Azam Joyo A J retweetledi

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی ہمیں ایثار، اتحاد، محبت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قربانی دینے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوامی فلاح، خواتین کے بااختیار بنانے، منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیوں، تجاوزات کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے فوری بعد حیدرآباد میں لطیف آباد تا حیدر چوک روٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ ریڈ لائن بی آر ٹی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
@sharjeelinam
اردو






























