Railways. #PremiumTravel #FoodExperience #GreenLine
English
1
0
3
52
Ministry of Railways - Pakistan
وزیرِ اعظم پاکستان کی طرف سے ریلوے مسافروں کیلیے بڑا ریلیف- حکومت پاکستان کا ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ 1-آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا 2-وزیر اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایے بڑھانے سے منع کر دیا 3-اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا 4-تاجر برادری کی سہولت کیلیے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا 5-وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا وزیر اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی- یہ عوام کیلیے تحفہ ہے، ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا: وزیرِ ریلوے
Ministry of Railways - Pakistan tweet media
اردو
1
0
3
66
Ministry of Railways - Pakistan أُعيد تغريده
Muhammad Hanif Abbasi
Muhammad Hanif Abbasi@MHanif_Abbasi·
شکریہ وزیرِ اعظم پاکستان! وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ریلوے مسافروں کے لیے تاریخی ریلیف پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت نے 6 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھا کر عوام کو کرایوں میں اضافے سے بچایا۔ اکانومی سے اے سی تک کسی بھی کلاس کے کرایے نہیں بڑھیں گے، فریٹ سیکٹر کو بھی ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ اقدام عوام دوستی اور بہترین قیادت کی واضح مثال ہے۔
Ministry of Railways - Pakistan@MOR_Pakistan

وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے ریلوے مسافروں کے لیے ایک بڑا ریلیف دیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر سمجھا جا رہا تھا، تاہم وزیرِ اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اکانومی اور اے سی سمیت کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے فریٹ ٹرینوں کے کرایے بھی برقرار رکھے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق وزیرِ اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں اور یہ اقدام عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، جس سے ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں برقرار رہے گا۔

اردو
2
10
21
894
Ministry of Railways - Pakistan أُعيد تغريده
Pakistan Railways
Pakistan Railways@PakrailPK·
حکومت پاکستان کا ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایے بڑھانے سے منع کر دیا اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرایے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا
Pakistan Railways tweet media
اردو
31
52
170
7.5K
Ministry of Railways - Pakistan
وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے ریلوے مسافروں کے لیے ایک بڑا ریلیف دیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر سمجھا جا رہا تھا، تاہم وزیرِ اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اکانومی اور اے سی سمیت کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے فریٹ ٹرینوں کے کرایے بھی برقرار رکھے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق وزیرِ اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں اور یہ اقدام عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، جس سے ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں برقرار رہے گا۔
اردو
0
1
4
960
Ministry of Railways - Pakistan
گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو کے ہمراہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں جدید ریفربشڈ کوچز کی شمولیت کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح سے قبل گورنر سندھ اور ناصر شاہ نے ٹرین کے اندر کوچز کا تفصیلی معائنہ کیا، مسافروں سے ملاقات کی اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، جس کے بعد ربن کاٹ کر ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ سکھر ایکسپریس سندھ کی ایک اہم ٹرین ہے جو کراچی سے جیکب آباد تک درجنوں شہروں اور 22 سے زائد اسٹیشنز پر مسافروں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بہتری پر وزیراعظم اور بالخصوص وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے شکر گزار ہیں جن کی کاوشوں سے ریلوے میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن سمیت دیگر اسٹیشنز پر بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ روہڑی کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کو بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں مزید نئی سروسز اور روٹس متعارف کروائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے اور آج سکھر ایکسپریس کی اپ گریڈیشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین کراچی سے سندھ کے مختلف علاقوں کو ملاتے ہوئے جیکب آباد تک سفر کرتی ہے اور پورے صوبے کے عوام کو جوڑنے کا ذریعہ بنے گی۔ گورنر سندھ نے کوچز میں فراہم کردہ سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور اس کا کریڈٹ ریلوے کے عملے، انجینئرز اور بالخصوص وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے درمیان محبت اور روابط کو فروغ دینے میں یہ ٹرین اہم کردار ادا کرے گی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس سروس کو مزید وسعت دی جائے گی۔
اردو
1
1
4
109
Ministry of Railways - Pakistan أُعيد تغريده
Muhammad Hanif Abbasi
Muhammad Hanif Abbasi@MHanif_Abbasi·
