MQM Birmingham Uk retweetledi
MQM Birmingham Uk
464 posts

MQM Birmingham Uk
@Birminghamunit
MQM Birmingham Unit – UK 🇬🇧 Voice of the oppressed Mission of Altaf Hussain Struggle for equality & justice
Katılım Ocak 2026
32 Takip Edilen21 Takipçiler
MQM Birmingham Uk retweetledi

🚨بریکنگ : سعودی عرب کے ایسٹرن پروونس میں واقع الجبیل انڈسٹریل سٹی پر ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے۔
#Irán #IranWar
فارس نیوز کے مطابق حملے سے اس مقام پر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ پاسداران انقلاب نے چند ہفتے قبل اس تنصیب کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
الجبیل دنیا کا ایک بڑا صنعتی مرکز اور سعودی عرب کی پیٹروکیمیکل معیشت کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا ہے
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi

مہاجروں سمیت تمام محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام ڈربن میں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
#MQM42YearsWithAltaf
ساؤتھ افریقہ میں مختلف حادثات اور سازشوں نےایم کیوایم کے شجر کی ہریالی کو ماند کردیاتھا لیکن ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کےوفاپرست کارکنوں نے اس تحریک کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، سابق آرگنائزر محمدیوسف شہید نے ر ات دن محنت کرکے اس شجر کی ہریالی میں اضافہ کیا،جس کی وجہ سے انہیں شہید کردیاگیا، محمدیوسف نے اپنی جان کا نذرانہ دیکرتحریک میں ایک نئی جان ڈالی جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کے 42 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں اتنی بڑی تعداد میں مائیں، بہنیں، بزرگ، نوجوان ا وربچے شریک ہیں۔
میں شانداراجتماع کے انعقادپرساؤتھ افریقہ کے تمام وفاپرست ساتھیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے محمد یوسف شہید کی شہادت کے بعدتحریک کے یونٹ کوسنبھالادیا اورہمت وحوصلے کے ساتھ تحریک کے کام کو بہتر اندازمیں جاری رکھااوریہ عزم کیاکہ ہم یوسف شہید کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے اورچاہے کتنے ہی کڑے اورمشکل وقت کیوں نہ آئیں، ہم ساؤتھ افریقہ میں تحریک کےکام کوکبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔میں یوسف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ یوسف شہید کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اوران کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔
میں ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورڈربن چیپٹرسمیت تمام چیپٹرز کے تمام ساتھیوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اوربچوں کو ایم کیوایم کے 42 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتاہوں اورساتھیوں سے کہتا ہوں کہ آج ہم عہد کریں کہ ہم اپنی اپنی ذمہ داریوں کومزید فرض شناسی سے انجام دیں گےاور ثابت قدمی مستقل مزاجی سے تحریکی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پاکستان میں کرپٹ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ آج بھی ہمارے ساتھ متعصبانہ سلوک کررہی ہے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے، میرے گھراورایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو سیل Seal کردیا گیا، اسے آگ لگاکر بلڈوز کردیا گیا، ہمارے متعددساتھی جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں، آج بھی ہمارے بےگناہ ساتھیوں کوگرفتارکرکے جبری گمشدہ کیاجارہا ہے،سابق رکن قومی اسمبلی نثارپنہور اوران کے صاحبزادے محسن پہنور کولاپتہ کئے تین ماہ سے زائد ہوچکے ہیں، عدالت میں پٹیشن دائر ہے لیکن اب تک ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیںں۔تمام تر پریشانیوں، بیماریوں اور مقدمات کے باوجود میری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ میں ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ مہاجروں سمیت تمام محروم، مظلوم اور امتیاز ی سلوک کانشانہ بنائے جانے والے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں، اس جدوجہد میں اپناحصہ ڈالیں۔
ساؤتھ افریقہ ایساملک ہے جہاں کے سیاہ فام عوام نے سفیدفام نسل پرست حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے نجات اوراپنے مساوی حق کے حصول کے لئے عظیم لیڈرنیلسن مینڈیلا کی قیادت میں برسوں جدوجہد کی، میں ان کی اس جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں۔ میں نیلسن مینڈیلا کی افریقن نیشنل کانگریس ANC سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والی ایم کیوایم کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں، پاکستان میں ایم کیوایم کے اسیر رہنماؤں، کارکنوں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کے ساتھیوں کی رہائی کے لئے بھی آواز اٹھائیں۔
میں اجتماع میں شرکت پر ڈربن کی سابق ڈپٹی میئر اور ANCکی رہنما فوزیہ پیر اور تمام شرکاء کاخصوصی شکریہ اداکرتا ہوں اور اجتماع کے انتظامات میں حصہ لینے والے ساتھیوں کوشاباش پیش کرتا ہوں۔
الطاف حسین
ڈربن میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
5 اپریل 2026
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi

