
سندھ حکومت کی گندم خریداری پالیسی 2026 کے تحت یکم اپریل سے صوبے بھر کے 109 مراکز پر خریداری شروع ہوگی، جہاں 1 ملین میٹرک ٹن گندم 3,500 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی۔ یہ خریداری صرف رجسٹرڈ ہاری کارڈ ہولڈرز سے کی جائے گی تاکہ کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ ملے اور ادائیگیاں سندھ بینک کے ذریعے شفاف انداز میں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں۔ حکومت پہلے سے موجود ذخائر اور سالانہ پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پالیسی لے کر آئی ہے، جس کا مقصد کاشتکاروں کی مالی معاونت، خوراک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔

اردو







