Khankhan retweetledi

⚠️ سوشل میڈیا پر زمین پر قبضہ کے حوالے سے خاتون کی وائرل ویڈیو کی حقیقت
از: کلفٹن ڈیفینس کمیونٹی
مختلف افراد کی جانب سے ہم سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ہمارے پیج پر کیوں شیئر نہیں کی گئی اور اس کی اصل حقیقت کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر پولیس اپنا مؤقف پہلے ہی جاری کر چکی ہے، اور ہماری معلومات کے مطابق بھی ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ درست نہیں ہے۔
اصل حقیقت کچھ یوں ہے:
دو دکانوں کے درمیان ایک خالی پلاٹ موجود تھا جسے دونوں فریق اپنے کاروبار کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ خاتون نے یہ سمجھ لیا کہ چونکہ دکان انہوں نے حاصل کر لی ہے، اس لیے پلاٹ بھی ان کا حق بنتا ہے۔
انہوں نے اس جگہ پر بجری ڈال کر اور بانس لگا کر آؤٹ ڈور بیٹھک کی تیاری بھی شروع کر دی، جس کے باعث انہیں اس جگہ پر اپنا حق زیادہ محسوس ہونے لگا۔
دوسری جانب، دوسرا دکاندار بھی اسی جگہ کو اپنے کاروبار کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا، جس کے نتیجے میں تلخ کلامی ہوئی۔
واقعے کے دوران دونوں فریقین نے ویڈیوز بنائیں، مگر خاتون کی ویڈیو زیادہ وائرل ہوئی—کیونکہ بحیثیت قوم ہم اکثر جذباتی ہو کر حقیقت جانے بغیر ایسی ویڈیوز کو آگے شیئر کر دیتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ:
جس پلاٹ پر تنازع ہو رہا تھا وہ کسی بھی فریق کی ملکیت نہیں، بلکہ دونوں کی دکانیں بھی کرائے کی ہیں۔ یعنی نہ پلاٹ ان کا، نہ دکان—مگر دعویٰ قبضے کا!
سی ڈی سی ٹیم نے ان سے رابطے بھی کیا تھا اس مسئلے کے حل کے حوالہ سے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا اور اب اس وائرل فریق نے وہ سب پوسٹس بھی ڈیلیٹ کردی ہیں اور اسٹوری لگائی ہیکہ جنہوں نے یہ پوسٹ کی وہ خود ذمہ دار ہیں، ہم نے کسی کو بیان نہیں دیا، یہ پلاٹ ہمارا نہیں وغیرہ، پہلے قوم کو ترک کی بتی کے پیچھے لگایا جھوٹا دعوی کر کے اور اب ہاتھ جھاڑ لیے اور ہم ایک دفعہ پھر بےوقوف بن گئے۔
اسی وجہ سے یہ پوسٹ ہمارے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر نہیں کی گئی، کیونکہ ہم ہر خبر کو شیئر کرنے سے پہلے تحقیق کو ترجیح دیتے ہیں۔
اہم گزارش:
تمام رہائشیوں سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق کسی بھی مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر یا فارورڈ نہ کریں، اور مستند معلومات کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔

اردو