🚨بریکنگ : ایران کے پاسداران انقلاب نے اصفہان میں امریکہ کےMQ-9 ڈرون مار گرانےکا اعلان کیا ہے،جو ایک جاسوسی جنگی طیارہ ہے۔بی بی سی فارسی @bbcpersian کے مطابق IRGC کےبیان میں کہاگیا ہے کہ ڈرون کو “IRGC ایرو اسپیس فورس کےجدید ترین فضائی دفاعی نظام اور ایران کےمربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کنٹرول کےتحت مارگرایا گیا
x.com/bbcpersian/sta…
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi

تمام اسلامی ممالک میں زمینی خدا کے سامنے ڈٹ جانے اورایک مسلم ملک کہلانے کا مستحق صرف اور صرف ایران ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
28، فروری 2026ء کو اسرائیل اورامریکہ نے ایران پر بلاجواز حملے شروع کردیئے جوکہ 36 دن گزرجانے کے بعد بھی آج تک جاری ہیں۔ جب ایران پر تابڑتوڑ حملے کرکے پورا انفرااسٹرکچر تباہ وبرباد کردیاگیا تو ایران نے بحری تجارتی راستے آبنائے ہرمز کو بند کردیالیکن پاکستان کے تیل بردار جہازوں کوآبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی پابندی نہیں لگی توپھر پاکستان کی فارم47 کی ناجائز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکرملک کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کو مزید مہنگائی کانشانہ بنانے کا کیاجواز تھا؟
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت انتہائی بددیانت حکمرانوں اورڈاکوؤں کی حکومت ہے جس کامقصد ملک کے غریب محنت کشوں، ہاریوں، کسانوں اور مڈل کلاس طبقے کا خون نچوڑکراس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ملک اور بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنانا اور اپنی عیاشیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت انتہائی عوام دشمن حکومت ہے جو جنگ کو جواز بناکراپنے جرائم میں شراکت دار اقتدار مافیا، جن کا تعلق سویلین سے ہو یا فوج سے ہو، انہیں فائدہ پہنچارہی ہے۔
دنیا میں کل 56 سے57 اسلامی ممالک ہیں، میں نے گزشتہ لیکچرز میں قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ بیان کی تھیں جن میں ایک حدیث یہ بھی بیان کی تھی کہ ”مومن ایک جسم کی مانند ہوتے ہیں اور جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہوتوپورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے“۔ امریکہ اورایران نے بمباری کرکے پورے ایران کو لہولہان اور زخمی کردیا لیکن کیا 56 یا57 مسلم ممالک نے ایک جسم کی مانند ہونے کے باعث ایران کی تکلیف کو محسوس کرکے ایران کے زخموں پر مرہم لگایا؟اس کاصاف مطلب یہ ہے کہ ایران کے عوام جس کرب واذیت کا شکارہیں اوراپنی یونیورسٹیوں، اسپتالوں اور دیگرانفراسٹرکچر کی تباہ کاریوں کا درد محسوس کررہے ہیں اس درد کو دیگر اسلامی ممالک محسوس ہی نہیں کررہے ہیں۔
رجیم چینج:
امریکہ نے جھوٹاالزام لگایا کہ عراق کے پاس Weapons of mass destruction (WMD) ہیں لہٰذا عراق پر حملہ جائز ہے اور پھر امریکہ نے رجیم چینج آپریشن کرکے عراق پر حملہ کردیااورعراقی صدر صدام حسین کو پھانسی دیدی۔کیا امریکہ کی اس کھلی غنڈہ گردی اور جارحیت کاکسی اسلامی ملک نے نوٹس لیکر عراق کی مدد کی؟
لیبیا میں رجیم چینج کیلئے امریکہ نے بے پناہ دولت اور اسلحہ استعمال کرکے معمر قذافی کو موت کی نیند سلادیا لیکن کیا اس ظلم کے خلاف کسی بھی اسلامی ملک نے لیبیا کا ساتھ دیا؟
اسی طرح ملک شام (Syria) پرامریکہ نے حملے کرکے ایسا کردیا کہ اقتدار صرف صدر بشارالاسد کے حفاظتی حصار تک محدودرہے اور باقی پورے ملک پر داعش (ISIS) کاقبضہ کرادیا۔ آج شام کاصدر احمد الشرح کو بنادیا گیا ہے جوکہ داعش کا سربراہ تھا اوراپنے ہاتھوں میں کٹے ہوئے سر اٹھاکرتصویریں بنواتاتھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، احمدالشرح کو باربار بلاکر گلے لگاتاہے، ایسے شخص کو امریکہ نے شام کا صدر بنادیا لیکن کیااس ظلم کے خلاف کوئی اسلامی ملک بولا؟
اسی طرح پاکستان میں بھی رجیم چینج پالیسی کے تحت عمران خان کی حکومت ختم کرائی گئی،عمران خان کا بھی یہی کہنا تھا کہ پاکستان میں رجیم چینج کیلئے امریکہ سے سائفر آیاتھا کہ عمران خان کی حکومت برطرف کی جائے اور یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ عمران خان نے عوامی جلسے میں یہ سائفر لہرایا تھا۔
اسرائیل نے بموں اورمیزائلوں کی بارش کرکے پورے فلسطین کے انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا،بمباری کرکے فلسطینیوں کے گھروں، دفاتر، اسکولوں، اسپتالوں اورعبادت گاہوں کو زمین بوس کردیاحتیٰ کہ جوفلسطینی عوام اپنی جان بچانے کیلئے کیمپوں میں چلے گئے تھے اسرائیل نے ان کیمپوں پر بھی بمباری کرکے خواتین اوربچوں سمیت ہزاروں فلسطینی عوام کو قتل کردیا، اسرائیل نے بیت المقدس کی بے حرمتی کی، وہاں نماز کی ادائیگی پر پابندی لگائی لیکن کیاکسی اسلامی ملک نے اس ظلم کے خلاف احتجاج کیا؟
مسلم ممالک میں صرف ایک ملک ایران ہے جس نے پہلے دن سے فلسطین پر جارحیت اورظلم کی مذمت کی، ایران نے یہ نہیں دیکھا کہ فلسطین میں شیعہ آباد ہیں یا سنّی، ایران نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیا۔
1/2

اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi
MQM Birmingham Uk retweetledi
MQM Birmingham Uk retweetledi

2/2
اسی طرح مسلم ممالک میں ایران وہ واحد ملک ہے جس پر 40 برسوں سے تجارتی، اقتصادی اور دیگر پابندیاں عائد ہیں، ایران پر پابندی لگتی رہی لیکن جب کبھی بھی شام، لبنان، عراق، لیبیا اورفلسطین پر ظلم ہوا، ایران نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ رسول اکرم ؐ کی حدیث مبارکہ کی روشنی میں تمام اسلامی ممالک پر ڈھائے گئے مظالم کے درد کو صرف ایران نے ہی محسوس کیااور زمینی خدا ؤں کے سامنے ڈٹ گیا۔ کیااس پورے عمل سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ تمام اسلامی ممالک میں قرآن مجید اوررسول اکرم ؐ کی حدیث مبارک پر عمل کرنے والااورحقیقی معنوں میں مسلم ملک کہلانے کا مستحق صرف اور صرف ایران ہے؟
قرآن مجید کی سورۃ الحج کی آیت نمبر39کے مطابق ”حملہ آور جن پر حملہ کرتے ہیں، اللہ انہیں جوابی جنگ کا حکم دیتا ہے اور اللہ بہتر مدد کرنے والا ہے“۔ اس آیت کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حملہ آوروں کے خلاف حق دفاع دیا ہے۔ اس فرمان الٰہی کی روشنی میں ایران کاجارحیت کرنے والی طاقتوں کے خلاف اپنادفاع کرناجائز ہے۔
اسی طرح سورۃ النساء کی آیت نمبر75 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”اور تم کو کیاہوا کہ اللہ کی راہ میں ان بے بس مردوں، عورتوں اوربچوں کی خاطر جہاد نہیں کرتے جو دعا کرتے ہیں کہ اے پرودگار عالم!ان ظلم کرنے والے ظالموں سے ہمیں نجات دلا اوراپنی طرف سے کسی کو ہمار احامی اورمددگاربنا“۔
اس آیت کی روشنی میں صرف ایک ہی اسلامی ملک ایران، اللہ تعالیٰ کاحکم مان رہا ہے، اس نے فلسطین، لبنان، عراق،یمن میں ظالموں کاشکاربننے والے معصوم مسلمانوں کادکھ محسوس کیااوران کوظالموں سے نجات دلانے کے لئے ظالموں کے خلاف جہاد کیا جبکہ باقی پوری ملت اسلامیہ تماشہ دیکھتی رہی اورآج بھی دیکھ رہی ہے اورظالموں کے خلاف آوازبلند کرنے سے گریز کررہی ہے۔اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کررہی ہے۔ لہٰذاکیا اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کرنے والے ممالک کو مسلمان کہنا درست ہوگا؟
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 392 ویں فکری نشست سے خطاب
5، اپریل 2026ء
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اورپھرکمی کے نام پر عوام کے ساتھ بنیےوالا کھیل کھیلا ہے۔
روز روز مرنے سے بہترہے کہ عوام حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے سرسے کفن باندھ کرباہرنکلیں ۔ الطاف حسین
#PetrolRelief #FuelPricesPK
حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اورپھرکمی کے نام پر پاکستان کے عوام کے ساتھ بنیے(Bania) والا کھیل کھیلا ہے۔ جیسے بنیا یا دکاندارکسی گاہک کو کوئی چیزبیچنے کے لئے پہلے اس کی مقررہ قیمت سے بہت زیادہ قیمت بتاتا ہے اور خریدار کے نہ ماننے اور بھاؤتاؤ کرنے پر وہ قیمت کم کرتاجاتاہے اورپھر کم قیمت پر خریدارکوچیز فروخت کردیتاہے اوراس میں بھی فائدہ حاصل کرتاہے۔ حکومت پاکستان نے بھی پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے لئے دکاندار والافارمولا اختیار کرتے ہوئے پہلے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں 137روپے24پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184روپے 49پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا اوراس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 458روپے 41پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا تو آج وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں 80روپے کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کی اقتدارمافیا 1947سے کرپشن کی دلدل میں اس طرح کی گھسی ہے کہ وہ آج تک پاکستان کے عوام کاتیل نکال رہی ہے۔یہ اقتدارمافیاملک کی آبادی کا 2فیصد ہے جو ارب پتی اورکھرب پتی ہے جس نے باربار مہنگائی کرکے ملک کی 98 غریب ومتوسط طبقہ کی آبادی کا تیل نکال کررکھ دیاہے۔ پہلے جو لوگ دوروٹی کھاتے تھے وہ اب ایک روٹی پر گزارا ہیں، لوگوں کاجینامشکل ہوگیا ہے لیکن اقتدارمافیا کو پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کوپیٹرول نہیں خریدناپڑتا بلکہ انہیں سرکاری بنگلوں کے ساتھ ساتھ پیٹرول، گاڑیاں، ڈرائیور، مالی، خانسامے، ہوائی جہاز، تمام عیش وعشرت کاسامان سب کچھ سرکاری خزانے سے ملتاہے اوریہ سرکاری خزانہ ملک کے عوام کے ٹیکسوں سے بھرتا ہے۔
میں پوچھتاہوں کہ آبنائے ہرمز پاکستان کے لئے توبندنہیں ہے، جب پاکستان کوآبنائے ہرمز کے راستے تیل مل رہاہے پھرپاکستان میں تیل کیوں مہنگاکیاجارہاہے؟ پیٹرول کی قیمتوں میں یہ ظالمانہ اضافہ عوام کوکسی طور پرقبول نہیں ہے۔
وقت کاتقاضہ ہے کہ پاکستان کے عوام جو برسوں سے تیل، آٹا، چینی اوردیگرروزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اورمسلسل مہنگائی سے غربت وتنگدستی اور فاقہ کشی کاشکار ہیں، انہیں چاہیے کہ روز روز مرنے سے بہتر ہے کہ وہ اس ظالم حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے سرسے کفن باندھ کر باہرنکلیں اور اگراس جدوجہد میں انہیں جانوں کی قربانی بھی دینی پڑے تودیدیں۔ اگرپاکستان کے عوام عزت کی زندگی چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ انقلاب فرانس اور حال ہی میں سری لنکا میں آنے والے عوامی انقلاب کی طرح باہر نکلیں اورعوام کاخون چوسنے والے حکمرانوں کااحتساب کریں۔
یہ کیساظلم ہے کہ روز مرہ استعمال کی بنیادی اشیاء تک عوام کی پہنچ سے دورہورہی ہیں، عوام بدحال ہورہے ہیں، بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے، ملک میں خواتین کاہرطرح سے استحصال کیاجارہاہے، وہ اگرسرکاری یانجی اداروں، دفتروں یا فیکٹریوں میں ملازمتیں کررہی ہیں تووہاں مالکان اوربااثرلوگوں کی ہوس کاشکار ہورہی ہیں،ان کی ہوس کاایندھن بن رہی ہیں اوراگروہ ایسانہ کریں تو نوکریوں سے نکالی جارہی ہیں اورکرپٹ حکمراں ایسے کرپٹ اورعیاش عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کرتے ہیں۔ لہٰذاجہاں بہنوں بیٹیوں کی عزت وناموس محفوظ نہ ہو، عوام کی جان ومال کوتحفظ نہ ہو، انہیں روزگار اور بنیادی اشیا اور امن وسکون میسرنہ ہووہاں کے عوام پر فرض ہوجاتا ہے کہ وہ ظالم حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں اورباہرنکل کراحتجاج کریں۔عوام فیصلہ کریں کہ ہم اب رو روکر زندگی نہیں گزاریں گے بلکہ ظالم حکمرانوں کواپناخون مزیدچوسنے نہیں دیں گے اوراپنے حق کے حصول کے لئے میدانِ عمل میں آئیں گے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 391 ویں فکری نشست سے خطاب
3 اپریل 2026ء
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi
MQM Birmingham Uk retweetledi

