
بچپن اگر غربت میں گزر جائے تو یہ کوئی شرم کی بات نہیں، کیونکہ اُس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ اگر بچپن میں بازار جا کر صرف قیمت دیکھ کر کسی چیز کو واپس رکھنا پڑے تو یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں۔
لیکن اگر جوانی بھی غربت میں گزر جائے، اور والدین کی بڑھاپے کی عمر بھی تنگ دستی میں بیت جائے، تو پھر انسان کو خود سے سوال ضرور کرنا چاہیے۔
اولاد کی اصل کامیابی یہ ہے کہ ماں باپ بازار جائیں تو اُن کے چہروں پر یہ اعتماد ہو کہ “ہمارا بیٹا ہمارے ساتھ ہے۔”
اور وہ قیمت دیکھے بغیر اپنی ضرورت کی چیز خرید سکیں۔ بس لڑکوں کو اتنی محنت ضرور کرنی چاہیے کہ والدین کی زندگی عزت، سکون اور اعتماد کے ساتھ گزرے۔🕊️☺️
اردو











