Sabitlenmiş Tweet
Ꮲʀᴏꜰᴇꜱꜱᴏʀ ؎ؔ
32 posts

Ꮲʀᴏꜰᴇꜱꜱᴏʀ ؎ؔ
@2pointO__
ᴍᴀʏʙᴇ ᴡᴇ’ʀᴇ ᴀʟʟ ɪᴍᴍᴀᴛᴜʀᴇ ᴛᴏ ꜱᴏᴍᴇ ᴇxᴛᴇɴᴛ
🇳🇿 Katılım Eylül 2023
0 Takip Edilen415 Takipçiler

@uzma451 تاریکی میں ٹٹولتا ہوں، شاید کوئی صدا ملے
مگر اُس کی خاموشی میں ہر لفظ جیسے فنا ملے
تڑپتا ہوں، لرزتا ہوں، فضا کا ہر گوشہ ساکت
محبوب خاموش ہے، اور دل کا ہر زخم باقی
اردو

یوں ہی ایک تہمت ہے ، دشمنوں سے ملتے ہیں
دِل کو زخم زیادہ تر ، دوستوں سے ملتے ہیں!
پہلے شوق رکھتے تھے قربتیں بڑھانے کے
اب تو جس سے ملتے ہیں فاصلوں سے ملتے ہیں
زیست کی جماعت میں اور بھی#معلم ہیں
جو سبق مگر دل کو ، گردشوں سے ملتے ہیں!
ہر پتہ اذیت کا سسکیاں نہیں ہوتیں
کچھ سراغ دردوں کے قہقہوں سے ملتے ہیں
دل کہاں بتائے گا دل پہ کیا گزرتی ہے
دل کے سلسلے جاناں خامُشوں سے ملتے ہیں
#اردو@urdu_bazm
اردو

@jogan1015 مجھ سے ہمکلام ہو مجھے بولنا سکھا
میری طرف دیکھ میرا دن سنور سکے!
اردو

@jogan1015 شاید کچھ آگے آ گئے کوئے بتاں سے ہم
اب یاد کر رہے ہیں کہ بھٹکے کہاں سے ہم
نکلے تھے جانے کیسی گھڑی گلستاں سے ہم
ایسے چھٹے کہ پھر نہ ملے آشیاں سے ہم
بدلیں طرح طرح سے زمانے نے سرخیاں
لیکن جدا ہوئے نہ تیری داستاں سے ہم
اردو

@jogan1015 اِس شان سے وہ آج پَئے اِمتِحاں چَلے
فِتنوں نے پاؤں چُوم کے پُوچھا، کَہاں چلے؟
جَب میں چَلُوں تو سایہ بھی اَپنا نہ ساتھ دے
جَب تُم چَلو زَمین چَلے آسماں چَلے
آنکھوں میں آ کے کون اِلٰہی نِکل گیا
کِس کی تَلاش میں مِیرے اَشکِ رَواں چَلے
جَلِیلؔ مانِکپُوری
اردو

@jogan1015 مَیں گمشدہ نہیں، اُس نے گنوایا عجلت میں
وہ مجھ کو ڈھونڈتا میرے قریب سے گزرا
اردو

@jogan1015 عقل کہتی ہے خاموش رہوں ضبط کروں
جنوں کہتا ہے اُٹھ ،گھنگرو پہن، دُھول اُڑا
اردو

@jogan1015 اِک داستان اب بھی سُناتے ہیں فرش و بام
وہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی
اِتنا قریب پا کے اُسے دم بخود تھا میں
ایسا لگا زمین کی گردش ٹھہر گئی__!
ثروت حُسَین
اردو

@uzma451 پرانا ہجر بھی دل سے لگا کے رکھوں گا..
نئی حسینہ سے تازہ معاشقے کی قسم..!
اردو

@uzma451 کبھی اُجلا، کبھی گم سم، کبھی مثلِ ابر آلود
مزاجِ یار تیـرے موسمی رنگوں کے میـں قــربان
اردو



