I extend my heartiest greetings to our Christian brothers, sisters, mothers and elders in Pakistan and across the world celebrating #Easter
Easter is a reminder of hope and the victory of light over darkness.
On this auspicious occasion, I stand in solidarity with the Christian community.
We must continue to strive for a society where every faith is respected and protected.
Happy Easter.
Altaf Hussain

English
MQM Birmingham Uk retweetledi
MQM Birmingham Uk retweetledi

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران میں امریکی جنگی طیارے F 15 کو مار گرانے کی وڈیو جاری کردی۔
#Iran #IranWar #IranIsraelWar
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi

ایران پر امریکہ او راسرائیل کے حملے ۔۔۔
جارحیت اوراقوام متحدہ کاکردار
قرآن مجید میں جارحیت کے خلاف دفاع کرنے کاحکم۔
ملت اسلامیہ کاطرزعمل… کیاواقعی ملت اسلامیہ ایک جسم کی مانند ہے؟
ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب
#IranWar #IranIsraelWar
#IranUSAIsraelWar
امریکہ او راسرائیل نے 28فروری کوایران پر جوبلاجوازاوربلااشتعال حملہ کیاتھا، اس جنگ کادائرہ وسیع ہورہاہے اورپوری دنیااب اس جنگ سے متاثرہورہی ہے۔
دوسری جنگ عظیم کےبعد اقوام متحدہ کاوجودعمل میں آیاتواس کاایک چارٹر بھی تشکیل دیاگیاتھاکہ اگرکوئی بھی ملک اس کے چارٹرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کرے گا، جنگل وجدل کرے گا تواقوام متحدہ اس ملک کااحتساب کرے گالیکن اس چارٹرکی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے ہی شروع کردی گئی، اسرائیل اپنے قیام کے بعد سے ہی اقوام متحدہ کےچارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطین پر حملے کررہاہے، اسرائیل کا پورے عرب سے تصادم ہوا، کئی جنگیں ہوئیں، آج تک اسرائیل کی جانب سےحملے کئے جارہے ہیں اور بین الاقوامی طاقتیں اسرائیل کی سپورٹ کرتی ہیں۔ جب جب امریکہ اوراسرائیل نے کسی بھی ملک پر حملے کیے، اقوام متحدہ اس کوجارحیت سے روکنے اور اس جارحیت کی بازپرس کرنے میں ناکام رہی۔ہرجگہ کوئی نہ کوئی جواز یا بہانہ بناکر جارحیت کی جاتی رہی۔صدام حسین کو آمر اور ظالم قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ صدام حسین ایسے ہتھیار بنارہا ہے جو پوری دنیا کو تباہ کردیں گے، Weapons of Mass Distruction (WMD) کا جواز بناکر عراق پر حملہ کیا گیا، وہاں تباہی وبربادی کی گئی، ہزاروں جانوں کانقصان کیاگیا، ایٹم بم کابہانا بناکر لیبیا میں رجیم چینج کی گئی، لیبیا کوبرباد کیاگیا، رجیم چینج کے لئے شام میں مداخلت کی گئی،وہاں ہزاروں لوگوں کوماراگیا، تباہی کی گئی، افغانستان میں مداخلت کی گئی، برسوں تک وہاں جنگ کی گئی اورافغانستان کوتباہ کردیاگیا۔ افغان جنگ کےلئے پاکستان کواڈہ بنایا گیا۔ افسوس کہ پاکستان نے بھی مظلوموں کی حمایت کرنے کے بجائے ہمیشہ جارحیت کرنے والوں کاساتھ دیا۔ان جنگوں سے انسانیت کی بھلائی نہیں بلکہ انسانیت کو تباہی کاسامناکرناپڑا۔ لاکھوں انسانوں کاخون بہایا گیا لیکن اقوام متحدہ کسی بھی جگہ جارحیت کوبند نہیں کراسکی اور ظالموں کاہاتھ نہیں روک سکی۔
