☔️ Beeny ☔️💞
2.5K posts

☔️ Beeny ☔️💞
@Beenish_hon
میری ساری جندڑی دی کمائی۔۔ میرے یار دی گلی دا اک پھیرا۔۔

دنیا میں دو کام بہت مشکل ہیں۔۔ ایک۔۔ اس کے ساتھ رہنا جس سے محبت نہ ہو۔۔ دوسرا۔۔ اس کے بغیر رہنا جس سے محبت ہو #اردو_زبان



ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے جینے سے پہلے ہی زندگی کی قیمت ادا کر دی۔ ہم وہ ہیں جن کے کندھوں پر اپنے وجود سے بھی بھاری بوجھ رکھ دیے گئے، اور پھر کہا گیا—یہی تمہاری قسمت ہے۔ ہم وہ ہیں جن کے حصے میں زندگی کبھی آئی ہی نہیں، لیکن زندگی کا خراج ہم سے پورا وصول کیا گیا۔ ہم نے اُن سہولتوں کی قیمت چکائی جو کبھی ہمارے دروازے تک پہنچی ہی نہیں۔ ہم نے اُن خوابوں کا بوجھ اٹھایا جو کسی اور کے بچوں کی آنکھوں میں پلتے رہے۔ ہم نے محنت کی، پسینہ بہایا، تاکہ اشرافیہ کے گھروں میں روشنی رہے، اور ہمارے اپنے گھر اندھیروں سے سمجھوتہ کرتے رہے۔ ہم اُن جنگوں میں جھونکے گئے جن کا ہم سے کوئی تعلق نہیں تھا، ہم اُن فیصلوں کی قیمت بنے جو ہم نے کبھی کیے ہی نہیں۔ ہم نے زمین کے سینے چیر کر فصلیں اگائیں، مگر وہی زمین، وہی فصل ہماری بھوک کا علاج نہ بن سکی۔ ہم نہ پیغمبر تھے، نہ ولی، نہ امام، نہ پیشوا، نہ پنڈت، نہ گرو— مگر ہر نظریے، ہر مذہب، ہر شدت نے اپنا حساب ہم سے ہی لیا۔ ہم نہ جنت کے طلبگار تھے، نہ ولایت کے متلاشی— ہمیں تو صرف زندہ رہنے کی دوڑ میں دھکیل دیا گیا، جہاں بھوک ہی سب سے بڑی آزمائش تھی۔ وہ لوگ جن کے پاس دنیا کی ہر آسائش تھی، ہمیں سادگی کا سبق دیتے رہے۔ اور ہم… اب بھی اسی سوال میں گم ہیں— ہم کون ہیں؟ انسان؟ یا انسان کے بھیس میں جیتے ہوئے سائے؟ یا پھر انسانوں کے پالتو انسان؟ ہم وہ ہیں جنہوں نے جینے سے بڑھ کر زندگی کی قیمت چکائی۔

اسلام علیکم ! محترم احباب #اردو_زبان @urdu_zuban ہمارا مقصد اردو ادب کا فروغ ہے اس ضمن میں آج کا موضوع سخن ہے #جستجو #طلب #کھوج آپ سے التماس ہے کہ قیمتی لمحات میں کچھ وقت خدمتِ اردو کے لیے وقف فرمائیں اور بمطابق موضوع ادبی اصناف کو پیج کی زینت بنائیں.

















