JUI Digital Media KP
7.6K posts

JUI Digital Media KP
@JUI_KP_Official
Official X Twitter Account Of Jamiat Ulama-e-Islam KP. Face Book https://t.co/CLG0mqrxRw
Peshawar Katılım Mayıs 2020
29 Takip Edilen26.2K Takipçiler
JUI Digital Media KP retweetledi

پشاور: صوبائی اسمبلی اجلاس / جےیوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان کا خطاب
پچھلے تقریباً تیس برس سےہم مسلسل بدامنی کا شکار ہیں،مولانا لطف الرحمان
مسلسل ہم اپنے لوگوں کے جنازے، اپنے عزیز و اقارب کے، اپنے بچوں کے اور اپنے بوڑھوں کے جنازے اٹھاتے آئے ہیں،مولانا لطف الرحمان
اس بدامنی کی صورتحال میں عوام اور فورسز کی بڑی قربانیاں شامل ہیں،مولانا لطف الرحمان
جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا، معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اور نہ ہی خوشحالی ممکن ہے،مولانا لطف الرحمان
انتہائی ضروری ہے کہ ہم امن و امان پر بات کریں اور سب سے پہلے امن و امان کے مسئلے کو حل کریں،مولانا لطف الرحمان
اسپیکر کی بنائی گئی امن کمیٹی کو فعال بنا کر سنجیدہ مذاکرات اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ضروری ہے، مولانا لطف الرحمان
محض بیانات، مذمت اور رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،انتہائی سنجیدگی اور عملی اقدامات ضروری ہیں،مولانا لطف الرحمان
آئین کے تحت موجود اختیارات کو بروئے کار لا کر قانون سازی کی جائے اور عملی فیصلے کیے جائیں،مولانا لطف الرحمان
تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور ایک متفقہ حکمت عملی بنانی ہوگی،مولانا لطف الرحمان
جس طرح اتفاق رائے سے 18ویں ترمیم پاس ہوئی، اسی طرح موجود مسائل بھی حل کیے جا سکتے ہیں،مولانا لطف الرحمان
جو اختیارات صوبوں کو مل چکے ہیں، ان پر مزید قانون سازی کر کے حکومت کو مؤثر بنایا جائے،مولانا لطف الرحمان
ہم تو منسٹر نہیں ہیں، ہماری حکومت نہیں ہے کہ وہ اختیار ہمارے پاس آئیں گے، لیکن یہ ضرورت اس صوبے کے لیے ہے،مولانا لطف الرحمان
ڈرون حملے آج کی نہیں ، یہ تسلسل ہے،پورے وزیرستان میں اور ہمارے سیٹل ایریاز میں یہ ڈرون حملے ہوئے ہیں، اور اس میں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں،مولانا لطف الرحمان
ہم ہمیشہ صرف مذمت کی حد تک بات کرتے ہیں، اس سے بات نہیں بنے گی،مولانا لطف الرحمان
جو اختیار آپ کو ملا ہے یا جو آئین آپ کو اختیار دیتا ہے، اس کے تحت ہمیں بیٹھ کر ایک لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے،مولانا لطف الرحمان
آپ کی حکومت ہے، ذمہ داری آپ کی بنتی ہے کہ آپ ایک لائحہ عمل تک پہنچیں۔ ہم آپ کو مشاورت دینے کو تیار ہیں،مولانا لطف الرحمان
اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر وزیر اعظم کی انکوائری کمیٹی طبقات کی تقسیم کا واضح ثبوت ہے ۔ترجمان جےیوآئی
لگتا ہے قیام پاکستان کا مقصد ہی اشرافیہ کو مفادات دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔اسلم غوری
ملک میں مسجد مدرسہ مسمار کرنا یا کسی غریب بستی کو اجاڑنا ہی حکمرانوں کا کام رہ گیا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
غریب چوری ،قتل یا کوئی اور جرم کرے تو سزا ،اشرافیہ کرے تو باعزت بری کردئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری
گذشتہ برس مدنی مسجد کی شہادت اور حالیہ دنوں میں بری امام اور سید پور گاؤں کو مسمار کیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی
غریب اور مذہبی طبقے کو بار بار حکمران اپنے فیصلوں سے بتاتے ہیں کہ یہ ملک ہم جیسے اشرافیہ کے لئے بنا ہے ۔اسلم غوری
ہرقسم کی مراعات پر اشرافیہ کا حق ،آخر غریب عوام جائے تو کہاں ؟ اسلم غوری
حکمرانوں کودہرےمعیارختم کرناہونگے ،طبقات کی تفریق قوم میں انتشار پیدا کرے گی ۔ترجمان جے یو آئی
جمہوریت ،پارلیمنٹ ،سیاست ،
انتخابات پر قوم کا اعتماد ریاست کے ان متضاد رویوں کی وجہ سے ختم ہورہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکمرانوں کو کچھ تو اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات کو مدنظر رکھنا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

