
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صوبے کی تنظیمی صورتحال اور مجموعی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملاکنڈ اور پشاور میں منعقد ہونے والے کامیاب یوتھ اور ورکرز کنونشنز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صوبے میں مزید یوتھ کنونشنز کے انعقاد کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔
@BBhuttoZardari

اردو









































