دل یہ چاہ رہا ہے کہ کچھ ایسا پڑھا جائے جس میں لطف بھی ہو اور روح کوبھی تازگی ملے — کوئی اچھا افسانہ، کوئی دلچسپ ناول۔ کئی بار بیٹھ کرکچھ لکھنے کی کوشش بھی کی، مگر لفظوں میں وہ روانی اورلطف محسوس نہیں ہوا۔ اب سوچا ہے کہ کچھ عرصہ پڑھتا ہوں، شاید یہی پڑھت دوبارہ لکھنے کا ذوق جگا دے۔
آج کل کسی فرہاد کے پاس وقت نہیں کہ وہ شیریں کے لیے دودھ کی نہر نکالے، سسّی اپنے پنوں کی تلاش میں صحرا کی خاک چھانتی پھرے اور رانجھا کسی ہیر کے لیے بھینسیں چرائے۔ اب سب کچھ وٹس ایپ پر ہوتا ہے، یہ ایپ اگر وارث شاہ کے زمانے میں ہوتی تو وہ پورا قصہ محض ہیر رانجھا کی وٹس ایپ چیٹ پر ہی لکھ دیتا۔ اِس ایپ نے رومانس کا سارا تصور ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
jang.com.pk/news/1582719
امن کی راہوں پہ جو چلتے ہیں وہی کامیاب
نفرتوں کے شہر میں محبت ہی ہے انقلاب
خدا کرے کہ ہو امن ہر ایک بستی میں
نہ ہو کوئی بھی غم، نہ کوئی دشمنی باقی
جلا کے نفرتوں کو دل سے نکالو یارو
امن کا دیا ہر سو جلاؤ یارو
پاکستان ہمیشہ ژندہ باد!
پاکستان آرمی پائندہ باد!
ایک اور اینٹ گر گئی دیوارِ حیات سے…
نادان کہتے ہیں کہ سالگرہ مبارک!!!!!
میں ذاتی طور پر سالگرہ منانا یا اس پر مبارکباد دینا ضروری نہیں سمجھتا، مگر میرے جنم دن کے موقع پر آپ سب کی جانب سے جس خلوص، محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا،تو بے حد خوشی ہوئی۔