تیمرگرہ () ۔۔۔۔۔یکم مئی2026
جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تیرہ برس سے برسرِ اقتدار حکمرانوں نے صوبے کو بدانتظامی، بدامنی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ترقیاتی منصوبے فائلوں سے باہر نہ نکل سکے جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
وہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم حقانی، صوبائی ناظمِ انتخابات مولانا احمد علی درویش سمیت دیگر صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں رکاوٹوں کی ذمہ دار بھی پاکستان تحریک انصاف ہے، جس کی ناقص پالیسیوں نے نہ صرف ملکی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا بلکہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ عوام ووٹ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دیتے ہیں، لیکن جب سڑکوں پر نکلنے اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت آتا ہے تو نظریں جمعیت علمائے اسلام کی طرف اٹھتی ہیں۔
انہوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کو ”ڈرامہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس عمارت سے باہر منعقد کرنا درست ہے تو پھر اسمبلی عمارت کی حیثیت کیا باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام مہنگائی، بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جلد ملک گیر مہم شروع کرے گی۔
مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برس سے ”تبدیلی“ کے دعوے محض نعرے ثابت ہوئے، درجنوں بڑے منصوبے یا تو ادھورے پڑے ہیں یا مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جس سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور لاکھوں بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں، جو حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مدبرانہ سیاست کے باعث پی ٹی آئی کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کے سامنے جھکنا پڑا، اور اگر ان کی سیاست سے مخالفین کے لہجے میں شائستگی آئی ہے تو یہ جمعیت کی سیاسی کامیابی ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دینا ہی ان کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے کے کسی بھی ضلع میں حکومتی رٹ دکھائی نہیں دیتی، پولیس تھانوں تک محدود ہو چکی ہے جبکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ریاستی رٹ بری طرح کمزور ہو چکی ہے۔




اردو

یکم مئی (یوم مزدور) کے موقع پر جمعیت علماءاسلام خیبرپختونخوا کا پیغام۔
#JUIDigitalMediaKP #TeamJUIKP #Labourday

اردو

جےیوآئی خیبرپختونخواہ کا صوبے میں ایک ماہ سے جاری سی این جی بحران پر گہری تشویش کا اظہار۔
#JUIDigitalMediaKP #TeamJUIKP

اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

جےیوآئی خیبرپختونخوا نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔
صوبائی رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو جےیوآئی شدید عوامی ردعمل کے ساتھ میدان میں آئے گی اور مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک شروع کرے گی۔
#JUIDigitalMediaKP #TeamJUIKP

اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے تمام جے یو آئی ورکرز، ذمہ داران اور محترم دوستوں سے پُر زور اپیل کی ہے کہ حضرت مولانا شیخ ادریس صاحب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد پر کسی بھی قسم کے تبصرے، پسندیدگی یا اشتراک سے گریز کریں۔
یہ علماء کرام کے وقار کو مجروح کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔ تمام ساتھی مکمل نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کریں اور افواہوں کے پھیلاؤ کا حصہ بننے سے اجتناب برتیں۔
ہماری ذمہ داری ہے کہ علماء کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں۔

اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

تعزیتی بیان: جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے کپتان صاحب مرحوم کے چھوٹے بھائی اور ایڈوکیٹ سیف الرحمن کے دادا، محترم عبدالطیف خاندادا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس، ملنسار اور علاقے کی معزز شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے خاندان اور علاقہ ایک مہربان بزرگ سے محروم ہو گیا ہے۔
سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر کرے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
رہنماؤں نے ایڈوکیٹ سیف الرحمن اور جملہ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کی۔
اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

سولر سسٹم پر ٹیکس لگانا ،حکومت کی واضح بددیانتی اور عوام دشمنی ہے
فطری اور قدرتی ذرائع پر ٹیکس لگانا عوام کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے
آج سورج کی شعاعوں پر تو کل کو سانس لینے پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے
حکومت کے پاس ٹیکس لگانے ،قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی معاشی پالیسی نہیں
عوام کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ کل کو عوام ہی بغاوت پر اتر آئے
حکومت ایران امریکہ کے درمیان سہولت کاری کی آڑ میں اپنے ہی عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے
جے یو آئی جلد ہی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل دے گی
جے یو آئی کسی صورت عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی
مہنگائی کے خلاف جلد میدان میں ہونگے
جنگ کی آڑ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جارہی ہیں
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

لودھراں:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی جامعہ سراج العلوم لودھراں آمد
سابق ضلعی امیر ضلع لودھراں مولانا محمد میاں کے انتقال پر اظہار تعزیت
مولانا محمد میاں کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعائے مغفرت کی
مولانا محمد صفی اللہ، حافظ نصیر احمد احرار،نور خان ہانس و دیگر ہمراہ تھے۔




اردو
JUI Digital Media KP retweetledi

کوئٹہ:جےیوآئی کا بلوچستان حکومت کے تمام سرکاری پروگراموں ‘ وزیر اعلیٰ ہائوس جانے اور ملاقاتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
کوئٹہ ’ کوئی بھی رکن وزیر اعلیٰ ہائوس یا سرکاری تقاریب میں نہیں جائیگا ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ بلوچستان حکومت نے ہماری ریڈ لائین پر ہاتھ ڈالا ہے ‘ اب کھلی جنگ ہوگی ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی خود کو بہادر کہتے ہیں تو سن ہم بھی تیار ہیں ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ سرفراز بگٹی نے 2 تاریخ تک معافی نہ مانگی تو فیصلے سڑکوں پر ہونگے ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
حکومت مدارس کے متعلق اپنا فیصلہ فوری تبدیل کریں۔
کوئٹہ‘ بلوچستان میں بغیر قانون پاس کئے مدارس کو دھمکیاں دی جارہی ہے ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ 2 تاریخ کو پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائینز منرل ایکٹ پر تحریک کا اعلان کیا جائیگا ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع




اردو
JUI Digital Media KP retweetledi
JUI Digital Media KP retweetledi

شکریہ مردان❤️
گھٹن کے اس ماحول میں اسلامی آئین وقانون کے دفاع،عوام کے حق حکمرانی کے حصول اور عوام پر جبری مسلط اس حکومت اور انکی جبری مہنگائ کے خلاف آپ نے مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں جس شاندار طرز پر تحریک کا آغاز کیا ھے وہ قابل تحسین بھی ھے اور ان شاءاللہ یہ اپنی منزل کی طرف بڑھتی چلی جائیگی۔
#قائد_عوام_مولانا

اردو
JUI Digital Media KP retweetledi
JUI Digital Media KP retweetledi

میرے سرفروش ساتھیوں، نوجوانوں! میں آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فرزندان مردان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے غیرت مند عوام آج جس جذبے، جس ولولے اور جس جوش و خروش کے ساتھ اس میدان میں پہنچے ہیں یہ ایک بار پھر اس بات کا اعلان ہے کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔
میں دنیا کو بھی بتانا چاہتا ہوں، میں اپنی اسٹیبلشمنٹ کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ان غیور پاکستانیوں کا اجتماع ہے کہ اگر خدا نہ کرے، خدا نہ کرے، پاکستان پر کوئی آزمائش آتی ہے تو آپ سے پہلے یہ نوجوان سرحد پر پہنچ چکے ہوں گے اور وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مردان میں خطاب
#قائد_عوام_مولانا
اردو






