
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے جمعہ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء اور لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، اراکین صوبائی اسمبلی، کمشنر پشاور ریاض خان محسود، ڈی آئی جی ویلفئیر خیبرپختونخوا پولیس شیر اکبر،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید، پولیس شہداء کے ورثاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی. تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے پولیس شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں ورثاء کو تعریفی شیلڈز دیے.
@fkkundi
اردو





























