Master Khadim 🌐 retweetledi

ابھی چند دن پہلے کی بات ہے، جواد نقوی صاحب کے مدرسے میں ایک کانفرنس ہوئی تو ایک طوفان بدتمیزی کھڑا کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر آسمان سر پر اٹھا لیا کہ جی 'قرآن کی آیت بدل دی گئی' (حالانکہ وہ ایک اسلوبِ بیان تھا)۔ اس وقت ان کی غیرت، ان کا جوش اور ان کے کی بورڈز تھکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔
اب مشاری العفاسی نے ایک ترانہ جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے : تبت ایدین ایران و اللذی مع ایران “ یہ عنوان کیا سورہ اللھب کی آیات سے ملتا جلتا نہیں ؟
کیا اب قرآن کی توہین کا مقدمہ درج نہیں ہوگا؟ اصل میں مسئلہ 'آیت' کا تھا ہی نہیں، مسئلہ تو 'ایجنڈے' کا تھا،
تکفیریوں کی منطق بھی عجیب ہے،اگر ہم کریں تو 'اجتہاد'، اگر وہ کریں تو 'ارتداد'۔
قرآن کی آیت کے وزن پر جملہ بنانا "کفر" ہے، تو پھر یہ اصول سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ کیا عربی بولنے والے کے لیے گناہ الگ ہے اور عجمی کے لیے الگ؟
جواد نقوی کی باری پر تو آپ 'عالمِ اسلام کے چیمپیئن' بنے پھرتے تھے، اب العفاسی کے معاملے پر آپ کی زبانیں 'گنگ' کیوں ہیں؟ کیا قرآن کی حرمت صرف آپ کے مسلکی مخالفین تک محدود ہے؟
ہمدردؔ

اردو






















