
خیبر پختونخوا میں جاری مسلسل بارشوں سے جانی و مالی نقصانات، عوامی نیشنل پارٹی کا اظہار افسوس، صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کا حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
🔵بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں قیمتی جانوں کا ضياع نہایت افسوسناک ہے، حسین شاہ یوسفزئی
🔵عوامی نیشنل پارٹی متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے
🔵مسلسل اور شدید بارشوں سے فصلوں، باغات اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے
🔵مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں
🔵حکومت حالات سے غافل ہے، عوام اپنی مدد آپ کے تحت مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں
🔵مشکلات سے دوچار عوام اور متاثرین کی داد رسی میں غفلت اور تاخیر ناقابل قبول ہے
🔵این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو فوری طور پر متحرک اور فعال کیا جائے
🔵قدرتی آفات انسان کے بس میں نہیں ہوتیں لیکن بروقت اقدامات سے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے
🔵خطرات سے دوچار تمام علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے
🔵صوبائی حکومت فوری طور پر صوبہ بھر میں نقصانات کا جامع تخمینہ لگانے کیلئے اقدامات کرے
🔵جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کو بروقت اور منصفانہ معاوضہ فراہم کیا جائے
🔵عوامی نیشنل پارٹی ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #HussainShahYousafzai


اردو










