

Mir Shahdin Khan Qalandrani
124 posts

@MirShahdin
University of Anglia Ruskin Alumni | Traveler | Reader |






میرے بیٹے یوسف علی قلندرانی کے خلاف جاری تھری ایم پی او آرڈر میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ انہیں 17 اگست کی شب، ان کے گھر کلفٹن کراچی سے اغوا کیا گیا تھا۔ دو ماہ اور پانچ دن تک لاپتہ رکھنے کے بعد انہیں خضدار سے منظرِ عام پر لا کر تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل خضدار منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد 23 اکتوبر کو ان کے تھری ایم پی او آرڈر میں توسیع کی گئی، اور اب ایک مرتبہ پھر اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دو ماہ جبری گمشدگی کے بعد، وہ گزشتہ دو ماہ سے جیل میں قیدِ تنہائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے اور اہلِ خانہ کو بھی محدود طور پر ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یوسف علی قلندرانی کے اہلِ خانہ، اہلِ جماعت، قبائل اور اہلِ علاقہ اس صورتحال پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کرتے ہیں۔ بغیر کسی عدالتی فیصلے کے ایک منتخب چیئرمین کو اس طرح قید میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بطورِ والد، میں واضح طور پر مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کو فوری طور پر شفاف عدالتی عمل کے ذریعے حل کیا جائے اور انصاف میں مزید تاخیر بند کی جائے

















Mir Bohair was only 5 months old when his father Mir Atiq Qalandrani was abducted in 2011. Our family has carried these wounds for years as Mir Khalil and Mir Waseem remain missing. Now, with the abduction of our brother Mir Yousaf Ali Qalandrani the pain has deepened.




