سننے میں آیا ہے کہ لاہور میں تندور مالکان نے خود سے ہی روٹی 15 روپے مہنگی کر دی ہے، لیکن اگر آپ کو زیادہ بھوک لگی ہے تو میٹرو میں فری سفر کرکے وقت گزار لیں
ڈان اخبار کیلئے عباس ناصر کے آخری کالم سے اقتباس
”زیادہ تر اچھی چیزوں کی طرح (کم از کم میرے لیے)، میرا کالم بھی اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ جیسا کہ کوئی بھی باخبر قاری سمجھ سکتا ہے، اخبار میں اشتہارات بہت کم رہ گئے ہیں۔ ذمہ داران نے نہ صرف سرکاری اشتہارات پر پابندی لگائی ہے بلکہ نجی کارپوریٹ اشتہارات کو بھی اخبار سے دور رہنے پر مجبور کیا ہے۔ ادارتی خودمختاری برقرار رکھنے کی قیمت ڈان کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
میں بیرونِ ملک رہتا ہوں۔ مالی دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی ادائیگیوں کی لاگت اب اخبار کے لیے برداشت کرنا ممکن نہیں رہی۔ ڈان کو ایک وجودی بحران کا سامنا کرتے دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ کالم نگار آتے جاتے رہتے ہیں، مگر ڈان کو ہر صبح اپنی آواز بلند کرتے رہنا چاہیے “
سرکار کو ڈان اور عباس ناصر پر فتح مبارک
آج وزیراعظم کی جگہ وزیر خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم پریس کانفرنس کرنے آ رھے ہیں
لہذا تمام مسافر سیٹ بیلٹ مضبوطی سے باندھ لیں:
اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 185 فی لیٹر اضافہ کرنے کا امکان ھے۔۔
لیکن اصل قیمت حتمی فیصلہ آنے کے بعد معلوم ہوگی۔
لاک ڈاؤن کے حوالے سے ابھی تک آفیشلی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،سوشل میڈیا پر ہفتے اتوار کے لاک ڈاؤن کی فیک نیوز پھیلائی جارہی،یہ فیک نیوز بھی صحافیوں کی جانب سے پھیلائی گئی ہے کسی جماعت کے کارکنوں نے نہیں پھیلائی۔
📣📣📣
ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا پلان تیار، باضابطہ اعلان آج متوقع
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا پلان تیار کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔ مجوزہ مسودے کے تحت سرکاری و نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں نمایاں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، جبکہ توانائی اور فیول کی بچت کے لیے بھی سخت اقدامات شامل ہیں۔ پلان کے مطابق بازار اور شاپنگ سینٹرز رات 9:30 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز اور فنکشنز رات 10 بجے تک محدود رہیں گے، جہاں ون ڈش اور 200 افراد کی حد کی پابندی بھی ہوگی۔
ہائبرڈ ورکنگ پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے نظام نافذ کرنے کی تجویز ہے، عام سرکاری دفاتر (5 ورکنگ ڈے) ہفتے میں 3 دن آفس جبکہ 2 دن آن لائن کام کریں گے، اسی طرح سروسز دفاتر (6 ورکنگ ڈے) میں 4 دن آفس اور 2 دن آن لائن ورکنگ ہوگی، دفاتر میں 50 فیصد روٹا سسٹم نافذ کیا جائے گا تاکہ آمدورفت کم ہو اور وسائل کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