
وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
Kamran Kami
16.4K posts


وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ


سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ صاحب کا Right to Reply کے تحت حق ہے کہ وہ جواب دیں اور انہوں نے یہ حق استعمال کیا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو ان کا جواب پسند نہ آیا ہو لیکن اسے ”بیانیہ بدلنے کی کوشش“ قرار دینا کیسے درست ہے؟ ویسے اپنی ہی پوڈکاسٹ کو ”بیانیہ“ تسلیم کرنا کیا اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ آپ حقائق پیش کرنے کے بجائے بیانیہ تشکیل دیتے ہیں؟ چلیں مان لیا کہ آپ نے ایک بیانیہ پیش کیا، جس کا جواب قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے بذریعہ صحافی آپ تک پہنچا دیا۔ صحافتی اصول و اقدار کے حوالے سے مناسب تو یہ ہوتا کہ آپ صرف ان کا مؤقف پوری دیانتداری کے ساتھ اپنے پلیٹ فارم پر پیش کریں اور فیصلہ ناظرین پر چھوڑ دیں۔ بصورتِ دیگر، اس خدشہ کو تقویت ملتی ہے کہ یہ عمل صحافت کے بجائے ایک فریق بن کر محترم قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے خلاف باقاعدہ مہم ہے۔





چیچاوطنی میں ایک بار پھر ہوا کی بیٹی کو گولی مار دی گئی








عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب جنرل قمر باجوہ نے بنایا تھا۔۔ رہنماء تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی صاحب