28 فروری 2026ء کوامریکہ اورسرائیل نے ایران پر حملہ کیا،ان حملوں کو آج ایک مہینہ 3دن ہوچکے ہیں اورایران پریہ حملے آج بھی جاری ہیں۔صورتحال یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل روتے ہیں کہ امریکہ اوراسرائیل جنگ بند کردیں لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔
میں سوال کرتاہوں کہ کیا28فروری کو ایران نے اسرائیل اورامریکہ پر حملہ کیا تھا یا ایران پر حملہ کیا گیا تھا؟ عرب ممالک اوریورپ سمیت دنیاکے بیشتر ممالک ایران پر ان بلاجوازاوربلااشتعال حملے دیکھتے ہوئے خاموش کیوں رہے؟کتنے ممالک نے اس ظلم پر آوازاٹھائی اور ایران کی مدد کی؟
پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، پاکستان کے مسلمانوں نے قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں ایران کی حمایت کرتے ہوئےکیا کیا؟ پوری دنیا میں مسلمانوں کی تعداددو ارب سے زائدہے، ایران پر کئے گئے ظالمانہ حملوں کے خلاف دنیابھر میں کتنے مسلمان نکلے؟
احادیث کی مستند کتب صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حدیث مبارکہ ہے کہ ”مسلمان ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، جسم کے کسی ایک حصے میں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے“۔
فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کو باربا ر مارا گیا،ان کاقتل عام کیاگیا، آج بھی کیا جارہا ہے، اس پر ملت اسلامیہ کہاں ہے؟ کیاکسی نے مظلوم فلسطینیوں کے دکھ درد کو سمجھا؟
قرآن مجید سورۃ الحج کی آیت نمبر39 میں اپنے دفاع کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ”جن لوگوں کے خلاف ظالموں نے جنگ کررکھی ہے اس کے جواب میں انہیں (مظلوموں کو) جنگ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ ان پر سراسر ظلم ہورہا ہے اور اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے“۔
۔اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ واضح الفاظ میں فرمارہاہے کہ جو لوگ ظلم کا شکار ہیں، جن پر جنگ مسلط کردی گئی ہے انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نہ صرف حق دفاع دے رہا ہے بلکہ آپ کو چاہیے کہ ان مظلوموں کی مدد کریں۔اس آیت کی روشنی میں میں سمجھتاہوں کہ جو مسلمان اس وقت ایران کی کھل کرحمایت نہیں کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ 1/2
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi

ایران کی جانب سے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا منظر ۔
یہ ہیلی کاپٹر امریکہ کے جنگی طیارے F-15 کے پائلٹ کو ریسکیو کرنے آیا تھا
#IranWar
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi
MQM Birmingham Uk retweetledi

معمولی بارش کے بعد کراچی میں جابجا تباہی کے مناظر ۔ اہل کراچی کی بے بسی اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سندھ کی بے حسی ۔
#Karach
اردو
MQM Birmingham Uk retweetledi

معمولی بارش کے بعد کراچی میں جابجا تباہی کے مناظر ۔ اہل کراچی کی بے بسی اور پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سندھ کی بے حسی ۔
#Karachi
اردو