شمالی وزیرستان میں پاکستان فوج کی کامیاب کارروائی پر میں اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمارے جوانوں نے جس جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری فورسز کا عزم اور حوصلہ ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ حالیہ کارروائی میں 8 دہشتگردوں کا خاتمہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی افواج ہر محاذ پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ میں اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اس جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائے گا
اردو
0
1
2
43
Ministry of Railways - Pakistan
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت سکھر ایکسپریس میں نئی اور جدید طرز پر ریفربشڈ ریکس شامل کر دی گئی ہیں، جو بالخصوص سندھ کے عوام کے لیے ایک خوش آئند سہولت ہے۔ چونکہ یہ ٹرین کراچی سے جیکب آباد کے درمیان سفر کرتی ہے، اس لیے یہ اقدام صوبہ سندھ کے مسافروں کے لیے سفری سہولیات میں ایک اہم بہتری قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ریکس کراچی اور جیکب آباد پہنچ چکی ہیں، جبکہ دونوں مقامات پر افتتاحی تقریبات آج ہونگی۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر رات 11 بجے گورنر سندھ جناب نہال ہاشمی بطور مہمانِ خصوصی افتتاح کریں گے، جبکہ جیکب آباد میں بھی آج ہی نئی ریک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ ان تقریبات کے بعد سکھر ایکسپریس کی سروس کا باقاعدہ آغاز ان نئی ریکس کے ساتھ کر دیا جائے گا۔ یہ جدید اور ریفربشڈ ریکس اکانومی کلاس، اے سی اسٹینڈرڈ ، اے سی بزنس کلاس اور اے سی سلیپر کوچز پر مشتمل ہیں۔ ان میں آرام دہ نشستیں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز، بہتر لائٹنگ اور وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔ سکھر ایکسپریس میں ان نئی ریکس کی شمولیت سندھ کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف سفری معیار بہتر ہوگا بلکہ مسافروں کو جدید سہولیات کے ساتھ بہتر سفر کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔
اردو
1
1
2
82
Ministry of Railways - Pakistan
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت زیر مرمت کوچز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلوے کی کارکردگی، آپریشنز اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے نے ہدایت جاری کی کہ تمام زیر مرمت کوچز کو جلد از جلد مکمل کر کے فیلڈ میں لایا جائے تاکہ آپریشنل صلاحیت میں فوری اضافہ کیا جا سکے۔ خصوصاً مغل پورہ ورکشاپ میں زیر مرمت کوچز کی فوری بحالی اور ان کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت 200 سے زائد کوچز مختلف مراحل میں ہیلڈ اپ ہیں، جس پر وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کی جلد بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ مزید برآں، مسافر اور فریٹ ٹرینوں کی آمدن کے حوالے سے وزیر ریلوے کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی آمدن میں مزید اضافے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوچز اور ویگنز کی کمی کو ختم کر کے پاکستان ریلوے کو بہترین سروس فراہم کرنے والا ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے کو ایک منافع بخش اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، جبکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اردو
0
1
3
68
Ministry of Railways - Pakistan
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی کی قیادت میں سندھ کے نام ایک اور بڑا تحفہ —2 اپریل کو اپ گریڈڈ سکھر ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ تقریبِ افتتاح میں صوبائی وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی شرکت کریں گے اور اس اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اپ گریڈڈ سکھر ایکسپریس کے ذریعے مسافروں کو جدید، آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جو پاکستان ریلویز کی عوام دوست پالیسی اور بہتری کے تسلسل کی عکاسی ہے۔ یہ اقدام سندھ کے مسافروں کے لیے سفر کو مزید آسان، معیاری اور قابلِ اعتماد بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
اردو
1
0
1
71
Ministry of Railways - Pakistan أُعيد تغريده
Muhammad Hanif Abbasi
Muhammad Hanif Abbasi@MHanif_Abbasi·
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا چین سے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر استقبال کیا۔ سہ ملکی وزرائے خارجہ کانفرنس کی کامیابی پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور عالمی سطح پر مثبت کردار کا واضح مظہر ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں- یہ پیش رفت پاکستان کے عالمی تشخص کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔ کامیاب سفارتی کاوشوں پر نائب وزیر اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں- @MIshaqDar50
Muhammad Hanif Abbasi tweet mediaMuhammad Hanif Abbasi tweet mediaMuhammad Hanif Abbasi tweet media
اردو
1
2
4
81
Ministry of Railways - Pakistan
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی کی قیادت میں سندھ کے نام ایک اور بڑا تحفہ. 2 اپریل کو اپ گریڈڈ سکھر ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
Ministry of Railways - Pakistan tweet media
اردو
2
2
3
112
Ministry of Railways - Pakistan أُعيد تغريده
Muhammad Hanif Abbasi
Muhammad Hanif Abbasi@MHanif_Abbasi·
خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اپنی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ بنوں اور باڑا میں 13 خارجی دہشتگردوں کا خاتمہ ہماری فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی بہادری اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہم سب متحد اور پرعزم ہیں۔ انشاءاللہ دشمن کے ناپاک عزائم ہر بار ناکام ہوں گے اور ملک کے امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قومی ادارے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر ہیں اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
اردو
0
3
4
82