Altafi Lover90
55 posts

Altafi Lover90 me-retweet
Altafi Lover90 me-retweet
Altafi Lover90 me-retweet
Altafi Lover90 me-retweet
Altafi Lover90 me-retweet
Altafi Lover90 me-retweet

PTI کی کورکمیٹی سےچندگزارشات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
19،فروری2024ء
میں @PTIofficial کی کورکمیٹی کے اراکین کے سامنے اپنی 45 سالہ جدوجہد کے تجربہ کی روشنی میں بصد ادب چند گزارشات کرناچاہتا ہوں ۔
1۔ اگر ہم ماضی کی تاریخ کا جائزہ لیں جس میں ظالم ومظلوم، ظالم حاکم ومحکوم ، جابرومجبوراور ڈکٹیٹرز وجمہوریت پسند یا ڈکٹیٹرشپ وآزاد ی پسند کے درمیان جب جب اور جہاں جہاں ظلم سے نجات یا ڈکٹیٹرشپ سے آزادی کے حصول کی جدوجہد کی گئی ہے وہاں وہاں آزادی کی جدوجہد کرنے والی وہ تحریکیں کامیاب ہوئیں جہاں تحریکوں کے رہنماؤں کی اکثریت جرات مند ، ایماندار ، محنتی اور بدترین قسم کی سختیاں جھیلنے کیلئے تیارہوں، وہی جرات مندانہ پیغامات کے ذریعے مظلوم ومحکوم عوام کا ذہن بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
2۔ دیکھنے میں آرہاہے کہ8، فروری 2024ء کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی پر PTI کی قیادت کی جانب سے دھاندلی کے اصل کرداروں کاکھل کرنام لینے کے بجائے غیرضروری مصلحت پسندی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے اوردھاندلی کے اصل کرداروں کے بجائے ان کے احکامات پر عمل کرنے والے افراد پر دھاندلی کا سار املبہ ڈالاجارہا ہے اور اس طرح عوام کو گمراہ کرنے کا عمل کیاجارہا ہے۔
مثلاً 8، فروری 2024 ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے اصل کردارفوجی جرنیل تھے مگر یہ فوجی جرنیل آج اپنی دھاندلی کے عمل کاسارا ملبہ آراوزاور الیکشن کمیشن کے عملے پر ڈال کر خود کو دھاندلی کے عمل سے علیحدہ قراردینے کا جوگھناؤنا کھیل، کھیل رہے ہیں تو اگرPTI کے مرکزی ومقامی رہنما بھی دھاندلی کے ذمہ دارفوجی جرنیلوں وافسران اور آئی ایس آئی کاکھل کر نام لینے کے بجائے فوجی جرنیلوں کے منصوبوں کے مطابق بدترین دھاندلی کاذمہ دار الیکشن کمیشن کے حکام ، پریزائیڈنگ افسران اور آراوز کوقراردیں گے تووہ بھی دھاندلی کے اصل کرداروں یعنی فوج کے جرنیلوں اورآئی ایس آئی کے اعلیٰ حکام کے گھناؤنے کردارپر پردہ ڈالنے کا عمل کریں گے ۔
3۔ 8،فروری 2024ء کے عام انتخابات میں کھلی دھاندلی کے عمل پر ملک کے 90 فیصد عوام سراپا احتجاج تھے لیکن PTI کی کور کمیٹی نے دھاندلی کے خلاف پُرامن احتجاج کی کال دینے میں 8 دن لگادیئے اورانہوں نے
وہ سنہری وقت ضائع کردیاجب دھاندلی کےخلاف 9، فروری 2024ء کے دن عوام کا غم وغصہ اپنے عروج پر تھا۔
4۔ PTI کی کورکمیٹی کے اراکین پُرامن احتجاج کی راہ اختیارکرنے میں مزید جتنی دیر کریں گے ،PTI کی جدوجہد کو اتنا ہی نقصان ہوگا اور اُس کا سب سے بڑا بھگتان تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان صاحب اور جیلوں میں اسیر انکے جانثاران ووفاداران خواتین سمیت تمام جوانوں وبزرگوں کوبھگتنا پڑے گا۔
میرا ایک مقولہ میرے جانثاروں میں بہت مقبول ہے کہ
Right decision at the right time
PTI کےرہنماؤ!!
یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جب 15،فروری2024ء کو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان صاحب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 17فروری 2024ء کو احتجاج کی کال دی تھی جس میں انہوں نے PTI سمیت ملک بھر کے عوام اور عام انتخابات میں دھاندلی کی جارحیت سے متاثر ہونے والی تمام جماعتوں سے شرکت کی اپیل کی تھی ۔
اس پر میں ،پاکستان ، سندھ کے شہری علاقوں کے علاوہ @OfficialMqm اوورسیز چیپٹرز کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے رابطہ کرکے انہیں 17، فروری کے احتجاج میں شرکت کی ہدایات دیتا رہامگر جب ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان پرامن احتجاج میں شرکت کیلئے جس جس جگہ پہنچے وہاں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے شرکت کرنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ مناسب رویہ اور سلوک نہ کیا۔
ایک مقامی رہنماء نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ الطاف حسین کو توریاست نے مسترد کردیا ہے اور ہم فوجی جرنیلوں کے خلاف بات کرنے والوں کی مدد نہیں چاہتے ۔
میں یہاں PTI کے رہنماؤں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا ریاست نے پی ٹی آئی کے سربراہ جناب عمران خان صاحب کومسترد کرتے ہوئے انہیں ملک دشمن، غدار، دہشت گرد اور یہودیوں کاایجنٹ قرار نہیں دیاہے ؟
کیا پی ٹی آئی کی آج بھی وہی پرانی پالیسی ہے جس میں وہ فوجی جرنیلوں کے غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات کو جائز قراردیتی رہی ہے ؟
اردو

@Chibae4u Follow Help Follow Back100%❤️
❤️#KZ_F4F❤️
❤️@I_KZ90 @ImranKZ90
@M_ImranKZ_90 @H_S_KZ90
@RIZ__KZ90 @Imran_KZ90
@M_ImranKZ @I_KZ_90
@Rajpoot_90 @RIZWANKZ90
@AltafiLover_90 @90__KZ
@ImranKZ_90 @MohajirAltafi90
@Altafi_Lover
❤️Follow Help🙏
English




