Sabitlenmiş Tweet

تحریک لبیک پاکستان کا بیانیہ کبھی کسی شخصیت کی ذاتی پرموشن نہیں رہا۔
ہمارے امیرِ مجاہدینؒ نے آج تک اپنے نام کا نعرہ نہیں لگنے دیا اور انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے امیر محترم حافظ سعد حسین رضوی نے بھی کبھی اپنی ذات کو آگے نہیں رکھا۔
ہم نے ہمیشہ صرف اور صرف تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کی عزت و ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدۂ ختمِ نبوت کی بات کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
ہماری جدوجہد اقتدار و شہرت یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ دینِ مصطفی ﷺ کو تخت پر لانے کے لیے ہے۔
آج جو لوگ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ دراصل اہلِ سنت و جماعت کی اس بیداری سے خوفزدہ ہیں جو باطل قوتوں اور ان کے آقاؤں کے خلاف کھڑی ہو چکی ہے۔
یہ چند ڈکٹیٹر ذہن رکھنے والے حکمران تحریک لبیک پاکستان کو بہانہ بنا کر اصل میں اہلِ سنت کی آواز کو خاموش کروانا چاہتے ہیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں اور حق کا ساتھ دیا جائے اور ان ظالم قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا جائے۔
خاموشی اب جرم بن چکی ہے۔۔۔!
Brutality Against Sunnis
#لبیک_بہانہ_اہلسنت_نشانہ

اردو











