
شمالی وزیرستان: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات جمال داوڑ نے گاوں حسوخیل کے مشران کیساتھ نشست کی۔ مذکورہ مشران دریا ٹوچی کے سیلابی ریلوں سے عوامی املاک کو بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کیلئے میدان عمل میں ہیں۔
جمال داوڑ نے انکے کردار کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ ساتھ بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر گاوں کے مشران نے پارٹی وفد کا شکریہ اور حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا۔



اردو







































